• Mon, 16 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

محمد صلاح کو سعودی کلبوں کو فروخت کرنے کی تیاری

Updated: February 15, 2026, 8:06 PM IST | Liverpool

انگلش پریمیئر لیگ کے مشہور کلب لیورپول نے اپنے اسٹار مصری فارورڈ محمد صلاح کے مستقبل کے بارے میں حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، کلب ۲۰۲۶۔۲۰۲۵ءکے سیزن کے اختتام پر صلاح کو فروخت کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

Mohamed Salah.Photo:INN
محمد صلاح۔ تصویر:آئی این این

 انگلش پریمیئر لیگ کے مشہور کلب لیورپول نے اپنے اسٹار مصری فارورڈ محمد صلاح کے مستقبل کے بارے میں حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، کلب ۲۰۲۶۔۲۰۲۵ءکے سیزن کے اختتام پر صلاح کو فروخت کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، باوجود اس کے کہ ان کا معاہدہ ۲۰۲۷ء تک موجود ہے۔۳۳؍ سالہ محمد صلاح کا  یہ آٹھواں سیزن ہے، لیکن حالیہ مہم ان کے لیے کافی مشکل ثابت ہوئی ہے۔
 اس سیزن میں صلاح کی کارکردگی ماضی کے مقابلے میں کمتر رہی ہے۔ انہوں نے پریمیئر لیگ میں صرف ۴؍ اور چیمپئن لیگ میں محض ۲؍ گول اسکور کیے ہیں۔ ڈچ منیجر ارنے سلاٹ نے سیزن کے آغاز میں انہیں اسٹارٹنگ لائن اپ سے باہر رکھا، جس کے باعث میڈیا میں کافی چہ میگوئیاں ہوئیں۔ مراکش میں منعقدہ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے روانگی سے قبل صلاح کے کچھ بیانات نے بھی تنازع کھڑا کیا تھا۔
 لیورپول کی ترجیح یہ ہے کہ صلاح کو سعودی پرو لیگ کے کسی کلب کو فروخت کیا جائے۔ اس سے نہ صرف کلب کو ایک بڑی ٹرانسفر فیس ملے گی بلکہ کھلاڑی کی بھاری تنخواہ کی بچت سے کلب کے مالیاتی معاملات بھی بہتر ہوں گے۔
سعودی کلب الاتحاد مبینہ طور پر مصری انٹرنیشنل کو سائن کرنے میں سب سے زیادہ دلچسپی رکھتا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی صلاح کو سعودی عرب سے بڑی پیشکشیں موصول ہوئی تھیں جو انہوں نے مسترد کر دی تھیں۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لیورپول اب ’’پوسٹ صلاح‘‘ دور کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور ٹیم کی تشکیل نو کے لیے صلاح کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کا استعمال کیا جائے گا۔ فٹ بال انسائیڈر کا دعویٰ ہے کہ کلب اور کھلاڑی کے درمیان اس موسمِ گرما میں علیحدگی کا معاہدہ پہلے ہی طے پا چکا ہے۔
ایف آئی ایچ پرو لیگ: جرمنی اور بلجیم کی فتوحات 
ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ ۲۰۲۶ء کے تازہ ترین مقابلوں میں جرمنی اور بلجیم کی مردوں کی ٹیموں نے میدان مار لیا جبکہ خواتین کے زمرے میں ارجنٹینا نے اپنی برتری ثابت کر دی۔  ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں جرمنی نے پاکستان کو ۱۔۶؍ کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

یہ بھی پڑھئے:ٹی ۲۰؍ ورلڈکپ:’کالی آندھی‘ کا طوفان برقرار، نیپال بھی بہہ گیا

میچ کا پہلا کوارٹر بغیر کسی گول کے برابر رہا، تاہم دوسرے کوارٹر کے ۱۸؍ویں منٹ میں وحید اشرف رانا نے گول کر کے پاکستان کو برتری دلائی۔ اس برتری کے بعد جرمنی نے کھیل پر مکمل قابو پا لیا۔ فلورین اسپرلنگ، جسٹس وارویگ اور مورٹز لڈوگ نے پہلے ہاف کے اختتام سے قبل اسکور ۱۔۳؍ کر دیا۔

یہ بھی پڑھئے:فلم ’’دو دیوانے شہر میں‘‘کی روشنی مجھ سے کافی ملتی جلتی ہے: مرونال ٹھاکُر

دوسرے ہاف میں ہنرک میرٹگنز، جسٹس وارویگ (دوسرا گول) اور رفائل ہارٹ کوف نے مزید گول کر کے پاکستان کی واپسی کے تمام راستے بند کر دیے۔ جسٹس وارویگ کو ان کی بہترین کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ  قرار دیا گیا۔
خواتین کے ایونٹ میں ارجنٹینا نے آسٹریلیا کو ۰۔۳؍ سے ہرا کر اپنی ناقابلِ شکست مہم جاری رکھی۔  زوئے ڈیاز نے انفرادی کوشش سے ٹیم کو برتری دلائی۔ آسٹریلیا کے حملوں کو ارجنٹائن کی گول کیپر کرسٹینا کوسینتینو نے شاندار طریقے سے روکا۔ یوجینیا ٹرِنچینیٹی اور اگسٹینا گورزیلانی کے گولز نے ٹیم کی جیت یقینی بنائی۔ صوفیہ کیرو کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK