Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہالی ووڈ کے مشہور ویلن آرنالڈ ووسلو کی ’’رانا بلی‘‘ میں دھماکہ خیز انٹری

Updated: June 17, 2026, 7:04 PM IST | Mumbai

ہالی ووڈ کے معروف اداکار Arnold Vosloo، جو The Mummy سیریز میں امہوتپ کے کردار سے عالمی شہرت رکھتے ہیں، اب اپنی پہلی ہندوستانی فلم Ranabaali میں نظر آئیں گے۔ فلمسازوںنے ان کی سالگرہ کے موقع پر ان کا فرسٹ لک جاری کیا ہے، جس میں وہ برطانوی راج کے ایک خوفناک اور بے رحم کردار ’’سر تھیوڈور ہیکٹر‘‘ کے روپ میں دکھائی دے رہے ہیں۔ وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندنا کی مرکزی کرداروں پر مشتمل یہ تاریخی ایکشن ڈرامہ ۱۱؍ ستمبر ۲۰۲۶ء کو دنیا بھر میں ریلیز ہوگا۔

Famous Hollywood villain Arnold Vosloo. Photo: INN
ہالی ووڈ کے مشہور ویلن آرنالڈ ووسلو۔تصویر: آئی این این

ہالی ووڈ کے تجربہ کار اداکار Arnold Vosloo، جنہوں نے The Mummy، The Mummy Returns، Blood Diamond اور G.I. Joe جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، اب ہندوستانی سنیما میں قدم رکھنے جا رہے ہیں۔ وہ ہدایت کار راہل سنکرتیان کی تاریخی فلم ’’رانا بلی‘‘ میں ایک اہم کردار ادا کریں گے۔ آرنالڈ ووسلو کی سالگرہ کے موقع پر فلم سازوں نے ان کا فرسٹ لک پوسٹر جاری کیا، جس میں انہیں ’’سر تھیوڈور ہیکٹر‘‘ کے کردار میں متعارف کرایا گیا ہے۔ فلم کے پروموشنل مواد میں ان کے کردار کو ’’The Demon of Drought‘‘ (قحط کا شیطان) قرار دیا گیا ہے، جس سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ وہ فلم کے مرکزی ویلن کے طور پر سامنے آئیں گے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’الفا‘‘ کا دھماکہ خیز ٹریلر جاری، عالیہ بھٹ، شروری کی بوبی دیول کے خلاف فیصلہ کن جنگ

ہدایت کار راہل سنکرتیان نے آرنالڈ ووسلو کی شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’دی ممی‘‘ ان کی پسندیدہ فلموں میں شامل رہی ہے اور امہوتپ کا کردار ان کے بچپن کے یادگار ویلن کرداروں میں سے ایک تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے ’’سر تھیوڈور ہیکٹر‘‘ کا کردار تحریر کیا تو کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ ایک دن آرنالڈ ووسلو خود یہ کردار نبھائیں گے۔ فلم میں وجے دیورا کونڈا مرکزی کردار ’’رانا بلی‘‘ ادا کر رہے ہیں جبکہ رشمیکا مندانا ان کی اہلیہ ’’جیاما‘‘ کے کردار میں نظر آئیں گی۔ یہ گیتا گوندم اور ڈیئر کامریڈ کے بعد وجے اور رشمیکا کی ایک ساتھ تیسری فلم ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے: سوہا علی خان نے بچپن کی یادیں تازہ کیں، پسندیدہ کھلونے ’ایلیوٹ‘ کی کہانی سنائی

یہ فلم برطانوی نوآبادیاتی دور کے پس منظر میں بنائی جا رہی ہے جس کی کہانی ۱۸۵۴ء سے ۱۸۷۸ء کے درمیان پیش آنے والے ایسے واقعات سے متاثر ہے جنہیں تاریخ کی مرکزی کتابوں میں زیادہ جگہ نہیں ملی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم کسی ایک شخصیت کی بایوپک نہیں بلکہ حقیقی واقعات، عوامی روایات اور کم معروف تاریخی حوالوں پر مبنی ایک سنیماٹک پیشکش ہوگی۔ فلم کی ایک اہم شوٹنگ رواں سال اپریل میں رائل سیما کے مختلف علاقوں میں مکمل کی گئی، جہاں مقامی عوام نے فلم کی ٹیم کا شاندار استقبال کیا تھا۔ پروڈکشن ہاؤس نے اس موقع پر خصوصی ویڈیو بھی جاری کی تھی۔

یہ بھی پڑھئے: فلسطینی فلم’ دی وائس آف ہند رجب‘ اسرائیل اور امریکہ کو چیلنج کرتی ہے

رانا بلی میں بین الاقوامی اداکاروں کی ایک بڑی ٹیم بھی شامل ہے۔ دستیاب پروڈکشن معلومات کے مطابق آرنالڈ ووسلو کے علاوہ Benedict Garrett، Geoffrey Giuliano، Luke McGibney، Jason Shah اور Zachary Coffin بھی مختلف کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم کی موسیقی معروف جوڑی اجے اتل نے ترتیب دی ہے جبکہ سنیماٹوگرافی نیرو شاہ کے سپرد ہے۔یہ فلم ۱۱؍ ستمبر ۲۰۲۶ء کو دنیا بھر میں ریلیز ہوگی جسے تیلگو کے ساتھ ہندی، تامل، کنڑ اور ملیالم زبانوں میں بھی پیش کیا جائے گا۔ فلم کے او ٹی ٹی حقوق پہلے ہی حاصل کیے جا چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK