Inquilab Logo Happiest Places to Work

ورون دھون اور جھانوی کپور کی ’’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘‘ کا ٹیزر ریلیز

Updated: August 29, 2025, 4:03 PM IST | Mumbai

ورون دھون اور جھانوی کپور کی فلم ’’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘‘ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے جو ۲؍ اکتوبر ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

" Sunny Sanskari Ki Tulsi Kumari " will be released in cinemas on October 2, 2025. Photo: X
’’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘‘ ۲؍ اکتوبر ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ تصویر:ـ ایکس
کرن جوہر نے ورون دھون اور جھانوی کپور کی فلم ’’ سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘‘ کا ٹیزر ریلیز کیا ہے جس میں ثانیہ ملہوترہ اور روہت صرف نے بھی کلیدی کردار نبھائے ہیں۔
 
’’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘‘ کے ٹیزر میں کیا ہے؟
’’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘‘ کے ٹیزر کی شروعات بدری ناتھ کی دلہنیا کے نوٹ سے ہوتی ہے جس میں ورون دھون کو سنی سنسکاری کے کردار میں دکھایا گیا ہے جو باہوبلی کے کوسٹیوم میں فوٹو شوٹ کر رہے ہیں۔ بعد ازیں ٹیزر میں جھانوی کپور کو تلسی کمار، ثانیہ ملہوترہ اور روہت سرف کومتعارف کروایا گیا ہے۔ ٹیزر کے بیک گراؤنڈ میں مشہور نغمے ’’بجوریا‘‘کا دوبارہ بنایا گیاورژن چل رہا ہے۔ 
 
 ’’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘‘ پر مداحوں کے ردعمل
مداحوں کی اکثریت نے ’’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘‘ کے ٹیزر کی تعریف کی ہے جن میں سے زیادہ تر نے کہا کہ اب جھانوی کپور ہر فلم میں نظر آتی ہیں، خاص طور پر ان فلموں میں جنہیں دھرما پروڈکشن نے ریلیز کیا ہو۔ 
 
’’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘‘
’’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘‘ میں ورون دھون، جھانوی کپور، ثانیہ ملہوترہ اور روہت صرف نے کلیدی کردار نبھائے ہیں۔ کرن جوہر کی پروڈیوس کی گئی یہ فلم ۲؍ اکتوبر ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK