• Tue, 02 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

رجنی کانت کی ’’قلی‘‘ ۵۰۰؍ کروڑ کلب میں شامل

Updated: September 01, 2025, 9:31 PM IST | Mumbai

رجنی کانت کی فلم ’’قلی‘‘ نے اپنی ریلیز کے ۱۸؍ ویں دن عالمی سطح پر ۵۰۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کر لیا ہے اوررجنی کانت ایسا کرنے والے چوتھے تمل اداکار بن گئے ہیں۔ یاد رہے کہ ’’قلی‘‘ ۱۴؍ اگست ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوئی تھی۔

Rajinikanth`s "Coolie" was released on August 14, 2025. Photo: INN
رجنی کانت کی ’’قلی‘‘ ۱۴؍ اگست ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوئی تھی۔ تصویر: آئی این این

رجنی کانت کی فلم ’’قلی‘‘ نے اپنی ریلیز کے ۱۸؍ ویںدن عالمی باکس آفس پر ۵۰۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ پار کر لیا ہےاور ایسا کرنے والی چوتھی فلم بن گئی ہے۔حالیہ ہفتوں میں فلم کے کاروبار میں کمی دیکھنے کو ملی تھی لیکن رجنی کانت نے ایک مرتبہ پھر باکس آفس پر غیر معمولی کامیابی کا مظاہرہ کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ خان `کنگ میں جان وِک طرز کا ایکشن کریں گے؟ سدھارتھ آنند کا اشارہ

تجارتی پورٹل ساکنک کی رپورٹ کے مطابق ’’رجنی کانت کی فلم نےاپنی ریلیز کے ۱۷؍ ویں دن عالمی سطح پر ۵۰۴؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہےجس کے بعد ۱۸؍ ویں دن فلم کے کاروبار میں تھوڑی ہی تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے۔ اس فلم نے ہندوستان میں ۳۲۷؍ کروڑ روپے جبکہ بیرون ممالک میں ۱۷۷؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں میں بیرون ممالک میں فلم کے کاروبار میں تخفیف دیکھنے کو ملی تھی۔

یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ اور رانی مکھرجی نے ویب سیریز بیڈس کے گانے"تو پہلی تو آخری" پر ڈانس کیا

’’قلی‘‘ ۵۰۰؍ کروڑ کلب میں شامل رجنی کانت کی تیسری فلم 

’’قلی‘‘ ۵۰۰ ؍ کروڑکلب میں شامل ہونےو الی رجنی کانت کی تیسری فلم بن گئی ہے۔ رجنی کانت کی ’’کلب ۲ء۰‘‘ اور ’’جیلر‘‘ بھی ۵۰۰؍ کروڑ کلب میں شامل ہیں۔ رجنی کانت اس مقام پر پہنچے والے پہلے تمل اداکاربن گئے ہیں۔ ان کے مقابلے میں ٹی وجے کی صرف ایک ہی فلم ۵۰۰؍ کلب میں شامل ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: سری دیوی کی ’’چالباز‘‘ کے ری میک میں بیٹی جھانوی کپور مرکزی کردار ادا کرسکتی ہیں

’’قلی‘‘ کا کاروبار
’’قلی‘‘ نے اپنی ریلیز کے ۱۶؍ ویں دن کے بعد ۵۰۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ پار کیا ہے۔ اپنی ریلیز کے افتتاحی یا دوسرے ہفتے فلم نے یہ سنگ میل طے نہیں کیا تھا لیکن آہستہ آہستہ یہ ۵۰۰؍ کروڑ کلب میں شامل ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK