ڈینیل کریگ کے جیمز بانڈ فرنچائز کو الوداع کہنے کے بعد اگلے جیمز بانڈ کی تلاش جاری ہے، اور اسی دوران فلم سازشیکھر کپور نے اپنے انتخاب کا اظہار کر کے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔
EPAPER
Updated: May 17, 2026, 8:04 PM IST | Mumbai
ڈینیل کریگ کے جیمز بانڈ فرنچائز کو الوداع کہنے کے بعد اگلے جیمز بانڈ کی تلاش جاری ہے، اور اسی دوران فلم سازشیکھر کپور نے اپنے انتخاب کا اظہار کر کے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔
معروف ہدایتکارشیکھر کپورنے حال ہی میں اس بحث پر اپنی رائے دی کہ اگلا جیمز بانڈ کون ہو سکتا ہے۔ ان کے مطابق بالی ووڈ اداکارجان ابراہم میں اس کردار کو نبھانے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔ شیکھر کپور نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پسند کا اظہار کرتے ہوئے لکھا’’جیسے جیسے اگلے بانڈ کی تلاش تیز ہو رہی ہے، میری رائے میںڈینیل کریگ کے بعد اگلے جیمز بانڈ کے لیے جان ابراہم بہترین انتخاب ہوں گے۔ ‘‘ انہوں نے مزید کہا’’ ان میں وہی ٹھنڈا مزاج اور’’شیکن ناٹ اسٹرڈ‘‘ والی شخصیت موجود ہے، اور وہ ایک بہترین اداکار بھی ہیں جن میں بانڈ جیسا انداز اور کشش ہے۔‘‘ فلم ساز نے یہ بھی بتایا کہ’’ ڈینیل کریگ کو جیمز بانڈ کے طور پر اس وقت منتخب کیا گیا تھا جب پروڈیوسرز نے انہیں میری فلم ایلزبیتھ میں دیکھاتھا۔‘‘
جان ابراہم کا ردِعمل
جان ابراہم نے جلد ہی اس تعریف پر ردِعمل دیتے ہوئے شیکھر کپور کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لکھا’’
بہت شکریہ سر۔ آپ کے الفاظ اور حوصلہ افزائی میرے لیے باعثِ عزت ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا’’ایک ایسے شخص کی طرف سے یہ سننا، جس نے نہ صرف کہانی سنانے کے انداز کو بدل دیا بلکہ دنیا سے پہلے ڈینیل کریگ میں بانڈ کو پہچان لیا تھا، میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔‘‘ جان نے اپنی بات کا اختتام جیمز بانڈ کے مشہور ڈائیلاگ کے انداز میں کیا’’اور جہاں تک بانڈ کا تعلق ہے… میں ابھی سے اپنی مارٹینی آرڈر کرنے کی پریکٹس شروع کر دیتا ہوں۔ شیکن، ناٹ اسٹرڈ۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:خاتون کی حاضر دماغی، گھر میں گھس آئے تیندوے سے بیٹے کو بچایا
انٹرنیٹ کا ردِعمل
دونوں کے درمیان یہ گفتگو سوشل میڈیا پر فوراً وائرل ہوگئی اور کئی مداحوں نے جان ابراہم کو جیمز بانڈ کے روپ میں دیکھنے کی خواہش ظاہر کی۔ ایک صارف نے لکھا’’ جان ابراہم کو بانڈ کے طور پر دیکھنے کا خیال بہت دلچسپ ہے۔‘‘ دوسرے صارف نے کہا’’جان ابراہم میں وہ شخصیت، اسکرین پریزنس، ایکشن اسکلز اور جسمانی ساخت موجود ہے جو جیمز بانڈ کے کردار کے لیے بالکل موزوں ہے۔‘‘ ایک اور صارف نے مذاقاً کہا’’کیا اس کا مطلب ہے کہ ہمیں جلد ایک انڈین جیمز بانڈ ملنے والا ہے؟‘‘
یہ بھی پڑھئے:کانز فلم فیسٹیول میں عالیہ بھٹ نے اپنے دلکش انداز میں سبھی کو متاثر کیا
دوسری جانب ڈینیل کریگ کے آخری بار۰۰۷؍ کا کردار ادا کرنے کے بعد سے اگلے جیمز بانڈ کی تلاش جاری ہے۔ فلم سازوں نے یقین دلایا ہے کہ وہ مناسب وقت آنے پر مداحوں کے ساتھ مزید خبریں شیئر کریں گے۔
جان ابراہم کی آنے والی فلمیں
فی الحال جان ابراہم،روہت شیٹی کی ایک بایوپک کی تیاری میں مصروف ہیں، جو سابق ممبئی پولیس کمشنرراکیش ماریا کی زندگی پر مبنی ہے۔ اس کے علاوہ وہ جلد ہی فورس ۳؍ میں بھی نظر آئیں گے۔