Inquilab Logo Happiest Places to Work

شاہ رخ خان `کنگ میں جان وِک طرز کا ایکشن کریں گے؟ سدھارتھ آنند کا اشارہ

Updated: August 31, 2025, 5:03 PM IST | Mumbai

شاہ رخ خان `کنگ میں جان وِک طرز کی ایکشن کریں گے؟ سدھارتھ آنند نے انسٹا اسٹوری سے اشارہ دیا، حالانکہ ہاتھ میں چوٹ لگنے کے بعد شاہ رخ خان نے فی الحال اپنی انتہائی متوقع فلم `کنگ کی شوٹنگ سے مختصر وقفہ لیاہے۔

Poster of Shah Rukh Khan`s upcoming film `King`. Photo: INN
شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’’ کنگ ‘‘ کا پوسٹر۔ تصویر: آئی این این

ہاتھ میں چوٹ لگنے کے بعد شاہ رخ خان فی الحال اپنی انتہائی متوقع فلم `’’کنگ ‘‘کی شوٹنگ سے مختصر وقفہ لے رہے ہیں۔ مکمل صحت یاب ہونے کے بعدوہ فلم بندی دوبارہ شروع کریں گے۔دریں اثنا، ہدایت کار سدھارتھ آنند اس پروجیکٹ کے بارے میں جوش و خروش برقرار رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ حال ہی میں، انہوں نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس نے فوری طور پر مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔اس پوسٹ میں، سدھارتھ ایک ہوڈی پہنے ہوئے نظر آئے جس پر ایک بڑا سرخ تاج نمایاں تھا، اور پس منظر میں جان وِک کا میوزک چل رہا تھا۔ یہ چھوٹا سا اشارہ ہی سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کرنے کے لیے کافی تھا، اور بہت سے لوگ یہ قیاس آرائی کر رہے ہیں کہ `کنگ میں جان وِک فرنچائز سے متاثر ایکشن سیکوینس ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ’’بی او بی‘‘کا دوسرا نغمہ ’’تو پہلی تو آخری‘‘ ریلیز، سیریز ۱۸؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی

اب مداح اندازہ لگا رہے ہیں کہ فلم میں جان وِک طرز کے  ہائی اوکٹین  سین ہو سکتے ہیں، جس میں فائٹ سین اور شاندار گن فائٹ کوریوگرافی شامل ہوگی۔ اس اشارے نے جوش و خروش کو مزید بڑھا دیا ہے، اور ناظرین یہ دیکھنے کے لیے بےتاب ہیں کہ سدھارتھ آنند اور ایس آر کے `کنگ کے ساتھ بالی وڈ ایکشن میں کس طرح ایک نئی جان ڈالتے ہیں۔کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ ہالی ووڈ سے متاثر ہندوستانی فلمیں باکس آفس پر اچھا کارکردگی نہیں دکھاتیں۔ایک صارف نے تبصرہ کیا، ’’یہ صرف `کنگ کا لوگو بھی ہو سکتا ہے، میں نے گوگل لینس سے یہ ہوڈی ڈھونڈنے کی کوشش کی، لیکن مجھے ملی نہیں۔ایک صارف نے ردعمل ظاہر کیا، ’’ہالی ووڈ سے متاثر ایکشن فلمیں اب بھارت یا بیرون ملک میں اچھی کارکردگی نہیں دکھاتیں۔ ہم نے اسے `ٹائیگر۳؍ اور `وار۲؍ سمیت کئی نئی فلموں میں دیکھا ہے۔ لہذا شک ہے کہ `کنگ بہتر کارکردگی دکھائے گی اور اس کے فلاپ ہونے کا امکان ہے۔‘‘
واضح رہے کہ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’’ `کنگ‘‘ میں شاہ رخ خان اور سہانا خان مرکزی کرداروں میں ہیں۔اس میں ابھیشیک بچن، ابھے ورما، اور دیپیکا پڈوکون بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK