عامر خان کے بیٹے اور اداکار جُنیّد خان کی آنے والی فلم ’’ایک دن‘‘ کا دوسرا ٹریلر جمعرات کو ریلیز کیا گیا۔ اس فلم میں ان کے ساتھ سائی پلّوی بھی نظر آئیں گی۔ آج سامنے آنے والے ٹریلر میں فلم کی کہانی کی جھلک دکھائی گئی ہے۔
EPAPER
Updated: April 16, 2026, 3:08 PM IST | Mumbai
عامر خان کے بیٹے اور اداکار جُنیّد خان کی آنے والی فلم ’’ایک دن‘‘ کا دوسرا ٹریلر جمعرات کو ریلیز کیا گیا۔ اس فلم میں ان کے ساتھ سائی پلّوی بھی نظر آئیں گی۔ آج سامنے آنے والے ٹریلر میں فلم کی کہانی کی جھلک دکھائی گئی ہے۔
یک طرفہ محبت کرنے والے اکثر بہت سی خیالی دنیا بساتے ہیں۔ دعائیں بھی تصوراتی ہوتی ہیں۔ کچھ ایسا ہی مناظر فلم’’ایک دن‘‘ کے جمعرات کو ریلیز ہونے والے ٹریلر میں دیکھنے کو ملا ہے۔ سائی پلّوی اور جُنیّد خان کی اداکاری سے سجی اس فلم کے دوسرے ٹریلر کو جاری کر دیا گیا ہے۔ دونوں کے درمیان زبردست کیمسٹری نظر آتی ہے۔ رومانس ہے، یک طرفہ محبت ہے، اور ایک مکمل خیالی کہانی بھی۔
محبت میں صرف ایک دن کی خوشی
ٹریلر کا آغاز دفتر کے ایک منظر سے ہوتا ہے۔ جُنیّد آئی ٹی ڈپارٹمنٹ میں کام کرتے ہیں۔ سائی پلّوی بھی اسی دفتر میں ہیں۔ ان کے کردار کا نام میرا ہے۔ جُنیّد خان کا کردار دل ہی دل میں میرا کو پسند کرتا ہے، لیکن اپنے جذبات ظاہر کرنے کی ہمت نہیں رکھتا۔ جب دفتر کے ٹارگٹس پورے ہو جاتے ہیں تو پوری ٹیم کو جشن منانے کے لیے پانچ دن کے سفر پر جاپان جانے کا موقع ملتا ہے۔ یہاں جُنیّد اور سائی کے درمیان قربت بڑھتی ہے۔ میرا کے ساتھ وقت گزار کر جُنیّد بے حد خوش ہوتے ہیں، مگر مسئلہ یہ ہے کہ یہ خوشی صرف ایک دن کی ہوتی ہے۔
جاپان میں گھنٹی بجا کر مانگی گئی دعا اور…
جاپان پہنچ کر جُنیّد کو ایک خاص گھنٹی کے بارے میں معلوم ہوتا ہے۔ دنیا بھر کے ناکام عاشق اس گھنٹی کو بجا کر اپنی قسمت آزماتے ہیں۔ جُنیّد بھی ایسا ہی کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ’’کاش میرا میری ہو جائے، چاہے ایک دن کے لیے ہی سہی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:’’دُھرندھر ۲‘‘ سے بھی بڑی بلاک بسٹر نکلی ۱۰؍ کروڑ کے بجٹ والی فلم ’’واجھا۲‘‘
ان کی دعا قبول ہو جاتی ہے۔ میرا ایک دن کے لیے ان کی ہو جاتی ہے۔ دراصل جاپان میں میرا کو ایک بیماری لاحق ہوتی ہے جس میں وقتی یادداشت ختم ہو جاتی ہے (short-term memory loss)۔ اس ایک دن میں میرا اور جُنیّد ایک دوسرے کے قریب آ جاتے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس دن کی یاد میرا کو کبھی نہیں رہے گی۔ لیکن جُنیّد اسی ایک دن کو اپنی پوری زندگی سمجھ کر جیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:بی بی سی نے۲؍ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا منصوبہ بنایا
میرا اور آئی ٹی کی زندگی کس موڑ پر جائے گی؟
محبت سے بھرپور اس ’’ایک دن‘‘ کے بعد میرا اور آئی ٹی (جُنیّد) کی زندگی کس طرف جاتی ہے؟ اور اس کہانی کا انجام کیا ہوگا؟ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا۔ واضح رہے کہ ٹریلر کو ناظرین سے ملے جلے ردِعمل مل رہے ہیں۔ کچھ صارفین اس کا موازنہ فلم ’’سَیّارہ‘‘ سے بھی کر رہے ہیں کیونکہ اس میں بھی ایک کردار کو یادداشت کی بیماری ہوتی ہے۔