Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرشنا ابھیشیک اور سنیتا آہوجا کی ۱۴؍ سال بعد ملاقات، جذباتی لمحہ وائرل

Updated: April 16, 2026, 9:04 PM IST | Mumbai

کامیڈین کرشنا ابھیشیک اور ان کی مامی سنیتا آہوجا کے درمیان ۱۴؍ سالہ جھگڑا ختم ہو گیا، جب ٹی وی شو ’’لافٹر شیفس سیزن ۳‘‘ کے سیٹ اچانک دونوں کی ملاقات ہوئی۔ یہ جذباتی ری یونین نہ صرف کرشنا بلکہ ان کی اہلیہ کشمیرا شاہ کیلئے بھی حیران کن اور یادگار لمحہ ثابت ہوا۔

Kashmera Shah, Sunita Ahuja and Krushna Abhishek. Photo: INN
کشمیرا شاہ، سنیتا آہوجا اور کرشنا ابھیشیک۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اور ٹی وی انڈسٹری میں ایک طویل عرصے سے جاری خاندانی اختلاف کا بالآخر خوشگوار اختتام ہو گیا، جب کرشنا ابھیشیک نے ۱۴؍ سال بعد اپنی مامی سنیتا آہوجا سے ملاقات کی۔ یہ غیر متوقع ری یونین ۱۵؍ اپریل کو ٹی وی  شو ’’لافٹر شیفس سیزن ۳‘‘ کے سیٹ پر ہوا، جہاں سنیتا آہوجا بطور مہمان آئیں اور کرشنا کے ساتھ ان کی اہلیہ کشمیرا شاہ بھی موجود تھیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

یہ لمحہ اس لئے بھی خاص تھا کیونکہ برسوں سے جاری کشیدگی کے باعث دونوں خاندان ایک دوسرے سے دور تھے۔ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا تھا جب کرشنا نے ’’دی کپل شرما شو‘‘ میں ایک مذاق کیا تھا، جسے سنیتا آہوجا اور ان کے شوہر گووندہ نے ناپسند کیا۔ بعد ازاں بیانات اور الزامات نے اس اختلاف کو مزید بڑھا دیا۔ ری یونین کے بارے میں بات کرتے ہوئے کرشنا ابھیشیک نے بتایا کہ ’’مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ سنیتا جی آنے والی ہیں، یہاں تک کہ کشمیرا کو بھی نہیں معلوم تھا۔ یہ سب کیلئے ایک سرپرائز تھا اور بہت جذباتی لمحہ تھا کیونکہ ہم اتنے عرصے بعد مامی سے مل رہے تھے۔‘‘

انہوں نے اس لمحے کو شو کی تاریخ کا ایک ’’یادگار واقعہ‘‘ قرار دیا اور کہا کہ اس اچانک ملاقات نے سب کو حیران کر دیا۔ کرشنا نے مزید بتایا کہ یہ لمحہ ان کی اہلیہ کشمیرا شاہ کیلئے خاص طور پر جذباتی تھا انہوں نے کہا کہ ’’میں ماضی میں ایک دو بار مامی سے ملا ہوں، لیکن کشمیرا تقریباً ۱۰؍ سال سے ان سے نہیں ملی تھی، اس وجہ سے یہ ہمارے لئے بہت خاص لمحہ تھا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ’’گیم آف تھرونز‘‘ فلم کا اعلان، ’’ایگونز کونکویسٹ‘‘ عارضی عنوان

انہوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ ملاقات کے بعد دونوں نے طویل گفتگو کی، جس سے برسوں کی دوری ختم ہونے لگی۔ کرشنا نے کہا کہ ’’سنیتا ماں نے مجھے بچے کی طرح پالا ہے، میں آٹھ سال ان کے گھر میں رہا ہوں۔ ہمارا مشترکہ خاندان تھا۔ کل ہم نے بہت باتیں کیں، برف پگھل گئی۔ جو بات بند کمرے میں ہونی تھی، وہ چینل نے اسٹیج پر کر دی۔‘‘ یہ ری یونین نہ صرف ایک ذاتی تنازع کے خاتمے کی علامت ہے بلکہ اس بات کی بھی مثال ہے کہ وقت کے ساتھ رشتے دوبارہ جڑ سکتے ہیں، چاہے اختلاف کتنا ہی پرانا کیوں نہ ہو۔ مداحوں نے بھی اس جذباتی لمحے کو خوب سراہا، اور سوشل میڈیا پر اسے ایک مثبت اور دل کو چھو لینے والی پیش رفت قرار دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK