• Wed, 15 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیٹ فلکس: ’’اسٹرینجر تھنگز‘‘ سیزن ۵؍ کا ہر ایپی سوڈ فلم جتنا طویل

Updated: October 11, 2025, 10:05 PM IST | Mumbai

نیٹ فلکس کے ہٹ شو ’’اسٹرینجر تھنگز‘‘ کے سیزن ۴؍ کو تین سال گزر چکے ہیں، اور اب طویل انتظار کے بعد آخری اور پانچواں سیزن ریلیز کیلئے تیار ہے۔ اگرچہ آخری سیزن میں صرف آٹھ ایپی سوڈز ہوں گے مگر ہر ایپی سوڈ کا دورانیہ فیچر فلم جتنا ہوگا۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

نیٹ فلکس کی مشہور ویب سیریز ’’اسٹرینجر تھنگز‘‘ کے سیزن ۵؍ کے ہر ایپی سوڈ کا دورانیہ ۹۰؍ سے ۱۲۰؍ منٹ کے درمیان ہوگا، یعنی ڈیڑھ سے دو گھنٹے۔ اس طویل فارمیٹ کا بجٹ بھی غیر معمولی ہے، ہر ایپی سوڈ پر تقریباً ۵۰؍ سے ۶۰؍ ملین ڈالر خرچ کئے جا رہے ہیں۔ مجموعی طور پر سیزن کا بجٹ ۴۶۰؍ ملین ڈالر ہے جو ’’ایونجرز: اینڈگیم‘‘ کے ۳۶۵؍ ملین ڈالر کے بجٹ سے کہیں زیادہ ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:ساجد خان کی۷؍ سال بعد بالی ووڈ میں واپسی

۹؍ سال قبل شروع ہونے والا ’’اسٹرینجر تھنگز‘‘ دنیا بھر کے مداحوں کیلئے ایک جذباتی سفر رہا ہے، جہاں مرکزی کاسٹ اپنی زندگیوں میں بڑے بدلاؤ کے ساتھ بڑھتی گئی۔ حالانکہ صرف آٹھ اقساط کہانی کو مکمل کرنے میں کم پڑ سکتی ہیں مگر نیٹ فلکس نے ہر ایپی سوڈ کو طویل اور بھرپور مواد کے ساتھ تیار کیا ہے تاکہ نامکمل واقعات ختم کئے جا سکیں۔

یہ بھی پڑھئے:پرینکا چوپڑا اور مہیش بابو کی اگلی فلم کا نام ’وارانسی‘ ہوگا

نیٹ فلکس نے فائنل سیزن کو اس انداز میں پیش کیا ہے کہ یہ سیزن کے بجائے آٹھ الگ الگ فلموں کا مجموعہ لگتا ہے۔ یہ فارمیٹ مداحوں کیلئے تحفہ ہے۔ اس خبر کے بعد شائقین میں جوش اور انتظار اپنے عروج پر ہے کیونکہ یہ کہانی اپنے ناگزیر انجام تک پہنچنے والی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK