Inquilab Logo Happiest Places to Work

جیمس گن کی فلم ’’سپر گرل‘‘ کا فرسٹ لک پوسٹر ریلیز، فلم نومبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی

Updated: July 17, 2025, 9:06 PM IST | Mumbai

جیمس گن کی فلم ’’ سپر گرل‘‘ کا فرسٹ لُک پوسٹر ریلیز کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ فلم نومبر ۲۰۲۵ء میں ریلیز ہوگی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

جیمس گن نے ’’سپر گرل‘‘ کو فریش لُک دیا ہے۔۲۰۲۵ء کی اپنی متوقع فلم ’’سپرمین‘‘کی ریلیز کے بعدمشہور ہدایتکار نے ’’سپرگرل‘‘ کا پہلا پوسٹر ریلیز کیا ہے۔ ’’سپرمین‘‘ کے آخر میں مداحوں کو سپر ہیروئن کی جھلکیاں دیکھنے کو ملی تھیں۔ اس سین میں سپر گرل کو ’’شراب کے نشے‘‘ میں دکھایا گیا تھا جوسپرمین سے اپنا کتا کریپٹو واپس لینے کی کوشش کرتی ہے۔ ۱۶؍ جولائی بدھ کو جیمس گن نے ’’سپر گرل‘‘ کاپہلا پوسٹر ریلیز کیاہے۔ پوسٹر میں سپر گرل کو ڈرنک پیتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ وہ سپر گرل کے منفرد کردار کے لوگو ز کے بازو میں کھڑی ہوئی ہیں۔ پوسٹر پر لکھا ہوا ہے ’’لک آؤٹ‘‘ جو سپرمین کی ٹیگ لائن ’’لُک اَپ‘‘ سے قدرے مختلف ہے۔ اس فلم میں ملی الوک نے کارا زو ایل ، سپرگرل کا کردار نبھایا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’اسٹرینجر تھنگس‘‘ کے سیزن ۵؍ کا ٹیزر ریلیز، ۲۶؍ نومبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگا

اسکرین رینٹ سے بات چیت کرتے ہوئے جیمس گن نے کہا تھا کہ ’’سپرگرل کے نئے ورژن میں اس کی الجھی ہوئی شکل دیکھیں گے۔انہوں نے بتایا کہ کس طرح سپر گرل کا ڈی سی یوورژن ’’سپرمین‘‘سے مختلف ہے اور ان کا بیک گراؤنڈ کتنا مختلف ہے۔‘‘
جب ان سے پوچھا گیا کہ مداح نئی فلم میں سپرگرل کا الجھا ہوا ورژن دیکھیں گے تو انہوں نے کہا کہ ’’جی ہاں! وہ مکمل طور پر الجھی ہوئی ہوگی۔ جہاں تک مجھے معلوم ہے اس کا بیک گراؤنڈ سپرمین سے مختلف ہوگا۔ کافی مختلف بیک گراؤنڈ ۔ سپرمین کی پرورش ایسے والدین نے کی تھی جو اسے بہت چاہتے تھے اور صحت مند تھے۔ ‘‘’’سپر گرل‘‘ کے ہدایتکارنے مزید کہا کہ ’’سپر گرل، خاص طور پرڈی سی کی سپر گرل ایک الجھا ہوا کردار ہے۔ مطلب یہ کہ اس نے اپنی پرورش کے دوران حقیقی مسائل کا سامنا کیا ہے۔ اور یہ ایک کامک پر مبنی ہے جس میں اس نے اپنے سامنے ایک کےبعد ایک لوگوں کو مرتے ہوئے دیکھا ہے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: مقررہ رفتار سے زیادہ پر کار چلانے کے سبب ایما واٹسن پر ۶؍ ماہ کیلئے گاڑی چلانے پر پابندی

’’سپر گرل‘‘ کی ہدایتکاری کریک گلسپی نے انجام دی ہے جبکہ یہ فلم ’’سپر گرل: ویمن آف ٹمارو‘‘ کامک پر مبنی ہے۔ ملی کے علاوہ اس فلم میں ایو ریڈلے، ماتیاس خونارتس، جیسن مموا، ڈیوڈ کرم ہولٹز اورایمیلی بیچم نے کی ہے۔ یہ فلم جون ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروںمیں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK