• Sun, 01 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئرلینڈ کی خواتین ٹیم کا بڑا معرکہ: ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

Updated: February 01, 2026, 6:06 PM IST | Ireland Women`s Team`s Big Fight: Qualifies For T20 World Cup | آئرلینڈ کی خواتین ٹیم کا بڑا معرکہ: ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

آئرلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھائی لینڈ کو ۶۲؍ رنز سے شکست دے دی اور آئی سی سی ویمنز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے لیے اپنا ٹکٹ پکا کر لیا۔ آئرلینڈ اس میگا ایونٹ کے لیے کوالیفائی کرنے والی تیسری ٹیم بن گئی ہے۔

Irish Players.Photo:INN
آئرش کھلاڑی۔ تصویر:آئی این این

آئرلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھائی لینڈ کو ۶۲؍ رنز سے شکست دے دی اور آئی سی سی ویمنز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء  کے لیے اپنا ٹکٹ پکا کر لیا۔ آئرلینڈ اس میگا ایونٹ کے لیے کوالیفائی کرنے والی تیسری ٹیم بن گئی ہے، جہاں وہ بنگلہ دیش اور نیدرلینڈز کے ساتھ ایکشن میں نظر آئے گی۔
ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے والی آئرش ٹیم نے مقررہ ۲۰؍ اوورز میں ۸؍ وکٹوں کے نقصان پر  ۱۲۱؍رنز بنائے۔ ایمی ہنٹر (۲۴)، کپتان گیبی لوئس (۲۵) اور اورلا پرینڈرگاسٹ (۲۴) نے ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔ تھائی لینڈ کی لیگ اسپنر سولی پورن لاؤمی نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے ۲۴؍ رنز دے کر ۴؍ وکٹ حاصل کئے اور آئرلینڈ کو بڑے اسکور سے روکا۔۱۲۲؍ رنز کے ہدف کے تعاقب میں تھائی لینڈ کی ٹیم آئرش بولرز کے سامنے بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم۱ء۱۶؍ اوورز میں صرف ۵۹؍ رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
کپتان نارومول چائی وائی (۲۲؍رن) اور نناپت کونچاروینکئی (۱۵؍رن) کے علاوہ کوئی بھی بیٹر دہائی کا ہندسہ عبور نہ کر سکی۔ ارلین کیلی نے محض۷؍ رنز دے کر ۴؍ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ لارا میک برائیڈ نے ۶؍رنز کے عوض ۳؍وکٹیں حاصل کئے ۔ جون اور جولائی ۲۰۲۶ءمیں انگلینڈ اور ویلز میں ہونے والے اس عالمی میلے میں اب آئرلینڈ کی ٹیم بھی دنیا کی بہترین ٹیموں کے مدمقابل ہوگی۔ کوالیفائر کے آخری دن کی اس جیت نے آئرش کرکٹ میں نئی جان پھونک دی ہے۔

آئی سی سی نے ٹی۲۰؍کوالیفائر میں غیر قانونی ایکشن پر امریکی کھلاڑی کو معطل کر دیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے امریکہ کی فاسٹ بولر اسانی واگھیلا کو بین الاقوامی کرکٹ میں بولنگ  کرنے سے معطل کر دیا ہے۔ آئی سی سی ایونٹ پینل نے تصدیق کی ہے کہ واگھیلا کا بولنگ ایکشن قوانین کے مطابق نہیں ہے۔آئی سی سی کی ویب سائٹ کے مطابق، یہ فیصلہ میچ آفیشلز کی رپورٹ کی بنیاد پر لیا گیا، جس میں نیپال میں جاری آئی سی سی ویمنز ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کوالیفائر ۲۰۲۶ء کے دوران آئرلینڈ کے خلاف امریکہ کے میچ میں واگھیلا کے بولنگ ایکشن پر سوال اٹھایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے:کرسٹیانو رونالڈو نے۹۶۱؍ واں گول داغا، النصر کی فتح نے خطاب کی جنگ تیز کردی

آئی سی سی کے مطابق، ایونٹ پینل نے واگھیلا کے اگلے میچ کی بولنگ فوٹیج کا جائزہ لیا اور اس نتیجے پر پہنچا کہ ان کا ایکشن بولنگ سے متعلق قوانین پر پورا نہیں اترتا۔ اس کے نتیجے میں آئی سی سی قوانین کے آرٹیکل  ۷ء۶؍کے تحت انہیں فوری طور پر بین الاقوامی کرکٹ میں بولنگ کرنے سے معطل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:انوراگ کشیپ کی ’’کینیڈی‘‘ کے ہندوستان میں ریلیز کے آثار، ٹریلر جلد آئے گا

یہ معطلی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک ایسانی واگھیلا اپنے بولنگ ایکشن کا دوبارہ جائزہ نہیں کروا لیتیں اور انہیں قانونی ایکشن کے ساتھ بولنگ کی اجازت نہیں مل جاتی۔معطلی کے دوران، آئی سی سی قوانین کے مطابق، واگھیلا بطور بلے باز کھیل سکتی ہیں، تاہم انہیں بولنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK