Inquilab Logo Happiest Places to Work

کلیان: خاتون ریسپشنسٹ کو بے رحمی سے پیٹنے کا معاملہ: جھانوی کپور نے مذمت کی

Updated: July 24, 2025, 8:09 PM IST | Mumbai

اداکارہ جھانوی کپور نے کلیان کے ایک اسپتال میں ایک خاتون ریسپشنسٹ کو بے رحمی سے مارنے پیٹنے کی مذمت کی۔ انہوں نےاپنی انسٹاگرام اسٹوری پر یہ ویڈیو دوبارہ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھاہے کہ ’’اس طرح کے لوگوںکو جیل میں ہونا چاہئے۔‘‘

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اداکارہ جھانوی کپور نے سوشل میڈیا پر وائرل کلیان کے کلینک استحصال کے معاملے پر سخت ردعمل کااظہار کیا ہے۔ جھانوی کپور نے اس ویڈیو کودوبارہ شیئرکیا ہے جس میں ایک شخص کو ایک خاتون ریسپشنسٹ کو بے رحمی سے مارتے پیٹتےہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔جھانوی کپور نے کہا کہ جس شخص نے خاتون ریسپشنسٹ کو بے رحمی سے مارا پیٹا ہے اسے جیل میں ہونا چاہئے۔ یاد رہےکہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا تھاجس میں ایک شخص، جس کی شناخت گوپال جھا کے طور پر کی گئی ہے، کو ایک خاتون ریسپشنسٹ کو بے رحمی سے لات گھونسے مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ بعد ازیں اس نے خاتون کے بال پکڑ کر اسے کھینچا جبکہ کلیان مشرق میں واقع شری بال چکت سالیہ میں ۲۱؍ جولائی کو اس کا استحصال بھی کیا۔

یہ بھی پڑھئے: ’’ٹو مچ وِد کاجول اینڈ ٹوئنکل‘‘ کافرسٹ لک پوسٹر جاری

جھانوی کپور کا ردعمل
جھانوی کپور نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ویڈیو کو دوبارہ شیئر کرتے ہوئے اس کی مذمت میں   ایک بڑا نوٹ لکھا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ’’ اس شخص کو جیل میں ہوناچاہئے۔ کوئی کیسے یہ سوچ سکتا ہے کہ اس کا یہ رویہ ٹھیک ہے؟ اسے ایسا کیوں لگا کہ وہ اس طرح کسی پر بھی ہاتھ اٹھا سکتا ہے؟ کس طرح کی پرورش کی وجہ سے آپ کو ایسا لگتا ہے کہ آپ بغیر انسانیت اور افسوس کہ اس طرح کی حرکت کرسکتے ہیں؟‘‘ ’’پرم سندری‘‘ کی اداکارہ نے مزید لکھا ہے کہ ’’ آپ اپنے ساتھ کیسے رہ سکتے ہیں جب آپ کو یہ معلوم ہے کہ آپ کا دماغ کس طریقے سے کام کر رہا ہے۔ یہ کتنی شرمناک حرکت ہے۔ ہمیںشرم آنی چاہئے کہ ہم نے اس شخص کو گھونسے نہیں مارے اور اس طرح کے رویہ کو مزید جارحانہ طریقے سے پیش کر رہے ہیں۔ اس طرح کے رویے کیلئے کوئی جواز نہیں ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: بیرون ملک تعلیم کیلئے بمباری کوعبور کرنے والے غزہ کے طلبہ سرکاری رکاوٹوں کا شکار

حقیقت میں کیا ہوا تھا؟
یہ ویڈیو کلیان مشرق کا ہے جہاں گوکل جھا نامی شخص کو ایک ۲۵؍ سالہ ریسپشنسٹ کی طرف دوڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اس نے ایک پرائیویٹ اسپتال میں خاتون ریسپشنسٹ کو لات بھی ماری۔ جائے وقوع پر موجود دیگر افراد نے اسے ہٹانے کی کوشش بھی کی لیکن اس نے خاتون کو بال پکڑ کر کھینچا اور اسے فرش پر گرا دیا۔ پولیس اہلکار نے بتایا کہ خاتون کی شکایت کی بنیاد پر مختلف سیکشن، جن میں بھارتیہ نیائے سنہتا بھی شامل ہیں،کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں استحصال کے مختلف الزامات عائد کئے گئے ہیں جن میں بے ہودہ زبان کا استعمال اور خاتون کی عزت کو مجروح کرنا بھی شامل ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: میزورم کی معمر ترین خاتون فامیانگی کا ۱۱۷؍ سال کی عمر میں انتقال

بعد ازیں ۲۳؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس میں ریسپشنسٹ نے پہلے خاتون کو ایک تھپڑا مارا تھا۔ یہ کہا جارہا تھا کہ جس خاتون کو اس نے تھپڑ مارا ہے وہ جھا کی بھابھی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ریسپشنسٹ کو گلے، پیروں اور سینے پر سخت زخم آئے ہیں۔یہ تشویش بھی کی جارہی ہے کہ صدمے کی شدت کی وجہ سے خاتون عارضی طور پر مفلوج بھی ہوسکتی ہیں۔ خاتون کو مبینہ طور پر کلیان کے جانکی اسپتال میں علاج کیلئے بھرتی کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK