صحافی کومل نہتا نے کہا کہ ’’سیارہ‘‘ کی کامیابی اور اہان پانڈے کی شہرت سے ۴۰؍ سالہ اداکار پریشان ہیں۔ یاد رہے کہ اہان پانڈے اور انیت پڈاکی اس فلم نے اب تک ۵۰۷؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔
EPAPER
Updated: August 06, 2025, 7:32 PM IST | Mumbai
صحافی کومل نہتا نے کہا کہ ’’سیارہ‘‘ کی کامیابی اور اہان پانڈے کی شہرت سے ۴۰؍ سالہ اداکار پریشان ہیں۔ یاد رہے کہ اہان پانڈے اور انیت پڈاکی اس فلم نے اب تک ۵۰۷؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔
اپنے کریئر کی پہلی فلم’’سیارہ‘‘ کے بعد اہان پانڈے قومی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ ۱۸؍جولائی ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہونےو الی فلم ’’سیارہ‘‘ نے باکس آفس پر ۵۰۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا اور سال کی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی۔ فلم کو مداحوں کی جانب سے غیر معمولی ردعمل موصول ہوا تھا ۔ اس درمیان صحافی کومل نہتا نے دعویٰ کیا ہے کہ ’’ بالی ووڈ کے متعدد اداکار اہان پانڈے سے پریشان ہیں۔انہوں نے کسی بھی اداکار کا نام نہیں لیا لیکن دعویٰ کیا کہ چند اداکار اہان پانڈے کی کامیابی سے پریشان ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ’’پرینیتا‘‘ کے سیٹ پر ریکھا جی کو پہلی بار دیکھ کر مسحور رہ گئی تھی: ودیہ بالن
اہان پانڈے کی کامیابی سے ۴۰؍ سالہ اداکار پریشان ہیں
اب ایک انٹرویو میں کومل نہتا نے اپنے کمینٹس کے تعلق سے دیگر تفصیلات بھی شیئر کی ہیں۔ فریدون شہریار کے ساتھ یوٹیوب پر اپنی گفتگو میں کومل نہتا نے دعویٰ کیا کہ ’’سیارہ ‘‘ کی کامیابی سے ۴۰؍ سالہ اداکار پریشان ہیں۔ کومل نہتا نے مزید کہا کہ ’’میں اس اداکار کا نام لے کر انہیں شرمندہ نہیں کرنا چاہتی لیکن میں نے جو بھی لکھا تھا کہ وہ رات کو نہیں سوتے اور مسلسل فون کر کے پوچھتے رہتے ہیں کہ یہ اعداد و شمار حقیقی ہیں یا نہیں، میرا یقین کیجئے کہ میرے آرٹیکل کر ہر لفظ حقیقی ہے۔ میں نے صرف ایک غلط معلومات شائع کی تھی اور وہ یہ تھی کہ اس شخص نے کتنی فلمیں کی ہیں لیکن میں نےانہیں صرف انہیں شرمندگی سے بچانے کیلئے ایسا کیا تھا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: سروین چاؤلہ کی سیریز’’اندھیرا‘‘ ۱۴؍ اگست ۲۰۲۵ء کو امیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگی
انہوں نے ایک پارٹی میں بھوشن کمار سے اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ میں نے یہ آرٹیکل اس اداکار کا مذاق اڑانے کیلئے نہیں لکھاتھا بلکہ دنیا کو یہ بتانے کیلئے کیا تھا کہ یہ انڈسٹری کتنی پریشان ہے۔ یہاں تک کہ ایک نامور اداکار بھی نئے اداکار کی وجہ سے پریشان ہوگیا۔ انہیں یہ یاد رکھنا چاہئے کہ کبھی وہ بھی نئے اداکار تھےاوراداس نہیں ہونا چاہئے۔میں بھوشن کمار کی پارٹی میں گئی تھی اور وہاں ایک اداکار نے مجھ سے ’’سیارہ‘‘ کے متعلق پوچھا۔ میں نے انہیں بتایا کہ یہ بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی ہے تو اٹھ کر چلے گئے۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ ’’کم از کم ۲۰؍ ہدایتکاروں اور پروڈیوسرز نے مجھ سے ’’سیارہ‘‘ کے متعلق پوچھا اور اس کے افتتاحی کاروبار پر حیرت کا اظہار کیا۔
اب تک ’’سیارہ‘‘ نے کتنا کاروبار کیا ہے؟
اہان پانڈے اور انیت پڈا کے کریئر کی پہلی فلم نے اپنی ریلیز کے تین ہفتوں میںعالمی باکس آفس پر ۵۰۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیاہے۔ اس فلم نے گھریلو باکس آفس پر ۳۷۶؍ کروڑ روپے جبکہ عالمی باکس آفس پر ۱۳۱؍کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔موہت سوری کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم نے اب تک ۵۰۷؍ کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔