• Sat, 24 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سنی دیول کی ’’بارڈر ۲‘‘ نے پہلے دن ۳۵؍ کروڑ کا کاروبار کیا

Updated: January 24, 2026, 4:01 PM IST | Mumbai

سنی دیول کی ’’بارڈر ۲‘‘ نے ریلیز کے پہلے دن باکس آفس پر ۳۵؍ کروڑ سے مضبوط آغاز کیا۔ اس نے سنی دیول کی دیگر فلموں میں سب سے بڑی اوپننگ ’’غدر ۲‘‘ کے بعد دوسری بہترین اوپننگ کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کی انتہائی متوقع جنگی ڈرامہ فلم ’’بارڈر ۲‘‘نے ۲۳؍ جنوری ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر زبردست افتتاحی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ تجارتی رپورٹس کے مطابق، اس فلم نے پہلے دن تقریباً ۳۰؍ سے ۳۵؍ کروڑ تک کی کمائی کی ہے۔ اس طرح یہ سنی دیول کی پہلے دن سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دوسری فلم بن گئی ہے جبکہ پہلے نمبر پر ’’غدر ۲‘‘ ہے۔ انوراگ سنگھ کی ہدایتکاری میں بنی ’’بارڈر ۲‘‘ میں سنی دیول، ورون دھون، دلجیت دوسانجھ اور آہان شیٹی نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔ یہ ۱۹۹۷ء کی فلم ’’بارڈر‘‘ کا سیکویل ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اوشیوارہ: کمال آر خان فائرنگ معاملے میں گرفتار، فائرنگ کا اعتراف کیا

رپورٹس کے مطابق فلم نے ہندوستان میں ۳۰؍ کروڑ جبکہ بیرون ملک کم و بیش ۵؍ کروڑ روپے کا کاروبا رکیا ہے۔ خیال رہے کہ ’’غدر ۲‘‘ نے پہلے دن ۴۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ علاوہ ازیں فلم نے ’’دھرندھر‘‘ اور ’’چھاوا‘‘ جیسی دیگر بالی ووڈ فلموں سے پہلے دن بہتر کاروبار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: وارنر برادرز ڈسکوری نے آسکر کی تاریخ رقم کر دی، ۳۰؍ نامزدگی، اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

کئی سنیما گھروں نے شو بڑھائے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ شائقین کو فلم دیکھنے کا موقع مل سکے جبکہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں فلم کے ۶؍ ہزار سے زائد شوز چل رہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK