سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن نے ’انڈین آئیڈل: لیجنڈز ریٹرن‘ کا پہلا پرومو جاری کردیا، جس میں ہِمیش ریشمیا کی بطور جج واپسی کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ شو میں کئی سابق امیدوار بھی دوبارہ نظر آئیں گے۔
EPAPER
Updated: September 27, 2026, 4:01 PM IST | Mumbai
سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن نے ’انڈین آئیڈل: لیجنڈز ریٹرن‘ کا پہلا پرومو جاری کردیا، جس میں ہِمیش ریشمیا کی بطور جج واپسی کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ شو میں کئی سابق امیدوار بھی دوبارہ نظر آئیں گے۔
سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن فرنچائز کے کئی معروف چہروں کو ’’انڈین آئیڈل: لیجنڈز ریٹرن‘‘ کے نام سے ایک نئی پیشکش میں واپس لانے جا رہا ہے۔ گائیکی کے ریالٹی شو کا یہ نیا ایڈیشن ٹیلی ویژن پر نشر ہونے کے ساتھ ساتھ ’سونی لِو‘ پر بھی اسٹریم کیا جائے گا۔ جمعہ کو جاری کیے گئے پہلے پرومو میں گلوکار اور موسیقار ہِمیش ریشمیا کی بطور جج واپسی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ پرومو کا آغاز ہِمیش ریشمیا کی ۲۰۰۵ء کی مقبول فلم ’’عاشق بنایا آپ نے‘‘ کے گانے سے ہوتا ہے، جس کے ذریعے نئے ایڈیشن میں پرانی یادوں کو تازہ کرنے کا ماحول پیدا کیا گیا ہے۔ اسٹیج پر پہنچ کر ہِمیش اشارہ دیتے ہیں کہ ’’لیجنڈز ریٹرن‘‘ میں فرنچائز کی تاریخ میں پہلی بار کچھ نیا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ پرومو میں وہ کہتے ہیں، ’’یہ شو وہ ہسٹری کریئیٹ کرنے والا ہے... جو اب تک نہیں ہوا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: چمبور: انوشکا شرما، وراٹ کوہلی کے آرڈر سے اس ریسٹورنٹ کی قسمت بدلی
پہلے پرومو میں ’انڈین آئیڈل‘ کے سابق امیدوار سلمان علی، محمد دانش، پرجکتا شکورے، امیت ثنا، سائیلی کامبلے، ابھیجیت ساونت، انشیکا چونکر اور رشی سنگھ بھی نظر آتے ہیں۔ ’انڈین آئیڈل‘ کے گزشتہ سیزن یعنی ۱۶؍ ویں سیزن میں اوڈیشہ کی جیوتِرمَئی نائک نے کامیابی حاصل کی تھی۔ اسٹارز سے سجے گرینڈ فائنل میں کامیابی کے بعد انہیں ۲۰؍ لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی۔ اس سیزن کے ٹاپ ۵؍ فائنلسٹ میں انشیکا چونکر، جیوتِرمَئی نائک، منراج ویر سنگھ، سہیل صوفی اور تنشک شکلا شامل تھے۔
یہ بھی پڑھئے: سدھارتھ ملہوترا کی ۱۱؍ برس ’دی ون‘ کے ساتھ بڑی واپسی، پہلے دن ۹؍ کروڑ کی کمائی
’انڈین آئیڈل‘ کے ۱۶؍ ویں سیزن کا آغاز اکتوبر ۲۰۲۵ء میں ’’یادوں کی پلے لسٹ‘‘ کے موضوع کے ساتھ ہوا تھا۔ اس کا گرینڈ فائنل ۲۵؍ اور ۲۶؍ جولائی ۲۰۲۶ء کو منعقد ہوا۔ اس سیزن کی میزبانی آدتیہ نارائن نے کی تھی، جبکہ گلوکارہ شریا گھوشال، وشال ددلانی اور بادشاہ نے جج کے فرائض انجام دیے تھے۔