سونی رازدان اور صبا آزاد کی فلم ’’سونگس آف پیراڈائیز‘‘کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ اس فلم کو پدم شری یافتہ اور کشمیر کی پہلی خاتون پلے بیگ سنگر راج بیگم کی زندگی سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے جسے امیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز کیا جائے گا۔
EPAPER
Updated: August 25, 2025, 6:17 PM IST | Mumbai
سونی رازدان اور صبا آزاد کی فلم ’’سونگس آف پیراڈائیز‘‘کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ اس فلم کو پدم شری یافتہ اور کشمیر کی پہلی خاتون پلے بیگ سنگر راج بیگم کی زندگی سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے جسے امیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز کیا جائے گا۔
صبا آزاد اور سونی رازدان کی اداکاری سے مزین فلم ’’سونگ آف پیراڈائیز‘‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ یہ فلم پدم شری یافتہ راج بیگم کی موسیقی، ان کی زندگی اور ان کے سفر پر مبنی ہے۔ اس فلم کی ہدایتکاری مشہور ہدایتکار اور فلمسازدانش رینزو نےکی ہے جبکہ انہوں نے فلم کی اسکرپٹ نرنجن آئینگر اور سنایانا کچرو کے ساتھ مل کر لکھی ہے۔ اس فلم کے ذریعے کشمیر کی پہلی خاتون پلے بیگ سنگر راج بیگم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے جنہوں نےنئی نسل کے فنکاروں کیلئے راہیں ہموار کی تھیں۔
From the echoes of Kashmir, rises an unforgettable voice. #SongsOfParadiseOnPrime, Aug 29 pic.twitter.com/CZ2GMmbVfK
— Soni Razdan (@Soni_Razdan) August 21, 2025
ٹریلر میں راج بیگم کی زندگی اور ان کے موسیقی کے کریئر کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں جس میںدو مختلف پیرائے میں ان کا کردار صبا آزاد اور سونی رازدان نے نبھایا ہے۔ ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ سونی رازدان گلوکارہ بننے کا خواب دیکھتی ہیں اور سماج کے ذریعے خواتین پر عائد کی گئی پابندیوں کو ختم کر کے اپنے خوابیوں کی تعبیر ڈھونڈنے کیلئے نکل جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: اب تھک گیا ہوں، ۱۰۰؍ ویں فلم کی ہدایتکاری کے بعد سبکدوشی اختیار کرلوں گا: پریہ درشن
’’سانگس آف پیراڈائیز‘‘ سے راج بیگم کے متاثر کن سفر اور موسیقی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے جسے ابھے سوپوری کی دل کو چھو لینےوالی دھن اور مسرت النساء کی خوبصورت آواز نے مزید نکھارا ہے۔ یہ موسیقی وادی کی خوبصورت ثقافت اور فطری حسن کو زندہ کرتی ہے۔‘‘ صبا آزاد، جنہوں نے نوجوان راج بیگم کا کردار نبھایا ہے، نے کہا کہ ’’راج بیگم کا کردار نبھانامیرے لئے ایک مشکل کام تھا۔اس کہانی نے مجھے راج بیگم کی زندگی کی غیر معمولی کہانی سے متاثر کرایا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ کہانی خواتین کی مزاحمت اور آزادی پر مبنی ہے۔ میں مداحوں کے پرائم ویڈیو پر ’’سانگس آف پیراڈائیز‘‘ دیکھنے کیلئے بے صبری سے انتظار کر رہی ہوں جس میں کشمیر کے موسیقی کے ورثے کی منظر کشی کی گئی ہے اور یہ بتایا گیا ہے کہ خواتین کے تعاون نے کس طرح اسے نکھارا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: راجیو کپور نے اپنے ۱۰؍ سالہ فلمی کریئر میں۱۳؍فلمیں کیں
سونی رازدان، جنہوں نے فلم میںراج بیگم کے ضعیف ورژن کا کردار نبھایا ہے، نے کہا کہ ’’سانگس آف پیراڈائیز‘‘ایسی کہانی ہے جس نے مجھے اسکرپٹ پڑھنے پر مجبور کیا ہے اورراج بیگم کا کردار ادا کرنا میرے لئے بہترین تجربہ تھا جو ان کے استقلال، استحکام اور ثقافتی شناخت کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ ایک مضبوط بیانیہ ہے جس میں کشمیر کی موسیقی کی لیگسی کو خراج پیش کیا گیا ہے اور راج بیگم کے یادگار سفر کو بیان کیا گیا ہے۔‘‘اس فلم کی پیشکش ایکسیل انٹرٹینمنٹ نے کی ہے جبکہ ایپل ٹری پکچرزنے پروڈیوس کیا ہے۔ اس فلم میں سونی رازدان اور صبا آزاد کے علاوہ زین خان درانی، شیبا چڈھا، تارک رائنا، ششیر شرما اور للت دوبے نے کلیدی کردار نبھائے ہیں۔