پربھاس کی سالگرہ کے موقع پر مداحوں کو ان کی اگلی فلم کا تحفہ ملا ہے۔ فلم فوجی (فوزی)سے ان کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے جس سے فلم کے لیے امیدیں بڑھ گئی ہیں۔ پربھاس اس لک میں بالکل خطرناک لگ رہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ فلم کیا نئی چیزیں لاتی ہے۔
EPAPER
Updated: October 23, 2025, 5:07 PM IST | Hyderabad
پربھاس کی سالگرہ کے موقع پر مداحوں کو ان کی اگلی فلم کا تحفہ ملا ہے۔ فلم فوجی (فوزی)سے ان کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے جس سے فلم کے لیے امیدیں بڑھ گئی ہیں۔ پربھاس اس لک میں بالکل خطرناک لگ رہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ فلم کیا نئی چیزیں لاتی ہے۔
جنوبی ہند کے سپر اسٹار پربھاس کی آنے والی فلم کا دھماکہ خیز پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ جمعرات کو ان کی سالگرہ کے موقع پر فلمسازوںنے فلم فوجی (فوزی) کی پہلی جھلک کی نقاب کشائی کی۔ اس فلم کی پہلی جھلک اتنی طاقتور ہے کہ اس نے دیکھنے والوں اپنی طرف متوجہ کیاہے۔ پربھاس کی آنکھوں میں شعلے دکھائی دے رہے ہیںجیسے کہ وہ دشمن کو کچل دیں گے۔ پوسٹر کے ساتھ ہی فلمسازوں نے کہانی کا اشارہ بھی دیا ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ پربھاس فلم میں کیا کرنے جا رہے ہیں اور ان کا ویژن کیا ہے۔
پربھاس نے حال ہی میں اپنی فلم فوجی کا پہلا پوسٹر شیئر کیا ہے۔ پوسٹر کو مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے اداکار نے بہت خوبصورت جملہ بھی لکھا ہے۔ یہ سنسکرت کا ایک شلوک ہے۔ پوسٹر کو دیکھیں تو سپاہی کے آگے اور پیچھے برطانوی حکومت کا جھنڈا جل رہا ہے یعنی پربھاس کی آنکھوں میں آگ جل رہی ہے۔ پوسٹر پر لکھا ہے’دی بٹالین ووہو فیٹ دی وار الون ۔ یہ فلم میتھری میکرز کے بینر تلے بن رہی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:’’ ایکٹنگ سے قبل میں نے ہائی کورٹ میں ۶؍ماہ تک پریکٹس کی تھی‘‘
اس تخلیقی پوسٹر کو شیئر کرکے میکرز نے فلم کے لیے امیدیں بڑھا دی ہیں۔ مداح اب دیکھنا چاہتے ہیں کہ پربھاس ایک فوجی کے کردار میں کیا کرنے جا رہے ہیں۔ یہ ایک طاقتور اسکرپٹ ہے جسے بڑے پیمانے پر بنایا گیا ہے کہ ہندوستانی سنیما میں پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا تھا۔ میتھری مووی میکرز فوجی کو پیریڈ ایکشن فلموں میں ایک الگ پہچان دلانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ متھن چکرورتی، جیا پردا، انوپم کھیر جیسے تجربہ کار اداکار مرکزی کرداروں میں ہیں۔اس فلم کی ہدایتکاری ہنو راگھواپوڈی کررہے ہیں۔ خیال رہے کہ پربھاس کی آنے والی فلموں کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے فہرست میں پہلی فلم راجہ صاب ہے، جو اس سال ریلیز ہونے والی ہے۔ اس کے بعد پربھاس بڑے پروجیکٹ ’اسپرٹ‘ پر کام کر رہے ہیں۔