Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’سردار جی ۳‘‘ تنازع، بی جے پی کی دلجیت دوسانجھ کو حمایت

Updated: June 30, 2025, 6:00 PM IST | Mumbai

’’سردار جی ۳‘‘ تنازع کے درمیان بی جے پی نے گلوکار دلجیت دوسانجھ کی حمایت کا فیصلہ کرتے ہوئے فلم کا بائیکاٹ کرنے والوں سے کہا کہ ’’قومیت کو سستا نہ کریں۔‘‘ بی جے پی نے دلجیت کو ’’ملک کا سرمایہ‘‘ اور ’’ہندوستانی ثقافت کا عالمی ایمبیسیڈر‘‘ قرار دیا۔

Singer Diljit Dosanjh. Photo: INN
گلوکار دلجیت دوسانجھ۔ تصویر: آئی این این

’’سردار جی ۳‘‘ کے تنازع کے درمیان بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے گلوکار دلجیت دوسانجھ کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ بی جے پی نے ’’دلجیت کو نشانہ بنانے والی سیاست‘‘کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں ’’قومی سرمایہ اور ہندوستانی ثقافت کا عالمی ایمبیسیڈر‘‘ قرار دیا۔ یاد رہے کہ یہ تنازع تب کھڑا ہوا ہے جب فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن امپلوائیز (ایف ڈبلیو آئی سی ای) نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر دلجیت دوسانجھ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا تھا جن میں ان کی شہریت کو منسوخ کرنا بھی شامل ہے۔ انہوں نے فلم میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو کاسٹ کرنے پر اعتراض کیا تھا۔

ہانیہ عامر کو کاسٹ کرنے پر دلجیت دوسانجھ کی فلم کو ہدف تنقید بنایا جارہا ہے۔ 

ایکس پر شیئر کئے گئے اپنے پوسٹ میں بی جے پی کے ترجمان آر پی سنگھ نے دلجیت دوسانجھ کا تعاون کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایف ڈبلیو آئی سی ای کے مطالبات ’’انتہائی غیر متناسب‘‘ ہیں۔ انہوں نے اپنے ایکس پوسٹ میں کہا کہ ’’دلجیت دوسانجھ نہ صرف یہ کہ ایک مشہور شخصیت ہیں بلکہ وہ قومی سرمایہ ہیں۔ اس فلم کو ’’پہلگام دہشت گردانہ حملے‘‘ سے قبل شوٹ کیا گیا تھا۔ اگر لوگ ناراض ہیں تو وہ فلم کے بائیکاٹ کا انتخاب کرسکتے ہیں لیکن انہوں نے دلجیت دوسانجھ کی شہریت کی منسوخی کا مطالبہ کیا ہے جو نامعقول ہے۔‘‘ انہوں نے مزید لکھا کہ ’’پہلگام دہشت گردانہ حملے سے کچھ دن قبل ہی ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف میچ کھیلا تھا۔ کیا ایف ڈبلیو آئی سی ای نے یا کسی اور نے تب اعتراض کیا تھا؟ ٹی وی چینلس اپنے ٹی آر پی بڑھانے کیلئے پاکستان کو بلاتے رہتے ہیں۔ قومیت کے جذبے کو سستا نہ کریں اورحب الوطنی کو ہتھیار نہ بنائیں۔ ایف ڈبلیو آئی سی ای نے اس پر نظر ثانی کی ہے۔ اس طرح کے اقدامات صرف ہمارے اخلاقی فہم کو کمزور کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: بالی ووڈکی ۵؍ مشہور ہیروئنیں جو طویل عرصے بعد پردۂ سیمیں پر واپس آنےوالی ہیں

یہ تنازع کیوں کھڑا ہوا تھا؟
یاد رہے کہ دلجیت دوسانجھ کی فلم ’’سردار جی ۳‘‘ ۲۷؍ جون ۲۰۲۵ء کو بیرون ممالک میں ریلیز ہوئی ہے۔ فلم پروڈیوسر گنبیر سنگھ سدھو نے واضح کیا تھا کہ ’’پہلگام دہشت گردانہ حملے‘‘ کے بعد فلم کو ہندوستان میں ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہم کسی کے جذبات کو مجروح کرنے کے خواہشمند نہیں ہیں۔‘‘ بی بی سی ایشین نیٹ ورک کے ساتھ اپنے انٹرویو میں دلجیت دوسانجھ نے کہا تھا کہ ’’سردار جی ۳‘‘ کی شوٹنگ فروری میں کی گئی تھی جب ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات بہتر تھے۔ ہم نے ان حالات کی توقع نہیں کی تھی۔ پروڈیوسرز کو کافی نقصان ہوا ہے لیکن انہیں یہ فیصلہ کرنا ہی تھا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ’’ہیرا پھیری ۳‘‘ تنازع: پریش راول نے فلم میں اپنی واپسی کی تصدیق کی

اداکار اور گلوکار نے مزید کہا کہ ’’جب میں نے فلم سائن کی تھی تب سب نارمل تھا۔ اب پروڈیوسرز نے اس فلم کو بیرون ممالک میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مجھے ان کے ساتھ کھڑے رہنا اور ان کا تعاون کرنا اہم معلوم ہوا۔‘‘ انہوں نے اپنی ساتھی اداکارہ ہانیہ عامر کے تعلق سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہانیہ عامر ایک بہترین اداکارہ ہیں اور اپنے کام کے تئیں مخلص ہیں۔ میں اپنے ہی میں رہنا پسند کرتا ہوں اسی لئے جلدی کسی سے گھلتا ملتا نہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK