اہان پانڈے اور انیت پڈا کی اداکاری سے سجی فلم ’’سیارہ‘‘ نیٹ فلکس پر آئندہ ماہ یعنی ستمبر میں ریلیز ہوسکتی ہے۔ تاہم، اس کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: August 11, 2025, 9:12 PM IST | Mumbai
اہان پانڈے اور انیت پڈا کی اداکاری سے سجی فلم ’’سیارہ‘‘ نیٹ فلکس پر آئندہ ماہ یعنی ستمبر میں ریلیز ہوسکتی ہے۔ تاہم، اس کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
سنیما گھروں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی یش راج فلمز کی ’’سیارہ‘‘ کا شائقین کو او ٹی ٹی ریلیز کا انتظار ہے۔ خبروں کے مطابق اہان پانڈے اور انیت پڈا کی اداکاری سے سجی یہ فلم نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔ اس طرح یہ یش راج فلمز کی نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی پہلی فلم ہوگی۔موہت سوری کی ہدایتکاری میں بنی یہ فلم کی کاسٹنگ ڈائریکٹر نے اشارہ دیا ہے کہ ’’سیارہ‘‘ نیٹ فلکس پر ستمبر میں ریلیز ہوگی۔ تاہم، اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: عامر خان کے خاندان نے کہا کہ فیصل کا بیان گمراہ کن ہے
او ٹی ٹی فلکس کی ایک رپورٹ کے مطابق ’’سیارہ‘‘ نیٹ فلکس پر ۱۲؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔ اس طرح کاسٹنگ ڈائریکٹر شانو شرما کے اشارے کو تقویت ملتی ہے کہ فلم او ٹی ٹی پر آئندہ ماہ ریلیز ہوگی۔ خیال رہے کہ اس فلم میں اہان پانڈے کی کارکردگی کو کافی پذیرائی ملی ہے۔ اس ضمن میں شانو نے بتایا کہ اہان نے ’’منجیا‘‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ شروری کے ساتھ ۳؍ سال تک اداکاری کی تربیت لی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ ’’مَیں نے ذاتی طور پر ان دونوں کی تربیت کی ہے اور مَیں نے کافی محنت کی ہے۔ ‘‘
یہ بھی پڑھئے: ’’وار ۲‘‘ میں شاہ رخ اور سلمان نہیں بلکہ بوبی دیول مہمان اداکار کے طور پر نظر آئیں گے
دلچسپ بات یہ ہے کہ اجے دیوگن کی ’’سن آف سردار ۲‘‘ اور ترپتی ڈمری اور سدھانت چترویدی کی ’’دھڑک ۲‘‘ جیسی نئی فلموں کی ریلیز کے بعد بھی شائقین میں ’’سیارہ‘‘ کی مقبولیت کم نہیں ہوئی ہے۔ یہ فلم اب بھی باکس آفس پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔