Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایم ٹی وی اسپلٹس ولا کے فائنل کا دھماکہ دار اختتام ،کُشل تنور اورکائرہ انو نے ٹرافی اپنے نام کی

Updated: May 17, 2026, 9:03 PM IST | Mumbai

مشہور ریئلیٹی شوایم ٹی وی اسپلٹس ولا ۱۶؍ کے گرینڈ فائنلے میں سخت مقابلے اور زبردست ہنگامے کے بعد آخرکار اس سیزن کا اختتام انتہائی شاندار رہا۔ اس جیت کے ساتھ ونر جوڑی نے نہ صرف شو کا خطاب اپنے نام کیا بلکہ بھاری انعامی رقم بھی حاصل کی۔

Splitvilla Winner.Photo:INN
اسپلٹ ولا کے فاتح۔ تصویر:آئی این این

فائنل میں سخت مقابلے اور زبردست ہنگامے کے بعد آخرکار اس سیزن کا اختتام انتہائی شاندار رہا۔ اس جیت کے ساتھ ونر جوڑی نے نہ صرف شو کا خطاب اپنے نام کیا بلکہ بھاری انعامی رقم بھی حاصل کی۔
مشہور ریئلیٹی شوایم ٹی وی اسپلٹس ولا ۶؍ کے گرینڈ فائنلے میں سخت مقابلے اور زبردست ہنگامے کے بعد آخرکار اس سیزن کا اختتام انتہائی شاندار رہا۔ اس جیت کے ساتھ ونر جوڑی نے نہ صرف شو کا خطاب اپنے نام کیا بلکہ بھاری انعامی رقم بھی حاصل کی۔
 پیار یا پیسہ کی جنگ میں محبت کی طاقت جیت گئی 
اس بار اسپلٹس ولا سیزن ۱۶؍ کی تھیم نہایت دلچسپ تھی ’’پیار یا پیسہ‘‘۔ شو کا آغاز اسی سال ۹؍جنوری۲۰۲۶ء کو ہوا تھا۔ تقریباً پانچ ماہ تک مقابلہ کرنے والوں کے درمیان وفاداری، دھوکے اور حکمتِ عملی کا کھیل جاری رہا، جس نے ناظرین کو ٹی وی اسکرین سے باندھے رکھا۔۱۵؍ اور۱۶؍ مئی کو دو حصوں میں نشر ہونے والے گرینڈ فائنلے نے تجسس کو عروج پر پہنچا دیا تھا۔ فائنلے میں کُشل (گلّو) اور کائرہ کا مقابلہ یوگیش راوت اور رورو ٹھاکر کی مضبوط جوڑی سے تھا۔ لیکن بہترین پرفارمنس اور مضبوط باہمی تعلق کی بدولت گلّو اور کائرہ نے کامیابی حاصل کر لی۔
  ٹرافی کے ساتھ ۲۰؍ لاکھ روپے کی انعامی رقم بھی ملی 
 شو کے میزبان سنی لیونی اور کرن کندرا نے جیسے ہی فاتح کے طور پر کُشل اور کائرہ کے نام کا اعلان کیا، دونوں کی خوشی دیدنی تھی۔ اس بار اسپلٹس ولا سیزن ۱۶؍ کی ٹرافی کے ساتھ اس فاتح جوڑی کو ۲۰؍ لاکھ روپے نقد انعام بھی دیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے:خاتون کی حاضر دماغی، گھر میں گھس آئے تیندوے سے بیٹے کو بچایا


 جیو ہاٹ اسٹار پر زبردست ووٹنگ ہوئی
اس سیزن کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے میکرز نے ایک بڑا ٹوئسٹ شامل کیا تھا۔ میزبان سنی لیونی اور کرن کندرا نے شو میں ’’پیار کا پاور‘‘ عنصر متعارف کروایا، جس کے تحت فیصلہ صرف ٹاسکس پر منحصر نہیں تھا بلکہ ناظرین کو بھی اپنی پسندیدہ جوڑی کو جتانے کا موقع دیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے:کانز فلم فیسٹیول میں عالیہ بھٹ نے اپنے دلکش انداز میں سبھی کو متاثر کیا


 مداحوں نے ایپ پر جا کر گلّو اور کائرہ کے حق میں بھرپور ووٹنگ کی۔ سوشل میڈیا پر اس جوڑی کو ملنے والی زبردست حمایت ہی انہیں کامیابی کی دہلیز تک لے آئی۔ اس کے علاوہ، ولا میں’’ مسچیف میکرز‘‘ کے طور پر آنے والی عُرفی جاوید اور نیا شرما کے مشکل ٹوئسٹز نے بھی کھیل کو آخری لمحے تک سنسنی خیز بنائے رکھا۔ آخرکار نفرت، لو ٹرائینگلز اور مشکل ٹاسکس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گلّو اور کائرہ اسپلٹس ولا کے نئے کنگ اور کوئین بن چکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر مداح مسلسل اس فاتح جوڑی کو مبارکباد دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK