• Fri, 12 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ویبھَو کی ریکارڈ سنچری، ہندوستان نے یو اے ای کو شکست دی

Updated: December 12, 2025, 6:56 PM IST | Mumbai

ویبھَو سوریہ ونشی (۱۷۱؍رن) کی شاندار سنچری اور ایرون جارج (۶۹؍رن) اور وِہان ملہوترا (۶۹؍ رن اور ایک وکٹ) کے زبردست مظاہروں کے باعث جمعہ کے روز ہندوستان نے انڈر۱۹؍ ایشیا کپ کے گروپ اے کے پہلے میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو ۲۳۴؍رن سے شکست دی۔

Vaibhav Suryavanshi.Photo:INN
ویبھوسوریہ ونشی۔ تصویر:پی ٹی آئی

ویبھَو سوریہ ونشی (۱۷۱؍رن) کی شاندار سنچری اور ایرون جارج (۶۹؍رن) اور وِہان ملہوترا (۶۹؍ رن اور ایک وکٹ) کے زبردست مظاہروں کے باعث جمعہ کے روز ہندوستان نے انڈر۱۹؍ ایشیا کپ کے گروپ اے کے پہلے میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو ۲۳۴؍رن سے شکست دی۔۴۳۴؍رنز کے بڑے ہدف کا تعاقب کرنے اتری یو اے ای کی ٹیم، پرتھوی مدھو نے ۸۷؍ گیندوں پر  ۵۰؍ رن اور اُدیش سوری نے ۱۰۶؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۷۸؍رن کی جاندار اننگز کھیلیں، لیکن مقررہ  ۵۰؍اوورز میں صرف ۷؍وکٹ پر ۱۹۹؍ رن ہی بنا پائی اور میچ ہار گئی۔

یو اے ای کی شروعات بہت خراب رہی اور اس نے  ۵۳؍رنز کے اسکور تک ۶؍ وکٹ گنوا  دیئے۔ شلوم ڈیسوزا ( ۴)، ایان مصباح (۳)، محمد ریان(۱۹)، نور اللہ ایوبی (۳) اور کپتان یایین کرن رائے (۱۷) رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس مشکل موقع پر پرتھوی مدھو اور اُدیش سوری نے اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں نے ساتویں وکٹ کے لیے ۸۵؍ رن کی شراکت قائم کی اور اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔ صالح امین  ۲۰؍رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
ہندوستان کی طرف سے دیپیش دیوینڈرَن نے دو وکٹ حاصل کئے۔ کشن سنگھ، ہینل پٹیل، کھلَن پٹیل اور وِہان ملہوترا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل  ٹاس جیت کر متحدہ عرب امارات نے پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے اتری ہندوستانی ٹیم کی شروعات اچھی نہ رہی اور تیسرے ہی اوور میں کپتان آیوش مہاترے (۴) کا وکٹ گر گیا۔ 

یہ بھی پڑھئے:کوہلی ۱۵؍ سال بعد وجے ہزارے ٹورنامنٹ میں کھیلیں گے

اس کے بعد بلے بازی کے لیے آئے ایرن جارج نے ویبھَو سوریہ ونشی کے ساتھ اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان دوسرے وکٹ کے لیے  ۲۱۲؍ رن کی شراکت قائم ہوئی۔ اس دوران ویبھَو سوریہ ونشی نے زوردار بلے بازی کرتے ہوئے صرف ۵۶؍ گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی۔ ایرن جارج نے بھی اپنی نصف سنچری اسکور کی۔۲۸؍ویں اوور میں یائین رائے نے ایرن جارج کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑ دیا۔ ایرن جارج نے ۷۳؍ گیندوں میں سات چوکے اور ایک چھکا لگا کر ۶۹؍ رن کی اننگز کھیلی۔ 

یہ بھی پڑھئے:ہیما مالنی دھرمیندر کی ادھوری خواہش کو یاد کرتے ہوئے غمناک ہوگئیں

ہندوستان کا تیسرا وکٹ ویبھَو سوریہ ونشی کے طور پر ۳۳؍ویں اوور میں گرا۔ ویبھَو نے ۹۵؍ گیندوں میں نو چوکے اور ۱۴؍چھکے لگا کر۱۷۱؍ رن کی شاندار اننگز کھیلی۔  اس کے بعد ویدانت ترویدی(۳۸) اور وہان ملہوترا ۵۵؍ گیندوں میں ۶۹؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں سات چوکے اور ایک چھکا بھی لگایا۔ کنشک چوہان (۲۸) چھٹے وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوئے۔ ہندوستان نے مقررہ۵۰؍ اوورز میں ۶؍ وکٹ کے نقصان پر۴۳۳؍ رن کا بڑا اسکور بنایا۔ ابھیگیان کُنڈو ۱۷؍ گیندوں میں ۳۲؍ رن اور کھِلن پٹیل ۵؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔  یو اے ای کی جانب سے یُگ شرما اور اُدیش سوری نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ یائین کرن رائے اور شلوم ڈیسوزا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK