شاہ رخ خان نے ’’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘‘(بی او بی) کے دوسرے نغمے ’’تو پہلی تو آخری‘‘ میں ارجیت سنگھ اور ششاوت سچدیو کی تعریف کی۔ یاد رہے کہ ’’تو پہلی تو آخری‘‘ ۲۹؍ اگست کو ریلیز کیا گیا تھا۔
EPAPER
Updated: August 30, 2025, 7:00 PM IST | Mumbai
شاہ رخ خان نے ’’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘‘(بی او بی) کے دوسرے نغمے ’’تو پہلی تو آخری‘‘ میں ارجیت سنگھ اور ششاوت سچدیو کی تعریف کی۔ یاد رہے کہ ’’تو پہلی تو آخری‘‘ ۲۹؍ اگست کو ریلیز کیا گیا تھا۔
شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے آرین خان کی اگلی سیریز ’’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘‘ (بی او بی) میں ارجیت سنگھ کی محسور کن موسیقی کو سراہا ۔ یاد رہے کہ جمعہ کو ’’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘‘ (بی او بی) کا دوسرا نغمہ ’’ تو پہلی تو آخری‘‘ریلیز کیا گیا تھا جسے ارجیت سنگھ نے اپنی آواز دی ہے۔ ’’ تو پہلی تو آخری‘‘ کو ششاوت سچدیو نے ترتیب دیا اور پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس کے بول کمار نے لکھے ہیں جسے ارجیت سنگھ کی آواز نے خوبصورتی عطا کی ہے۔ ویب سیریز کے پہلے نغمے ’’بدلی سی ہوا‘‘ کو بھی اتنا ہی سراہا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: گلوکار شان اپنے اگلے کنسرٹ کے ذریعے کشور کمار کو خراج عقیدت پیش کریں گے
شاہ رخ خان نے ارجیت سنگھ کی روحانی آواز کی تعریف کی
شاہ رخ خان نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں ’’ تو پہلی تو آخری‘‘ کو ٹیگ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’ششاوت سچدیو نے ’’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘‘ میں بہترین کام کیا ہے۔ بیٹا تمہاری محنت اور فن پرخدا تمہیں کامیاب کرے۔ یہ میرے پسندیدہ نغموں میں سے ایک بن گیا ہے۔ ششاوت تم جادو ہو۔ نغمے کے بول بہترین ہیں۔’’بی او بی‘‘ ضرور دیکھئے۔‘‘یاد رہے کہ یہ سیریز ۱۸؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔
یہ بھی پڑھئے: کنگنا رناوت کی ’’تنو ویڈس منو ۳‘‘ اور ’’کوئین ۲‘‘ کے ذریعے واپسی کی کوشش
ششاوت سچدیو نے نغمے کے متعلق کہا کہ ’’میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ اکثرسادے جذبات دیرپا اثرقائم کرتے ہیں۔‘‘ ارجیت سنگھ، جنہوں نے اس نغمے کو اپنی آواز دی ہے، نے کہا کہ ’’تو پہلی تو آخری‘‘ریکارڈ کرنا میرے بہترین تجربات میں سے ایک تھا۔ نغمے کا ہر سربہترین ہے اور مجھے امید ہے کہ مداح بھی اسے سنتے ہوئے وہی خوشی محسوس کریں گے جو ہم نے اسے بنانے میں کی تھی۔‘‘ ’’تو پہلی تو آخری‘‘ کے میوزک ویڈیو میں سحر بمبا اور لکشیا کو دکھایا گیا ہے جبکہ آرین خان کی تخلیقی دنیا کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں۔