سلمان خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر جاری کی ہے جس میں وہ ’’نیتا‘‘ (سیاسی لیڈر) کے لباس میں لوگوں کے ہجوم کے سامنے کھڑے ہیں۔ مداح قیاس آرائیوں میں مصروف ہیں کہ کیا وہ کوئی نئی فلم کرنے والے ہیں۔
EPAPER
Updated: July 31, 2025, 9:01 PM IST | Mumbai
سلمان خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر جاری کی ہے جس میں وہ ’’نیتا‘‘ (سیاسی لیڈر) کے لباس میں لوگوں کے ہجوم کے سامنے کھڑے ہیں۔ مداح قیاس آرائیوں میں مصروف ہیں کہ کیا وہ کوئی نئی فلم کرنے والے ہیں۔
’’سکندر‘‘ کے مشہور ڈائیلاگ ’’اتنی شہرت ہے کہ پی ایم، سی ایم کا پتہ نہیں ، ایم ایل اے، ایم پی تو بن ہی جاؤں گا‘‘ کا اثر سلمان خان کے انسٹاگرام کے حالیہ پوسٹ میں واضح طور پر نظر آرہا ہے۔ سلمان خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر جاری کی ہے جس میں وہ سفید کرتے میں لوگوں کے ایک ہجوم کے سامنے کھڑے ہیں جن کے ہاتھوں میں سفید جھنڈے ہیں۔ سلمان نے کیپشن لکھا کہ ’’ملتے ہیں ایک نئے میدان میں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ہندی اسکرپٹ نہ سمجھنے کی وجہ سے ’’سکندر‘‘ ناکام ثابت ہوئی تھی: مروگادوس
یہ تصویر اے آئی سے بنائی گئی ہے مگر اس کا کیپشن پڑھنے کے بعد مداح قیاس آرائیوں میں مصروف ہوگئے کہ آیا بھائی جان سیاست کے میدان میں قدم رکھنے والے ہیں۔ بعض کا خیال ہے کہ شاید بھائی جان کسی سیاسی فلم میں کام کرنے والے ہیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ یہ ’’بگ باس ۱۹‘‘ کا پروموشن ہوسکتا ہے۔ تاہم، یہ واضح نہیں ہے کہ سلمان خان نے یہ تصویر کیوں جاری کی اور نہ ہی انہوں نے اب تک بتایا ہے کہ یہ کس ضمن میں جاری کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ’سیارہ‘ کا ٹائٹل ٹریک گلوبل بل بورڈ پر ٹاپ ۱۰؍ میں شامل ہونے والا پہلا بالی ووڈ نغمہ
خیال رہے کہ ’’سکندر‘‘ کے چند ہفتوں بعد ہی سلمان خان نے اپنی نئی فلم ’’بیٹل آف گلوان‘‘ کا اعلان کیا تھا جس میں ان کے مقابل چترنگدا سنگھ ہوں گی۔ مداح تصویر کے متعلق قیاس آرائیوں میں مشغول ہیں جبکہ سلمان جلد ہی ’’بگ باس ۱۹‘‘ کے میزبان کے طور پر چھوٹی اسکرین پر نظر آئیں گے۔