• Fri, 12 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

دلجیت دوسانجھ کا ’نو انٹری ۲‘ سے نکلنے کا فیصلہ، فلمساز دوسرے اداکار کی تلاش میں

Updated: September 01, 2025, 9:36 PM IST | Mumbai

دلجیت دوسانجھ نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے اپنے ’’اورا ٹور‘‘ کی وجہ سے ’’نو انٹری ۲‘‘ سے نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم، فلمساز دلجیت دوسانجھ کی جگہ دوسرے اداکار کی تلاش میں ہیں۔ یاد رہے کہ اتوار کو دلجیت دوسانجھ نے فلم سے علاحدہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

 Diljit Dosanjh . Photo: INN
دلجیت دوسانجھ۔ تصویر: آئی این این

پنجابی اداکار دلجیت دوسانجھ سنی دیول، ورون دھون اور اہان شیٹی کے ساتھ ’’بارڈر ۲‘‘ کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد اپنی اگلی فلم ’’نو انٹری ۲‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز کرنے والے تھے۔ تاہم، چند رپورٹس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ اداکار اور گلوکار دلجیت دوسانجھ فلم سے نکل گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: دلجیت دوسانجھ اب نو انٹری۲؍ میں نظر نہیں آئیں گے

دلجیت دوسانجھ فلم سے کیوں نکلے ہیں؟
پیپنگ مون کی رپورٹ کے مطابق دلجیت دوسانجھ نے شیڈول کی وجہ سے’’نو انٹری‘‘ سے نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دلجیت دوسانجھ تخلیقی تبدیلوں یا ہانیہ عامر کے ’’سردار ۳‘‘ میں کاسٹنگ کے تنازع کی وجہ سے’’نو انٹری ۲‘‘ سے نہیں نکلے ہیں۔ تاہم، انہوں نے شیڈول کے مسئلے کی وجہ سے یہ کیا ہے جو حل نہیں ہورہا تھا۔ دلجیت دوسانجھ ورون دھون اور ارجن کپور کے ساتھ انیس بزمی کی ہدایتکاری اور بونی کپور کی پروڈیوس کی جانے والی فلم میں نظر آنے والے تھے۔ 

یہ بھی پڑھئے: راج کمار راؤ نے اپنی صلاحیت کی بنیاد پر خاص مقام حاصل کیا

قبل ازیں مئی میں پہلی مرتبہ دلجیت دوسانجھ کے فلم سے نکلنے کی خبریں سامنے آئی تھیں جس کے بعد جولائی میں ’’بارڈر ۲‘‘ کی شوٹنگ کے دوران بونی کپور ان سے فلم سے نہ نکلنے کی درخواست کرنے کیلئے گئے تھے۔ کئی ہفتوں بعد دلجیت دوسانجھ اور ان کی ٹیم شیڈول کے مطابق کام کرتی رہی۔ چونکہ فلم اکتوبر میں ریلیز ہونے والی تھی اور دلجیت دوسانجھ کا آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا ٹور ’’اورا ٹور‘‘ ۲۶؍ اکتوبر تا ۱۳؍ نومبر منعقد کیا جانے والا ہے، اسی لئے انہوں نے فلم سے نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں ’’نو انٹری ۲‘‘ کے علاوہ دلجیت دوسانجھ دیگر دوسری فلموں میں بھی اداکاری کرنے والے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: شنایا کپور اور وکرانت میسی کی ’’آنکھوں کی گستاخیاں‘‘ او ٹی ٹی ریلیز کیلئے تیار

ذرائع کے مطابق ’’دلجیت دوسانجھ کا ٹور شیڈول ’’نو انٹری ۲‘‘ کیلئے بڑا چیلنج بن گیا ہے۔ فلم کے سیکوئل کیلئے بڑے پیمانے پر منصوبہ بندی کرنے کی ہے اور بدقسمتی سے شیڈول کی وجہ سے دلجیت دوسانجھ فلم میں اداکاری نہیں کر سکتے۔ اسی لئے دونوں پارٹیوں نے راستے علاحدہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘ پروڈیوسرز دلجیت دوسانجھ کی جگہ دوسرے اداکار کی تلاش میں ہیں اور مختلف اداکاروں کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے۔ تاہم، فلم کی شوٹنگ ملتوی ہوسکتی ہے کیونکہ اتنے کم عرصے میں کسی نوجوان اداکار کی تلاش کرنا قدرے مشکل ہے۔ جن اداکاروں کا انتخاب اب تک کیا گیا ہے انہیں اگلے سال کے پروجیکٹس کیلئے منتخب کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ’’نو انٹری ۲‘‘ کی ریلیز میں تاخیر ہوسکتی ہے۔ اس درمیان دلجیت دوسانجھ اپنی اگلی فلم ’’بارڈر ۲‘‘ کی ریلیز کیلئے تیار ہے جو ۲۳؍ جنوری ۲۰۲۶ء کو سنیماگھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK