Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’جب وی میٹ‘‘ سے نکالنا تکلیف دہ تھا مگر اس نے مجھے بہتر اداکار بنایا: بوبی دیول

Updated: May 31, 2026, 9:03 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار بوبی دیول نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں امتیاز علی کی مشہور فلم’’ جب وی میٹ‘‘ سے ہٹائے جانے پر شدید دل شکستگی ہوئی تھی، حالانکہ وہ اس پروجیکٹ کی تیاری میں ابتدائی طور پر شامل رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس تجربے نے انہیں ٹوٹنے کے بجائے خود کو بہتر بنانے اور اپنے کریئر میں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

اداکار بوبی دیول نے حال ہی میں یاد کیا کہ وہ اس وقت’’دل ٹوٹنے‘‘ کا شکار ہو گئے تھے جب انہیں امتياز علی کی ۲۰۰۹ءکی رومانوی کامیڈی فلم’’ جب وی میٹ ‘‘ سے ہٹا کر شاہد کپور کو کاسٹ کر لیا گیا تھا، حالانکہ انہوں نے خود اس فلم کیلئے ہدایتکار اور مرکزی اداکارہ کرینہ کپور کو اس پروجیکٹ سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے یہ بات’’ آپ کی عدالت ‘‘میں گفتگو کے دوران کہی۔ 

یہ بھی پڑھئے: مجھے فلم ’’گھوس خور پنڈت‘‘ تنازع کے درمیان دھمکیاں ملی تھیں: منوج باجپائی

بوبی دیول کا’’ جب وی میٹ ‘‘ سے ہٹائے جانے پر ردعمل
’آپ کی عدالت‘ میں بات کرتے ہوئے بوبی دیول نے اپنی کر یئر کے ایک تکلیف دہ دور کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب انہیں ’’ جب وی میٹ ‘‘ سے ہٹا کر شاہد کپور کو لیا گیا تو وہ بہت مایوس اور دل برداشتہ ہو گئے تھے۔ ان کے مطابق یہ فلم ان کےکریئر کے اُس مرحلے میں آئی تھی جب انہیں ایک مضبوط پروجیکٹ کی شدید ضرورت تھی، اور انہوں نے اس کیلئے نہ صرف امتياز علی کو بلکہ کرینہ کپور کو بھی اس فلم سے جوڑنے میں کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے کہا: ’’وہ کہانی اب ختم ہو چکی ہے۔ ہم اب دوست ہیں۔ میرا دل ٹوٹ گیا تھا کیونکہ مجھے اس وقت اپنے کریئر میں ایسی فلم کی ضرورت تھی۔ ‘‘انہوں نے مزید بتایا کہ وہ امتياز علی کے کام سے بہت متاثر تھے، خاص طور پر فلم’’ سوچا نہ تھا‘‘ سے جس میں ان کے کزن ابھیشیک دیول (ابھے دیول) نے کام کیا تھا۔ اسی وجہ سے انہوں نے اس ہدایتکار کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کی اور اس پر کافی کوشش بھی کی۔ 

یہ بھی پڑھئے: ایمیلیا کلارک نے ’’گیم آف تھرونز‘‘ کی تنخواہ سے متعلق افواہوں کی تردید کی

بوبی کے مطابق: ’’ہم نے پہلی بار اسی وقت فیصلہ کیا تھا کہ ہم ایک فلم بنائیں گے۔ لیکن جب آپ کی مارکیٹ پوزیشن اچھی نہ ہو تو کوئی سپورٹ نہیں کرتا۔ بہت وقت لگا اس فلم کو شروع کرنے میں۔ جس پروڈکشن ہاؤس کے پاس میں گیا تھا انہوں نے کہا کہ امتياز بہت مہنگے ڈائریکٹر ہیں۔ لیکن بعد میں اسی پروڈکشن ہاؤس نے وہی فلم امتياز کے ساتھ اور اسی ہیروئن کے ساتھ بنائی جسے میں لے کر آیا تھا۔ ‘‘
بوبی دیول کا’’دکھ اور غصہ‘‘ کو بہتری کیلئے استعمال کرنا
بوبی نے کہا ’’ زندگی میں ایسا ہوتا رہتا ہے، ایسا نہیں ہوتا کہ کسی کے ساتھ صرف اچھی چیزیں ہی ہوں۔ ‘‘انہوں نے تسلیم کیا کہ اس تجربے نے انہیں شدید تکلیف دی، لیکن انہوں نے اس کا صلح کر لیا ہے۔ ان کے مطابق انہوں نے اپنے کریئر کے مشکل دور میں دکھ اور غصے کو اپنی بہتری کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تجربات انہیں ایک بہتر انسان اور بہتر اداکار بنانے میں مددگار ثابت ہوئے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کے دل میں کسی کے خلاف کوئی رنجش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا:’’جب میں نے خود پر کام کرنا شروع کیا تو میں نے فیصلہ کیا کہ جو دکھ اور غصہ میں نے محسوس کیا ہے اسے اپنی طاقت بناؤں گا۔ کیونکہ آپ ہمیشہ روتے نہیں رہ سکتے۔ ان چیزوں نے مجھے بہتر انسان اور بہتر اداکار بنایا ہے۔ میں نے ان سے ہی سیکھا ہے۔ مجھے کسی کے ساتھ کوئی شکایت نہیں ہے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK