Inquilab Logo Happiest Places to Work

یہ درست ہے کہ ساورکر کو گاندھی جی کے قتل کے الزام میں نامزد کیا گیا تھا

Updated: May 03, 2026, 9:48 AM IST | Pune

پونے میں راہل گاندھی کے خلاف زیر سماعت مقدمے کے دوران وی ڈی ساورکر کے پوتے کا اہم اعتراف۔

A case against Rahul Gandhi is under trial in Pune. Photo: INN
راہل گاندھی کے خلاف پونے میں مقدمہ زیر سماعت ہے۔ تصویر: آئی این این

لوک سبھا کے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے پونے کی خصوصی ایم پی؍ایم ایل کورٹ میں ہتک عزت کا مقدمہ زیر سماعت ہے۔ راہل پر الزام ہے کہ انہوں نے ونایک دامودر ساورکر پر جھوٹے الزامات لگا کر انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔ سنیچر کو اس معاملے میں سماعت ہوئی جس میں ساورکر کے پوتے ساتیاکی ساورکر نے اعتراف کیا کہ نام نہاد مجاہد  آزادی ساورکر کو مہاتما گاندھی قتل کیس میں ملزم نامزد کیا گیا تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بعد میں انہیں بری کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے : بنگال میں دوبارہ پولنگ میں بھی تشدد

یہ سماعت خصوصی جج امول شری رام شندے کی عدالت میں جاری ہے۔ جرح کے دوران راہل گاندھی کے وکیل ایڈوکیٹ ملند دتاترے پوار نے ساتیاکی ساورکر سےکئی سوالات کئے جن کا تعلق ساورکر کے نظریات اور تاریخی واقعات سے تھا۔ ساتیاکی نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ونایک دامودر ساورکر نے اپنی قید کے دوران برطانوی حکومت کو پانچ مرتبہ رحم کی درخواستیں پیش کی تھیں۔ ساتیاکی سے یہ بھی اعتراف کیا کہ دیگر لوگوں نے بھی ساورکر کے خلاف بیانات دیئے ہیں یا مضامین لکھے ہیں لیکن ان پر کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ وکیل نے نرنجن ٹکلے کے مضمون اور پرکاش امبیڈکر کے بیان کا حوالہ دیا۔ ساتیاکہ نے مضمون کا اعتراف کیا  اور امبیڈکر کے بیان کے تعلق سے کہا انہوں نے بیان نہیں سنا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK