Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’سپرمین‘‘ ایڈوانس بکنگ میں ۲۰۲۵ء کی سب سے زیادہ ٹکٹیں فروخت کرنے والی فلم

Updated: July 07, 2025, 4:38 PM IST | Mumbai

جیمس گن کی ہدایتکاری میں بنی ’’سپرمین‘‘ نے ٹکٹ فروخت کرنے والے پلیٹ فارم فین ڈینگو پر پری سیل میں سب سے زیادہ ٹکٹیں فروخت کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے- قبل ازیں یہ ریکارڈ مارول اسٹوڈیو کی فلم ’’دی فینٹاسٹک فور: فرسٹ اسٹیپس‘‘ کو حاصل تھا-

A scene from the movie "Superman." Photo: INN
فلم ’’ سوپر مین‘‘ کا ایک منظر۔ تصویر: آئی این این

جیمس گن ۲۰۲۳ء کی اپنی بلاک بسٹر فلم ’’گارڈین آف دی گیلکسی والیوم ۳‘‘ کے بعد امسال اپنی اگلی فلم ’’سپرمین‘‘ کے ذریعے پردہ سیمیں پر واپس آئیں گے۔ اس فلم میں ڈیوڈ کونسورٹ نے اداکاری کی ہے۔ یہ ٹکٹ فروخت کرنے والے پلیٹ فارم فین ڈینگو پر ریلیز کے پہلے دن کیلئے پری سیل میں سب سے زیادہ ٹکٹ فروخت کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ اس نے پری سیل میں پہلے دن سب سے زیادہ ٹکٹ فروخت کرنے کے مارول اسٹوڈیو کی فلم ’’دی فینٹاسٹک فور: فرسٹ اسٹیپ‘‘ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ریچل زیگلر کی ’’اسنو وہائٹ‘‘ او ٹی ٹی پر ریلیز

’’سپرمین‘‘ نے امیزون پرائم ویڈیو کے سبسکرائبرز کو قبل از وقت اسکریننگ کی رسائی فراہم کرکے یہ ریکارڈ حاصل کیا ہے۔ صرف امیزون کے ممبرز کو اس فلم کی اسکریننگ ریلیز کے تین دن پہلے یعنی ۸؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو فراہم کی جائے گی۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۱۲؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ 

اس فلم میں کسے کاسٹ کیا گیا ہے

ڈیوڈ کورنسویٹ کے علاوہ اس فلم میں ریچل بروزناہن، نکولاس ہولٹ،  اینتھونی کریگن، نوتھان فیلیون اور دیگر نظر آئیں گے۔ یہ جیمس گن کے ڈی سی یونیورس کی پہلی فلم ہے جسے ان کے پروڈکشن ہاؤس ہی نے پروڈیوس کیا ہے۔ فین ڈینگو کے سروے کے مطابق جیمس گن کی ہدایتکاری میں بنی یہ ۲۰۲۵ء کی سب سے بڑی متوقع فلم ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK