Inquilab Logo Happiest Places to Work

جیمز کیمرون، راجا مولی کی ’’ایس ایس ایم بی ۲۹‘‘ کا پہلا لُک جاری کرسکتے ہیں

Updated: August 22, 2025, 7:03 PM IST | Mumbai

ہالی ووڈ کے مشہور فلم ساز جیمز کیمرون ’’اوتار‘‘ کی تیسری اور آخری قسط کے پروموشن کے دوران ہندوستان آمد پر ایس ایس راجا مولی کی فلم ’’ایس ایس ایم بی ۲۹‘‘ کا پہلا لُک جاری کرسکتے ہیں جس میں مہیش بابو اور پرینکا چوپڑہ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

James Cameron. Photo: INN
جیمز کیمرون۔ تصویر: آئی این این

’’آر آر آر‘‘ کی زبردست عالمی کامیابی کے بعد مشہور فلمساز ایس ایس راجامولی اب اپنے اگلے بڑے پروجیکٹ کی تیاری کر رہے ہیں جس کا نام ’’ایس ایس ایم بی ۲۹‘‘ ہے، جس میں مہیش بابو مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ انڈسٹری سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق افسانوی ہالی ووڈ فلمساز جیمز کیمرون اپنے آنے والے ہندوستان کے دورے کے دوران ’’ایس ایس ایم بی ۲۹‘‘ کا پہلا لُک جاری کر سکتے ہیں۔ مبینہ طور پر کیمرون سے توقع ہے کہ وہ اپنی ’’اوتار‘‘ فرنچائز کی تیسری اور آخری قسط کی تشہیر کیلئے ہندوستان کا سفر کریں گے۔ خبروں کے مطابق جیمز کیمرون کی ’’اوتار‘‘ کی کل آمدنی میں ہندوستان نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: مدثر عزیز کی اگلی فلم ’’زمانہ کیا کہے گا‘‘ میں تاپسی پنو، ایمی اور فردین خان نظر آئیں گے

اہم اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ۲۰۲۳ء میں جیمز کیمرون نے ذاتی طور پر ایس ایس راجامولی سے کریٹکس چوائس ایوارڈز میں ملاقات کی اور ’’آر آر آر‘‘ کی تعریف کی۔ انہوں نے اس فلم کو ایک منفرد سنیما تجربہ قرار دیا۔ دوسری طرف، راجامولی نے کیمرون کی زبردست فلم سازی کی ہمیشہ تعریف کی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’ایک دیوانے کی دیوانیت‘‘ کا ٹیزر ریلیز، فلم ۲۱؍ اکتوبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی

اگر یہ رپورٹس درست ثابت ہوتی ہیں تو ’’ایس ایس ایم بی ۲۹‘‘ کے ساتھ کیمرون کی وابستگی نہ صرف فلم کو ایک عظیم الشان بین الاقوامی لانچ فراہم کرے گی بلکہ عالمی سطح پر ہندوستانی سنیما کیلئےایک تاریخی تعاون کا لمحہ بھی ثابت ہوگی۔ جب کہ فلم کا ٹائٹل ابھی تک خفیہ رکھا گیا ہے ’’ ایس ایس ایم بی ۲۹‘‘ میں مہیش بابو اور پرینکا چوپڑا مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ یہ انڈیانا جونز سے متاثر ایڈونچر فلم ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK