Inquilab Logo Happiest Places to Work

فیفا ورلڈ کپ :میکسیکو نے ۴۰؍ سال بعد ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی حاصل کر لی

Updated: July 01, 2026, 4:04 PM IST | Mexico City

میزبان میکسیکو نے فیفا ورلڈ کپ۲۰۲۶ء کے راؤنڈ آف ۳۲؍ کے مقابلے میں ایکواڈور کو۰۔۲؍گو ل سے شکست دے کر ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں ۴۰؍ برس بعد پہلی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پری کوارٹر فائنل (راؤنڈ آف ۱۶) میں جگہ بنا لی۔

Mexico Team.Photo:X
میکسیکوٹیم۔ تصویر:ایکس

میزبان میکسیکو نے فیفا ورلڈ کپ۲۰۲۶ء کے راؤنڈ آف ۳۲؍ کے مقابلے میں ایکواڈور کو۰۔۲؍گو ل  سے شکست دے کر ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں ۴۰؍ برس بعد پہلی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پری کوارٹر فائنل (راؤنڈ آف ۱۶) میں جگہ بنا لی۔


ایستادیو بانوورٹے اسٹیڈیم میں بدھ کو۸۰۸۲۴؍ شائقین کی موجودگی میں کھیلے گئے اس مقابلے میں میکسیکو نے ابتدائی دباؤ سے سنبھلتے ہوئے پہلے ہاف میں جولین کوئینونیس اور راؤل جیمنیز کے گولوں کی بدولت ۰۔۲؍گول  کی برتری حاصل کی، جسے مضبوط دفاع کی مدد سے آخر تک برقرار رکھا۔ میزبان ٹیم نے آغاز میں کئی اچھے مواقع بنائے، لیکن انہیں گول میں تبدیل نہ کر سکی۔ دوسری جانب ایکواڈور کے جان یبوآ نے قریب سے گول کرنے کی کوشش کی، تاہم وہ کامیاب نہ ہو سکے، جس سے میکسیکو کو ابتدائی خطرے کا احساس ہوا۔

یہ بھی پڑھئے:’’روایتی شوز کو ختم کرنے کیلئے میں نے اپنا پروڈکشن ہاؤس شروع کیا ہے‘‘


۲۲؍ویں منٹ میں میکسیکو نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جولین کوئینونیس کے شاندار گول کی بدولت برتری حاصل کی۔ اس کے نو منٹ بعد راؤل خیمنیز نے خوبصورت اشتراک سے دوسرا گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری۰۔۲؍گول  کر دی۔ دوسرے ہاف میں ایکواڈور نے واپسی کی کوشش کی، لیکن میکسیکو کے منظم دفاع اور گول کیپر راؤل کے سامنے اسے کامیابی نہ مل سکی۔ متبادل کھلاڑی مائیکل ایسٹراڈا روڈریگیز کو گول کرنے کا بہترین موقع ملا، مگر وہ بھی اسے ضائع کر بیٹھے۔

یہ بھی پڑھئے:’’ میں واپس آؤں گا‘‘ اور’’الفا‘‘ کی کامیابی خواب کی تعبیر ہوگی: شروَری


میکسیکو نے جوابی حملوں کے ذریعے مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔ سیزر مونتیس کے ہیڈر کو ایکواڈور کے گول کیپر ہیرنان گالینڈیز نے شاندار انداز میں بچایا جبکہ انجری ٹائم میں اوربیلین پینیڈا کا کَرلنگ شاٹ معمولی فرق سے باہر چلا گیا۔
میچ کے اختتامی لمحات میں کشیدگی بڑھ گئی اور وی اے آر جائزے کے بعد ایکواڈور کے دفاعی کھلاڑی پیئرو ہنکاپی کو انجری ٹائم کے پانچویں منٹ میں براہِ راست ریڈ کارڈ دکھایا گیا۔ اس مقابلے میں کینڈری پائز اور موئسیس کائیسیڈو کو بھی یلو کارڈ ملا۔ اس کامیابی کے ساتھ شریک میزبان میکسیکو راؤنڈ آف ۱۶؍ میں پہنچ گیا، جہاں اس کا مقابلہ انگلینڈ اور ڈی آر کانگو کے درمیان ہونے والے میچ کے فاتح سے ہوگا، جبکہ ایکواڈور ۲۰؍ برس بعد ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کے باوجود ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK