خوشی مکھرجی کے عریاں ملبوسات پر ٹی وی اداکارہ فلک ناز نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عریانیت کی تشہیر کرنے والوں پر جرمانہ کیوں نہیں عائد کرتی جبکہ آوارہ کتوں کو کھانا کھلانے پر لوگوں کو اعتراض ہوتا ہے اور حکومت جرمانہ عائد کردیتی ہے۔
EPAPER
Updated: July 04, 2025, 8:07 PM IST | Mumbai
خوشی مکھرجی کے عریاں ملبوسات پر ٹی وی اداکارہ فلک ناز نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عریانیت کی تشہیر کرنے والوں پر جرمانہ کیوں نہیں عائد کرتی جبکہ آوارہ کتوں کو کھانا کھلانے پر لوگوں کو اعتراض ہوتا ہے اور حکومت جرمانہ عائد کردیتی ہے۔
ٹی وی اداکارہ خوشی مکھرجی گزشتہ چند دنوں سے اپنے بولڈ فیشن کے سبب انٹرنیٹ پر وائرل ہیں۔ وہ عجیب و غریب لباس کے ساتھ ممبئی کی سڑکوں پر ویڈیوز اور تصاویر بنواتی ہیں جو سوشل میڈیا پر چند منٹوں میں وائرل ہوجاتی ہیں۔ خوشی کی حرکتوں پر ٹی وی کی مشہور اداکارہ فلک ناز، جو ’’سسرال سمر کا‘‘ سیریل میں اپنے کردار کیلئے جانی جاتی ہیں، نے خوشی کا نام براہ راست لئے بغیر سخت الفاظ میں مذمت کی۔ ایک انسٹاگرام ویڈیو میں فلک نے خوشی کو ’’دیدی‘‘ کہہ کرپکارا اور حکومت کے دہرے رویے پر مایوسی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھئے: رجنی کانت کی ’’قلی‘‘ سے عامر خان کا پہلا پوسٹر جاری
فلک نے ویڈیو میں کہا کہ ’’ہیلو! گزشتہ ویڈیو مَیں نے دیدی پر بنایا تھا۔ مگر بات اب دیدی سے کہیں آگے بڑھ چکی ہے۔ یہ ویڈیو کسی شخص کے بارے میں نہیں ہے۔ اس ویڈیو میں مَیں حکومت سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ جب ہم آوارہ کتوں کو کچھ کھلاتے ہیں تو اودھم مچ جاتا ہے اور جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔ کھانا کھلانے کے کام پر لوگوں کو اعتراض ہوتا ہے اور عریانیت کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف حکومت کچھ نہیں کہتی۔ ایسے لباس پہن کر لوگ سڑکوں پر گھوم رہے ہیں اور میڈیا انہیں کور کررہا ہے۔ ان کے ویڈیوز اور تصاویر کو ہزاروں مرتبہ شیئر کیا جارہا ہے۔ ایسے لوگوں پر جرمانہ عائد کیوں نہیں کیا جارہا ہے؟ مجھے ان سوالوں کے جواب چاہئے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: شیفالی زری والا کا نغمہ ’’کانٹا لگا‘‘ کا سیکویل نہیں بنایا جارہا ہے
فلک نے عوام سے جذباتی اپیل کی کہ وہ حکام کو ٹیگ کریں کیونکہ یہ جاننا ضروری ہے ۔ اگر عریانیت پر کوئی آواز نہیں اٹھا رہا ہے تو آوارہ کتوں کو کھانا کھلانے پر بھی آواز نہیں اٹھانا چاہئے۔
ایک دوسرے ویڈیو میں فلک ناز نے خوشی مکھرجی کا نام لئے بغیر کہا کہ ’’عرفی جاوید کے لباس میں انفرادیت ہے۔ وہ مختلف اشیاء استعمال کرکے لباس بناتی ہیں۔ انہوں نے فیشن میں تخیل کو اپنایا۔ انہوں نے ٹائر اور پلاسٹک کے چمچوں سے لباس بنایا۔‘‘ دریں اثناء، خوشی مکھرجی نے اپنا موازنہ ہالی ووڈ اداکار اور بزنس وومن پیرس ہلٹن سے کیا اور اپنے فیشن کو محرک انہیں قرار دیا ہے۔