Updated: August 11, 2025, 7:00 PM IST
| Mumbai
عامر خان کے اہل خانہ اور عامر خان نے اپنے بھائی فیصل خان کے انہیں ’’اسکیٹزوفرینک ‘‘ قرار دیتے ہوئے گھر میں بند رکھنے کے بیان کو گمراہ کن قرار دیا۔ عامر خان کے اہل خانہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’فیصل خان کیلئے تمام فیصلے ڈاکٹروں کے مشورےکو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی فلاح و بہود کیلئے لئے گئے تھے۔‘‘
عامر خان اور ان کے بھائی فیصل خان۔ تصویر: آئی این این
عامر خان کے بڑے بھائی فیصلہ خان کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے اپنے بھائی اور دیگر اہل خانہ پر الزامات عائد کئے ہیں۔ فیصلہ خان نے انٹرویو میں د عویٰ کیا تھا کہ ان کے اہل خانہ نے انہیں ’’اسکیٹزوفرینک‘‘ قرار دیتے ہوئے انہیں گھر میں لاک کیا تھا اور عامر خان اور دیگر اہل خانہ انہیں ’’دماغی طور پر غیر مستحکم ‘‘ قرار دیتے تھے۔ انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ انہیں زبردستی دوائیں کھلائی جاتی تھیں اور فلم انڈسٹری کے اداکار جیسے شاہ رخ خان اور آدتیہ چوپڑہ ان سے بات کرنے سے انکار کر دی تھی کیونکہ عامر خان نے انہیں مبینہ طور پر ’’پاگل‘‘ قرار دیا تھا۔ فیصل خان نے عامر خان کی تعریف بھی کی لیکن اپنی چھوٹی بہن نگہت ہیگڈے اور ماں زینت پر اپنے خلاف مساوات کرنے کا الزام عائد کیا۔
یہ بھی پڑھئے: عامر خان نے مجھے اسکیٹزوفرینیا قرار دے کر ایک سال تک قید رکھا: فیصل خان
عامر خان کے اہل خانہ نے فیصل خان کے الزامات کے خلاف بیان جاری کیا
یاد رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب فیصل خان نے عوام کے سامنے اپنےاہل خانہ کے خلاف اس طرح کے الزامات عائد کئے ہیں لیکن پہلی مرتبہ عامر خان اور ان کے اہل خانہ نے اس معاملے میں مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔عامر خان اور فیصل خان کے اہل خانہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ہم فیصل خان کے ان کی ماں زینت طاہر حسین، بہن نگہت ہیگڈے اور بھائی عامر خان کی خراب اور گمراہ کن تصویر کشی کرنے پر پریشان ہیںاور یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب انہوں نے ان واقعات کے تعلق سے غلط بیانی کی ہے، اسی لئے ہم نے اپنے ارادوں کو واضح کرنے اور اپنے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کو دہرانے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘ اہل خانہ نے اپنے بیان میں مزید لکھا ہے کہ ’’فیصل کے تعلق سے ہر فیصلہ ان سے ہمدردی، محبت اور ان کی جذباتی اور نفسیاتی بہود کو مدنظررکھتے ہوئے متعدد طبی ماہرین کے مشوروں کے بعد مشترکہ طور پر لیا گیا تھا اسی لئے ہم نے اپنے خاندان کی اس دردناک اور مشکل لمحے کو عوام کے سامنے بیان کرنے سے گریز کیا تھا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ۶؍ستمبر کو فلم ’شعلے‘ کا خصوصی پریمئر ہوگا
اہل خانہ نے میڈیا سے گزارش کی ہے کہ وہ اسے گفتگو کا مدعا نہ بنائیں۔ انہوںنے بیان کے آخر میں کہاہے کہ ’’ہماری میڈیا سے درخواست ہے کہ وہ ہمدردی کا مظاہرہ کرے اور اس طرح کے نجی معاملے کو گفتگو کا مدعا بنانے سے باز رکھیں۔‘‘ اہل خان: رینا دتہ، جنید خان، اِرا خان، فرحت دتہ، راجیو دتہ، کرن راؤ، سنتوش ہیگڈے، سحر ہیگڈے، منسور خان،نضحت خان، عمران خان، ٹینا فونسیکا، زین میری خان اور پابلو خان۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ہندوستانی فلموں میں حب الوطنی کے نغموں کو اول دن سے ترجیح دی جاتی رہی ہے
فیصل خان کا فلمی سفر
فیصل خان نے وکرم بھٹ کی ہدایتکاری میں بنی ۱۹۹۴ء کی فلم ’’مدہوش‘‘ میں کلیدی کردار کے ذریعے اپنے فلمی کریئر کا آغاز کیا تھا۔ باکس آفس پر یہ فلم ناکام ہوئی تھی اور فیصل خان کی اداکاری پر تنقید بھی کی گئی تھی۔انہوں نے اپنے بھائی عامر خان کے ساتھ فلم ’’میلہ‘‘ میں بھی اداکاری کی تھی۔ یہ فلم بھی باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی تھی لیکن ٹی وی پر نشر ہونے کے بعد ناظرین میں مشہور ہوگئی تھی۔