ہالی ووڈ پروڈیوسر Jerry Bruckheimer نے وائرل میوزیکل ’’ایپک: دی میوزیکل‘‘کو اینی میٹڈ فلم میں ڈھالنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پروجیکٹ قدیم یونانی داستان The Odyssey پر مبنی ہے اور تخلیق کار جارج ریویرا ہیرانس کے ساتھ تیار کیا جا رہا ہے۔
EPAPER
Updated: April 23, 2026, 9:05 PM IST | Los Angeles
ہالی ووڈ پروڈیوسر Jerry Bruckheimer نے وائرل میوزیکل ’’ایپک: دی میوزیکل‘‘کو اینی میٹڈ فلم میں ڈھالنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پروجیکٹ قدیم یونانی داستان The Odyssey پر مبنی ہے اور تخلیق کار جارج ریویرا ہیرانس کے ساتھ تیار کیا جا رہا ہے۔
ہالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر جیری برکھائمر جو ’’ٹاپ گن‘‘ اور ’’پائریٹس آف دی کیریبین‘‘ جیسی بلاک بسٹر فلموں کے لیے جانے جاتے ہیں، اب اینی میشن کی دنیا میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔ ان کا نیا پروجیکٹ وائرل میوزیکل ’’ایپک: دی میوزیکل‘‘ کو ایک اینی میٹڈ فلم میں تبدیل کرنا ہے، جو کلاسیکی یونانی داستان The Odyssey ’’دی اوڈیسی‘‘ سے متاثر ہے۔ یہ میوزیکل، جسے جارج ریویرا ہیرانس نے تخلیق کیا، ۲۰۲۲ء سے ۲۰۲۴ء کے درمیان نو حصوں میں جاری ہوا اور خاص طور پر ٹک ٹاک پر بے حد مقبول ہوا۔ اس کی کہانی ’’اوڈیسیئس‘‘ کی طویل اور خطرناک واپسی کے سفر پر مبنی ہے، جہاں وہ ٹروجن جنگ کے بعد اپنے وطن ایتھاکا لوٹنے کی کوشش کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: کانز کریٹکس ویک ۲۰۲۶ء: پائل کپاڈیہ جیوری کی صدر مقرر
فلم کی تیاری میں کیون ویور (صدر، اٹلانٹک میوزک گروپ) اور چاڈ عمان بھی شامل ہیں، جو جیری برکھائمر فلمز کے ساتھ اس پروجیکٹ کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ یہ منصوبہ برکھائمر کے کریئر میں اینی میشن کی جانب ایک نئی شروعات کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔ ’’ایپک: دی میوزیکل‘‘ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ صرف ایک روایتی میوزیکل نہیں بلکہ اس میں مختلف موسیقی کے انداز، جدید تھیٹر، اینیمی اور ویڈیو گیمز کے عناصر کو یکجا کیا گیا ہے، جس نے اسے نوجوان نسل میں خاصا مقبول بنایا۔ تاہم، اس کے تخلیق کار اور ریکارڈ لیبل کے درمیان قانونی تنازعات نے اس کے سفر کو پیچیدہ بھی بنایا۔
یہ بھی پڑھئے: کیا کالکی ۲؍کا نام بدل جائے گا؟ انٹرول ایپیسوڈ کے لیے شاندار سیٹ تیار
خیال رہے کہ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ہالی ووڈ میں اسی داستان پر ایک اور بڑا پروجیکٹ بھی تیار ہو رہا ہے۔ معروف ہدایت کار کرسٹوفر نولن کی فلم ’’دی اوڈیسی‘‘ بھی ۱۷؍ جولائی جولائی کو ریلیز ہونے جا رہی ہے، جس میں میٹ ڈیمن، اوڈیسیئس کا کردار ادا کریں گے۔ فلم میں اینی ہیتھوے، زینڈایا، ٹام ہالینڈ، لوپیتا او نیونگ، رابرٹ پیٹنسن، شارلیز تھیورن اور میا گوتھ جیسے بڑے نام شامل ہیں۔ ماہرین کے مطابق، ایک ہی کہانی پر بیک وقت دو بڑے پروجیکٹس کا آنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ کلاسیکی داستانیں دوبارہ عالمی تفریحی صنعت میں مرکزی مقام حاصل کر رہی ہیں، لیکن ساتھ ہی یہ مقابلہ بھی سخت ہوگا کہ کون سی پیشکش ناظرین کو زیادہ متاثر کرتی ہے۔