اداکارہ اور سیاستداں کنگنا رناوت نے کہا کہ وہ سیاست انجوائے نہیں کر رہی ہیں۔ یاد رہے کہ ۲۰۲۴ء میں کنگنا رناوت کو منڈی، ہماچل پردیش سے رکن پارلیمان منتخب کیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: July 08, 2025, 5:12 PM IST | Mumbai
اداکارہ اور سیاستداں کنگنا رناوت نے کہا کہ وہ سیاست انجوائے نہیں کر رہی ہیں۔ یاد رہے کہ ۲۰۲۴ء میں کنگنا رناوت کو منڈی، ہماچل پردیش سے رکن پارلیمان منتخب کیا گیا ہے۔
اداکارہ اور سیاستداں کنگنا رناوت کو حال ہی میں منڈی، ہماچل پردیش سے بی جے پی کا رکن پارلیمان منتخب کیا گیا ہے۔ انہوں نے آل انڈیا ریڈیو آتم نربھر میں روی کی پوڈکاسٹ میں سیاست میں اپنے نئے رول پر روشنی ڈالی اور یہ تصدیق کی کہ وہ سیاست انجوائے نہیں کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’مجھے اب سمجھ آرہی ہے کہ میں سیاست انجوائے نہیں کر رہی ہوں۔ یہ مختلف کام ہے جیسے سماجی خدمات۔ یہ میرے بیگ گراؤنڈ سے نہیں ہے۔ میں نے کبھی لوگوں کی خدمت کے بارےمیں نہیں سوچا تھا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ’’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘‘ سیزن ۲؍ کا ٹیزر جاری
کنگنا رناوت، جو خواتین کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے کیلئے مشہور ہیں، نے یہ واضح کیا کہ ماضی میں ان کی سماجی خدمات کے دفتر کی ان کی ذمہ داریوں سے مختلف تھیں۔ انہوں نے کہا ’’میں خواتین کے حقوق کیلئے لڑتی تھی، لیکن یہ مختلف ہے۔ کسی کی نالی ٹوٹ گئی ہوتی تھی اور مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں رکن پارلیمان ہوں اور یہ لوگ پنچایت کی سطح کے مسائل حل کرنے کیلئے میرے پاس آرہے ہیں۔ انہیں کوئی پرواہ نہیں ہے۔ جب وہ آپ کو دیکھتے ہیں تو ٹوٹی ہوئی سڑک جیسے اپنے مسائل کے ساتھ سامنے آتے ہیں اور میں ان سے کہتی ہوں کہ یہ ریاستی حکومت کا مسئلہ ہے اور وہ کہتے ہیں کہ ’’آپ کے پاس پیسے ہیں تو اپنے پیسے استعمال کیجئے۔‘‘
جب ان سے ان کے سیاسی مقاصد کے تعلق سے یہ سوال کیا کہ کیا وہ مستقبل میں وزیر اعظم بننے کی خواہشمند ہیں تو انہوں نے انکارکرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے نہیں لگتا کہ میں وزیر اعظم بننے کیلئے مقابلہ کر سکتی ہوں، نہ ہی مجھے شوق ہے۔‘‘ کنگنا رناوت نے مزید کہا کہ ’’سماجی خدمت کبھی بھی میرا بیگ گراؤنڈ نہیں تھا۔ میں نے مطلبی زندگی گزاری ہے۔ مجھے بڑا گھرچاہئے تھا، میں ہیرے خریدنا چاہتی تھی۔ میں اچھا دکھنا چاہتی تھی۔ میں نے ایسی زندگی گزاری ہے۔‘‘