تمل فلم انڈسٹری کے پروڈیوسر اور تمل اسٹار جیوا کے والد آر بی چودھری کا ادے پور کے قریب ایک کار حادثے میں انتقال ہو گیا۔ منگل کو پیش آنے والے اس حادثے کی خبر سامنے آتے ہی فلمی دنیا میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔
EPAPER
Updated: May 06, 2026, 10:57 AM IST | Hyderabad
تمل فلم انڈسٹری کے پروڈیوسر اور تمل اسٹار جیوا کے والد آر بی چودھری کا ادے پور کے قریب ایک کار حادثے میں انتقال ہو گیا۔ منگل کو پیش آنے والے اس حادثے کی خبر سامنے آتے ہی فلمی دنیا میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔
تمل فلم انڈسٹری کے پروڈیوسر اور تمل اسٹار جیوا کے والد آر بی چودھری کا ادے پور کے قریب ایک کار حادثے میں انتقال ہو گیا۔ منگل کو پیش آنے والے اس حادثے کی خبر سامنے آتے ہی فلمی دنیا میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔
قابلِ ذکر ہے کہ اسی منگل کے روز ملیالم اداکار سنتوش کے نائر بھی ایک کار حادثے میں چل بسے۔ ایک ہی دن دو الگ الگ حادثات میں دو فلمی شخصیات کی موت نے فلم انڈسٹری کو گہرے صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔ آر بی چودھری۱۹۸۸ء سے ’’سپر گڈ فلمز‘‘ کے بینر تلے فلمیں پروڈیوس کر رہے تھے۔ ان کی پہلی تمل فلم ’’پدھو وسنتھم‘‘ تھی، جس کے ساتھ ڈائریکٹر وکرم نے آغاز کیا تھا۔ اس فلم کے لیے انہیں تمل ناڈو اسٹیٹ فلم ایوارڈ بھی ملا تھا۔
انہوں نے کے ایس روی کمار کی پہلی فلم ’’پریادا پدھیر‘‘ کو بھی سپورٹ کیا۔ ان کی پروڈیوس کردہ فلموں میں چیرن پانڈیان اور مریادھائی، گوکلم، نٹٹامائی، سندر پروشن، مسٹر رومیو، سوریہ ونشم، آنندم، کیرتی چکرا، جِلا، گاڈ فادر اور حالیہ فلم’’ماریسن‘‘ شامل ہیں۔ انہوں نے دہائیوں تک تمل سنیما کو یادگار فلمیں دیں۔
یہ بھی پڑھئے:بلوسی رانی کے چند گیت آج بھی پسند کئے جاتے ہیں
حادثے میں دیگر افراد کی حالت یا چوٹوں کے بارے میں کوئی معلومات نہیں مل سکی ہیں۔ آربی چودھری کی آخری رسومات جلد ہی چنئی میں ادا کی جائیں گی۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ ، بیٹے جیوا، رمیش اور اشوک شامل ہیں۔
پروڈکشن ہاؤس اے جی ایس انٹرٹینمنٹ کی ارچنا کلپتی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے لکھا’’یہ سن کر صدمہ ہوا کہ آر بی سر اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔ انڈسٹری نے ایک ایسے عظیم پروڈیوسر کو گنوا دیا ہے جنہوں نے کئی بڑی بلاک بسٹر فلمیں دیں۔ وہ بہت اچھے انسان تھے۔ خداان کے خاندان کو اس غم کو برداشت کرنے کی طاقت دے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:ووٹ چوری کے الزام پر سیاست گرم، راہل گاندھی کا الیکشن کمیشن اور حکومت پر تنقید
فلم پروڈیوسر بی اے راجو کی ٹیم نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی سنیما نے ایک ایسے مایہ ناز شخصیت کو کھو دیا ہے جن کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ٹیم نے لکھا’’یہ سن کر بے حد دکھ ہوا کہ فلم پروڈیوسر آر بی چودھری سر کا ادے پور میں کار حادثے میں انتقال ہو گیا ہے۔ہندوستانی سنیما میں ان کا شاندار کردار، خاص طور پر دہائیوں تک بننے والی یادگار فلموں کے ذریعے، ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ فلم انڈسٹری کے لیے یہ ایسا نقصان ہے جس کی تلافی کبھی نہیں ہو سکتی۔ ان کے اہلِ خانہ اور چاہنے والوں کے ساتھ ہماری ہمدردیاں ہیں۔‘‘