دپیکا پڈوکون سندیپ وانگاریڈی کی اگلی فلم ’’اسپرٹ‘‘ میں نظر آئیں گی جس کیلئے انہوں نے ۲۰؍ کروڑ روپے کا معاوضہ لیا ہے۔
EPAPER
Updated: May 14, 2025, 6:11 PM IST | Mumbai
دپیکا پڈوکون سندیپ وانگاریڈی کی اگلی فلم ’’اسپرٹ‘‘ میں نظر آئیں گی جس کیلئے انہوں نے ۲۰؍ کروڑ روپے کا معاوضہ لیا ہے۔
دپیکا پڈوکون اپنی بیٹی دعا کی پیدائش کے بعد کسی فلم میں نظر نہیں آئیں۔ دپیکا پڈوکون کافی عرصے سے اسکرین سے غائب ہیں۔ آخری مرتبہ وہ روہت شیٹی کی فلم ’’سنگھم اگین‘‘ میں نظر آئی تھیں۔ رپورٹس کے مطابق اب دپیکا پڈوکون کو سندیپ وانگا ریڈی نے اپنی اگلی فلم کیلئے کاسٹ کیا ہے جس میں وہ پربھاس کے مدمقابل نظر آئیں گی۔ انہوں نے اس پروجیکٹ کیلئے ۲۰؍ کروڑ روپے کا معاوضہ لیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ’’دپیکا پڈوکون کو اپنے شریک مرد اداکاروں، جن میں ان کے شوہر رنویر سنگھ بھی شامل ہیں، سے زیادہ کا معاوضہ دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: عامر خان اور راجکمار ہیرانی تیسری فلم کی تیاری کررہے ہیں
دپیکا پڈوکون کی اگلی فلم ’’اسپرٹ‘‘
دپیکا پڈوکون ’’کالکی ۲۹۸۹ اے ڈی‘‘ کے بعد اب سندیپ ریڈی وانگا کی فلم ’’اسپرٹ‘‘ میں پربھاس کے مدمقابل نظر آئیں گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس خبر کی اب تک تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ انسائیڈر نے دعویٰ کیا ہے کہ دپیکا پڈوکون نے اس فلم میں اپنے کردار کیلئے ۲۰؍ کروڑ روپے کا معاوضہ لیا ہے جس کے بعد وہ ہندوستانی سنیما کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی خاتون اداکارہ بن سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: کنگنا رناؤت ہارر فلم ’’بلیسڈ بی دی ایول‘‘ کے ذریعے ہالی ووڈ میں قدم رکھیں گی
سندیپ وانگا ریڈی کی فلم ’’اسپرٹ‘‘
سندیپ وانگاریڈی کی اگلی فلم ’’اسپرٹ‘‘ میں پربھاس بھی نظرآئیں گے۔ سندیپ وانگا ریڈی اپنی مشہور فلموں جیسے ’’ارجن ریڈی‘‘ اور ’’اینیمل‘‘ وغیرہ کی ہدایتکاری کیلئے جانے جاتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ’’دپیکا پڈوکون نے ابتدائی طور پر سندیپ وانگا ریڈی سے رابطہ کیا تھا۔ انہوں نے اپنی بیٹی کی پیدائش کی وجہ سے فلم کی پیشکش ٹھکرا دی تھی۔ سندیپ وانگا ریڈی نے دعا کی پیدائش کے بعد دپیکا پڈوکون سے رابطہ کیا تھا جس کے بعد انہوں نے فلم کی پیشکش قبول کر لی تھی۔‘‘