سعدیہ خطیب ویتنام میں واقع دنیا کے سب سے بڑے غار سون ڈونگ میں اپنی فلم ’’صلہ‘‘ کیلئے یہاں شوٹنگ کرنے والی پہلی اداکارہ بن گئی ہیں۔ فلم کے ہدایتکار امنگ کمار ہیں جبکہ ہیرو کا کردار ہرش وردھن رانے ادا کریں گے۔
EPAPER
Updated: August 08, 2025, 7:06 PM IST | Mumbai
سعدیہ خطیب ویتنام میں واقع دنیا کے سب سے بڑے غار سون ڈونگ میں اپنی فلم ’’صلہ‘‘ کیلئے یہاں شوٹنگ کرنے والی پہلی اداکارہ بن گئی ہیں۔ فلم کے ہدایتکار امنگ کمار ہیں جبکہ ہیرو کا کردار ہرش وردھن رانے ادا کریں گے۔
سعدیہ خطیب ویتنام میں واقع دنیا کے سب سے بڑے غار سون ڈونگ میں شوٹنگ کرنے والی پہلی اداکارہ بن گئی ہیں۔ سعدیہ خطیب نے ۲۰۲۰ء میں ودھو ونودچوپڑہ کی فلم ’’شیکھرہ‘‘سے اپنے اداکاری کے کریئر کی شروعات کی تھی جس کیلئے انہیں کریئر کا آغاز کرنے والی بہترین اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ کیلئے بھی نامزد کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: ’’سیارہ‘‘ کا کلائمکس لکھنے کیلئے چیٹ جی پی ٹی کا بھی سہارا لیا گیا تھا: فلم کے مصنف
جموں کشمیر میں پیدا ہونے والی سعدیہ خطیب نے ’’رکشا بندھن‘‘ اور ’’دی ڈپلومیٹ‘‘ جیسی فلموں میں بھی اداکاری کی ہے۔ اب انہوں نے اپنی اگلی فلم ’’صلہ‘‘ میں اپنے لک سے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔ فلمسازوں نے ’’صلہ‘‘ کا پوسٹر ریلیز کیا ہے جس میں سعدیہ خطیب کو منفرد اوتار میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اس فلم میں وہ ہرش وردھن رانے کے مدمقابل نظرآئیں گی۔ سعدیہ خطیب اس فلم کیلئے دنیا کی سب سے بڑی غار سون ڈونگ میں شوٹنگ کرنے والی پہلی اداکارہ بن گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: منوج باجپائی کی ’’انسپکٹر زینڈے‘‘ ۵؍ ستمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی
سعدیہ خطیب نے فلم کی کاسٹ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’میرے پاس کہنے کیلئے کروڑوں چیزیں ہیں لیکن الفاظ کی کمی ہے، میں اس لمحے کیلئے شکر گزار ہوں،اومنگ سر مجھ سے کروانے، مجھ پر یقین رکھنے اور صلہ کے طور پرمیرا انتخاب کرنے کیلئے شکریہ۔ آپ نے مجھے وہ چیزیں عطا کی ہیں جو مجھے پسند ہے قدرت، ایڈوینچر اور فلم۔مجھے وہ لمحہ دینے کیلئے شکریہ جسے میں اپنی زندگی کے آخری دن تک یاد رکھوں گی۔ ہماری فلم سون ڈونگ غار میں شوٹ ہونے والی پہلی فیچر فلم تھی۔ علاوہ ازیں ہم اس غار میں جانے والے پہلے ۱۰۰؍ افراد میں سے ایک تھے۔انہوں نے مجھے یہ بتاکر کہ میں اس غار میں جانے والی پہلی اداکارہ ہوں مجھے فخر محسوس کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔‘‘سعدیہ خطیب فلم کی شوٹنگ کے دوران اس غار میں چار دن تک رہی تھیں۔