Inquilab Logo Happiest Places to Work

شاہ رخ کا مداح ان سے ملاقات کیلئے زومیٹوکا ڈیلیوری بوائے بنا، پرداخلہ نہیں ملا

Updated: August 20, 2025, 8:02 PM IST | Mumbai

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں ایک کانٹینٹ کریٹر شبھم پرجاپت نے ڈیلیوری بوائے بن کر شاہ رخ خان کے بنگلے میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن سیکوریٹی گارڈ نے ان کا یہ منصوبہ ناکام بنا دیا۔

Shubham Prajapat outside `Mannat`. Photo: X
شبھم پرجاپت ’’ منت‘‘ کے باہر۔ تصویر: ایکس

دنیا بھر میں کروڑوں افراد شاہ رخ خان کے دیوانے ہیں۔ ایس آر کے کا بنگلہ منت باندرہ، ممبئی میں اہم سیاحتی مراکز میں سے ایک ہے جس کی تزئین کاری جاری ہے۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کانٹینٹ کریٹر شبھم پرجاپت نے زومیٹو کے ڈیلیوری بوائے کے حلیے میں شاہ رخ خان کے بنگلے منت میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کے بعد کیا ہوا جانئے؟

سوشل میڈیا پر وائرل کلپ میں شبھم پرجاپت بنگلے کے باہر کھڑے ہیں اور ایس آر کے سے ملنے کی خواہش ظاہر کر رہے ہیں۔ بنگلے کے باہر سخت سیکوریٹی نے انہیں بنگلے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جس کے بعد انہوں نے بنگلے میں داخل ہونے کیلئے مختلف طریقہ اپنانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے آن لائن ڈیلیوری ایپ زومیٹو سے دو کافی آرڈر کیں، ایک اپنے لئے اور ایک شاہ رخ خان کیلئے۔ زومیٹو کے ڈیلیوری بوائے کے جائے وقوع پر پہنچ جانے کے بعد کانٹینٹ کریٹر نے اس کا بیگ اور گاڑی دینے کی گزارش کی۔ ڈیلیوری بوائے نے تھوڑی ہچکچاہٹ کے بعد انہیں برانڈیڈ بیگ تھما دیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: لیہہ: ’’دھرندر‘‘ کا ۱۰۰؍ سے زائد کا عملہ فوڈ پوائزننگ کا شکار، شوٹنگ روک دی گئی

شبھم پرجاپت نے اپنے آپ کو ڈیلیوری بوائے بتاتے ہوئے منت کے مین گیٹ سے داخلے کی اجازت مانگی لیکن سیکوریٹی نے انہیں دوسرے گیٹ (جسے اس نے سیکریٹ بلیک انٹری قرار دیا) سے جانے کی ہدایت دی۔ شبھم پرجاپت نے سیکریٹ گیٹ سے داخلہ کی اجازت ملنے کی امید پر وہاں جاکر سیکوریٹی گارڈ کو وہی کہانی سنائی اور کہا کہ وہ کولڈ کافی ڈیلیور کرنے کیلئے آئے ہیں۔ سیکوریٹی گارڈ کو ان پر شک ہوا اور اس نے شبھم سے آرڈر کرنے والے شخص کو فون کرنے کا کہا۔ چونکہ شبھم کے پاس کوئی ثبوت نہیں تھا اس لئے ان کا یہ منصوبہ بری طرح ناکام ہوگیا۔ گارڈ نے مذاقاً کہا ’’ایک فون کرے گا تو پورا کافی والا ناچے گا اس کے سامنے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: شنکر مہادیون آر کے نارائن کے افسانوی قصبے کی طرز پر ممبئی میں ریستوراں بنائیں گے

یہ ویڈیو پرانا بھی ہوسکتا ہے؟
متعدد افراد نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ یہ ویڈیو پرانا ہوسکتا ہے کیونکہ منت کی تزئین کاری کے سبب شاہ رخ خان اہل خانہ سمیت دوسرے مقام پر منتقل ہوگئے ہیں۔ شبھم پرجاپت کی شاہ رخ خان کے بنگلے میں داخل ہونے کی کوشش ناکام ہوگئی لیکن یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا ہے جہاں مداح یہ دیکھ کر حیران ہیں کہ کچھ لوگ شاہ رخ خان سے ملاقات کیلئے کس حد تک جاسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK