Updated: April 16, 2026, 2:09 PM IST
| Mumbai
سنیما کی دنیا میں اکثر جنوبی ہندوستانی سنیما کی بڑی فلموں کی کافی چرچا ہوتی ہے، لیکن کچھ فلمیں ایسی بھی ہوتی ہیں جو کم بجٹ میں بھاری کمائی کرکے باکس آفس پر دھماکہ کر دیتی ہیں۔ ایسا حال ہی میں سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی فلم ’’واجھا ۲‘‘نے کر دکھایا ہے۔
فلم واجھا۔ تصویر:آئی این این
سنیما کی دنیا میں اکثر جنوبی ہندوستانی سنیما کی بڑی فلموں کی کافی چرچا ہوتی ہے، لیکن کچھ فلمیں ایسی بھی ہوتی ہیں جو کم بجٹ میں بھاری کمائی کرکے باکس آفس پر دھماکہ کر دیتی ہیں۔ ایسا حال ہی میں سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی فلم ’’واجھا ۲‘‘نے کر دکھایا ہے۔
محض ۱۰؍ کروڑ کے بجٹ میں بننے والی ملیالم کامیڈی ڈرامہ ’’واجھا۲‘‘ نے ریلیز کے صرف ۱۴؍ دنوں میں ہی ریکارڈ توڑ کلیکشن کرکے سب کو حیران کر دیا ہے۔ اسی وجہ سے یہ ساؤتھ فلم بالی ووڈ کی ’’دُھرندھر ۲‘‘ سے بھی بڑی بلاک بسٹر بن چکی ہے۔ آئیے پوری تفصیل جانتے ہیں۔
’’واجھا۲‘‘ سب سے بڑی بلاک بسٹربنی
ساؤتھ انڈیا کی فلم انڈسٹری کے مشہور فلم ساز وِپِن داس کی ’’واجھا۲‘‘ کیرالا کے سنیما گھروں میں ناظرین کو بھرپور تفریح فراہم کر رہی ہے۔ نہ صرف یہ بلکہ عالمی سطح پر بھی اس فلم نے اپنی چھاپ چھوڑی ہے۔ ناظرین اور ناقدین دونوں کی طرف سے اسے مثبت ردعمل ملا ہے، جس کی وجہ سے ’’واجھا۲‘‘ کمائی کے معاملے میں سب سے آگے نکل گئی ہے۔ ریلیز کے ۱۴؍ دنوں کے اندر اس فلم نے ۱۸۰؍ کروڑ سے زیادہ کا بزنس کر لیا ہے۔
اس طرح ’’واجھا۲‘‘ نے اپنے ۱۰؍ کروڑ کے بجٹ کے مقابلے میں ۱۸؍ گنا زیادہ کمائی کرکے سب کو حیران کر دیا ہے۔ اگر اس کے منافع (آر او آئی ) کی بات کریں تو ساکنلک کی رپورٹ کے مطابق یہ تقریباً ۷۲۵؍ فیصد کے آس پاس ہے، جو رنویر سنگھ کی فلم ’’دُھرندھر۲‘‘ کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے۔ ہندی سنیما کی ’’دُھرندھر: دی ریوینج‘‘ کا آر او آئی (پورے ہندوستان میں) تقریباً ۳۵۰؍ فیصد بتایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ٹرمپ کا چین پر ایران کو اسلحہ دینے کا الزام، چین کی تردید
اس طرح ’’واجھا۲‘‘، ’’دُھرندھر ۲‘‘ سے بھی بڑی بلاک بسٹر بن گئی ہے۔ اگر اس کے گھریلو باکس آفس کلیکشن کی بات کریں تو وہ بھی ۹۰؍ کروڑ سے تجاوز کر چکا ہے۔ جلد ہی یہ فلم ہندوستان میں بھی ۱۰۰؍ کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرتی نظر آ سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:کس معاملے میں ہمیش ریشمیا نے عامر خان کو پیچھے چھوڑ دیا
۲۰۲۶ء کی سب سے بڑی فلم ’’واجھا۲‘‘
زبردست کاروبار کی بدولت ’’واجھا۲‘‘ اب ملیالم سنیما کی اس سال کی سب سے کامیاب فلموں کی فہرست میں سرفہرست آ گئی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ آنے والے وقت میں یہ فلم ’’لوکاہ چیپٹروَن ‘‘ کا ریکارڈ بھی توڑ سکتی ہے۔