شاہ رخ خان نے نیشنل فلم ایوارڈ ملنے پر ایک ویڈیو کے ذریعے اپنے ہدایتکاروں، مداحوں اور اہل خانہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ ’’اس لمحے کو میں زندگی بھر یاد رکھوں گا۔‘‘
EPAPER
Updated: August 03, 2025, 9:56 AM IST | Mumbai
شاہ رخ خان نے نیشنل فلم ایوارڈ ملنے پر ایک ویڈیو کے ذریعے اپنے ہدایتکاروں، مداحوں اور اہل خانہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ ’’اس لمحے کو میں زندگی بھر یاد رکھوں گا۔‘‘
ہندوستانی سنیما کے بین الاقوامی سپراسٹار شاہ رخ خان نے انہیں بہترین اداکاری کا ۷۱؍ واں نیشنل ایوارڈتفویض کرنے پر ایک ویڈیو جاری کر کے حکومت ہند اور فلمی شائقین کا شکریہ ادا کیا ۔شاہ رخ نے ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ’’ مجھے قومی ایوارڈ سے نوازنے کے لئے شکریہ۔ میں جیوری ممبران ، وزارت اطلاعات و نشریات اور حکومت ہند کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مجھ پر برسنے والے اس پیار سے میں بے حد متاثر ہوں۔‘‘ویڈیو میں انہوں نے فلم ’جوان‘ کے ہدایت کار ایٹلی اور پوری ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔ ان کے مطابق، ’’یہ ایوارڈ میرے لئے ایک یاد دہانی ہے کہ اداکاری صرف پیشہ نہیں بلکہ ایک ذمہ داری ہے۔ اسکرین پر سچ دکھانے کی ذمہ داری۔ میں سبھی کے پیار اور اس اعزاز کے لئے شکر گزار ہوں اور ہمیشہ رہوں گا۔‘‘
واضح رہے کہ شاہ رخ خان کا شمار ملک کے سب سے بہترین اداکاروں اور عالمی سپر اسٹار میںہوتا ہے۔وہ تقریباً ۳۵؍ برس سے فلمی دنیا میں سرگرم ہیں۔ انہوں نے اپنے کریئر کی شروعات تھیٹر سے کی، پھر ٹیلی ویژن پر آئے، جہاں ’فوجی‘ اور ’سرکَس‘ جیسے شوز سے مقبولیت حاصل کی۔ بعد ازاں انہوں نے فلمی دنیا کا رُخ کیا اور یہاں اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑتے چلےگئے۔آج وہ پوری دنیا میں ہندوستان کی شناخت ہیں۔ بیشتر ممالک میںجہاں ہندوستانیوں کو کوئی جانتا ہے تو وہ شاہ رخ خان کی وجہ سے جانتا ہے۔ انہوں نے کئی فلموں میں بہترین اداکاری کی لیکن اب تک نیشنل ایوارڈ سے دور ہی تھے۔
Thank you for honouring me with the National Award. Thanks to the jury, the I&B ministry… Iss samman ke liye Bharat Sarkar ka dhanyawaad. Overwhelmed with the love showered upon me. Half a hug to everyone today…. pic.twitter.com/PDiAG9uuzo
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) August 1, 2025
یہ بھی پڑھئے: جیمس کیمرون کی ’’اوتار: فائر اینڈ ایش‘‘ کا ٹریلر لیک، مداح فلم دیکھنے کیلئے بے چین
انہوں نے اپنے اہل خانہ اور مداحوں کو خراج پیش کیا
شاہ رخ خان نے اس موقع پر اپنے اہل خانہ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرے لئے یہ اعزاز حاصل کرنا اپنے اہل خانہ کی محبت کے بغیر ناممکن تھا، خاص طور پر میری اہلیہ اور میرے بچوں کے بغیر جنہوں نے گزشتہ چند برسوںمیں بچوں کی طرح مجھے محبت دی اور میرا خیال رکھا اور میرے لئے ہمیشہ اچھے کی خواہش رکھی۔ وہ جانتے تھے کہ سنیما سے میری رغبت مجھے ان سے دور کر رہی ہے لیکن انہوں نے چہرے پر مسکراہٹ کے ساتھ یہ سب برداشت کیا اور مجھے وقت دیا، اسی لئے میں ان کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: سنجے دت نے عمدہ ایکشن اور بہترین مزاحیہ کردار بھی ادا کئے
یاد رہے کہ شاہ رخ خان کے علاوہ وکرانت میسی کو بھی ان کی فلم ’’ٹویلتھ فیل‘‘ کیلئے بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا ہے جس کی ہدایتکاری ودھو ونود چوپڑہ نے انجام دی ہے۔ یہ دونوں اداکاروں کا پہلا ایوارڈ ہے۔ شاہ رخ خان نے ویڈیو میں اپنا مشہور ایکشن کرنے کی بھی کوشش کی لیکن ہاتھوں میں زخم کی وجہ سے نہیں کرسکے۔ بعد ازیں انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ’’تب تک صرف ایک ہی ہاتھ سے۔‘‘ انہوں نے پھر ایک ہاتھ سے ایکشن کیا۔