• Thu, 11 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پربھاس اور دپیکا پڈوکون کی ’’کالکی ۲‘‘ ۲؍ یا ۳؍ سال بعد بنائی جائے گی

Updated: September 01, 2025, 9:25 PM IST | Mumbai

اداکار ناگ اشون نے ’’کالکی ۲۸۹۸اے ڈی‘‘ کے سیکوئل کے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فلم کا سیکوئل اگلے ۲؍ یا تین برسوں میں بنایا جاسکتا ہے۔‘‘ یاد رہے کہ امیتابھ بچن، دپیکا پڈوکون اور پربھاس کی اداکاری سے سجی ’’کالکی ۲۸۹۸اے ڈی‘‘ ۲۰۲۴ء میں ریلیز ہوئی تھی۔

"Kalki 2898 AD" was released in 2024. Photo: INN
’’کالکی ۲۸۹۸اے ڈی‘‘ ۲۰۲۴ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ تصویر: آئی این این

امیتابھ بچن، پربھاس اور دپیکا پڈوکون کی فلم ’’کالکی ۲۸۹۸ اے ڈی‘‘ ۲۰۲۴ء میں ریلیز ہوئی تھی جس نے باکس آفس پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ چونکہ فلم کا اختتام تجسس پر ہوا تھا اسی لئے اس کے سیکوئل کا اعلان کیا گیا تھا۔ تاہم، اب یہ خیال کیا جارہا ہے کہ مداحوں کو فلم کے سیکوئل کیلئے مزید انتظار کرنا پڑے گا۔ 

یہ بھی پڑھئے: دلجیت دوسانجھ کا ’نو انٹری ۲‘سے نکلنے کا فیصلہ، فلمساز دوسرے اداکار کی تلاش میں

’’کالکی ۲۸۹۸ اے ڈی‘‘ کے سیکوئل پر کام جاری ہے؟
اداکار ناگ اشون نے حال ہی میں تیلگو ۱۲۳؍کے ساتھ پوڈکاسٹ میں ’’کالکی ۲۸۹۸‘‘ کے سیکوئل کی تفصیلات بتائیں۔ناگ اشون نے کہا کہ چونکہ فلم اور اس کی کاسٹ کافی بڑی ہے اسی لئے اس کے سیکوئل کے  وجود میں آنے میں کچھ وقت درکار ہوسکتا ہے؟‘‘ ہدایتکار نے مزید کہا کہ ’’فلم کے اداکار ایک ساتھ جمع ہوئے تھے۔ فلم کے چند پری ویژولائز (ایسے مناظر جن کا خاکہ پہلے سے تیار کیا گیا ہو) اور ایکشن کے مناظر کافی بڑے ہیں۔ اسی لئے اس میں کچھ وقت درکار ہوسکتا ہے۔ میرے پاس واضح جواب نہیں۔ ہر کوئی مصروف ہے۔ امید ہے کہ اگلے ۲؍ یا تین برسوں میں یہ ممکن ہوسکے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: سری دیوی کی ’’چالباز‘‘ کے ری میک میں بیٹی جھانوی کپور مرکزی کردار ادا کرسکتی ہیں

حال ہی میں ناگ اشون اپنی فلم ’’یوادے سبرامنیم‘‘ کی ری ریلیز میں نظر آئے تھے۔ تقریب میں ان سے سوال کیا گیا تھا کہ فلم کے پہلے حصے میں پربھاس کچھ ہی دیر کیلئے کیوں نظر آئے تھے؟ اس کے جواب میں ناگ اشون نے واضح کیا تھا کہ فلم کا پہلا حصہ فلم کی بنیاد تھا۔ بعد ازیں انہوں نے تصدیق کی کہ فلم کے سیکوئل میں کرنا اور اشوتھما پر توجہ مرکوز ہوگی اور سیکوئل میں پربھاس کا اسکرین ٹائم زیادہ ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھئے: رجنی کانت کی ’’قلی‘‘ ۵۰۰؍ کروڑ کلب میں شامل

کچھ ’’کالکی ۲۸۹۸ اے ڈے‘‘ کے بارے میں
یادر ہے کہ ’’کالکی ۲۸۹۸‘‘ میں امیتابھ بچن، دپیکا پڈوکون، ناگ اشون اور پربھاس نے کلیدی کردار نبھائے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK