Inquilab Logo Happiest Places to Work

وجے سیتھوپتی کے بیٹے سوریہ سیتھوپتی شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند

Updated: July 07, 2025, 9:01 PM IST | Mumbai

وجے سیتھوپتی کے بیٹے سوریہ سیتھوپتی نے کہا کہ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔ یاد رہے کہ انہوں نے اسپورٹس ڈراما ایکشن فلم ’’فنکس‘‘ سے اپنے اداکاری کے کریئر کی شروعات کی ہے۔

Vijay Sethupathi with his son Surya Sethupathi. Photo: INN
وجے سیتھوپتی اپنے بیٹے سوریہ سیتھوپتی کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این

وجے سیتھوپتی کے بیٹے سوریہ سیتھوپتی نے اسپورٹس ڈراما ایکشن فلم ’’فنکس‘‘ سے اپنے اداکاری کے کریئر کی شروعات کی تھی۔سوریہ نے نیوز ۱۸؍ کو فلم انڈسٹری میں نیپو کڈ ہونے کے نقصانات اور شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے متعلق بتایا۔ سوریہ نے تصدیق کی ہے کہ وہ اپنی فلم کی ریلیز سے قبل پرجوش اور تھوڑے اداس تھے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ وہ میری پہلی فلم تھی اسی لئے میرے اندر دونوں طرح کے خیالات تھے۔ فلم ہدایتکار (انل اراسو) میرے جیسا شخص چاہتے تھے۔ یہ کہانی ایک مقامی علاقے کے اطراف گھومتی ہے جس سے میں  آگاہ تھا۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: ’’مرزا پور‘‘ کا سیزن ۴؍ آخری ہوگا، فلم میں اوریجنل کاسٹ نظر آئے گی: علی فضل

انہوں نے اپنی فلم کے تعلق سے کہا کہ ’’فنکس‘‘ مجھے موضوع لگی کیونکہ میں ہمیشہ ایک ایکشن فلم میں اداکاری کرنے کا خواہشمند تھا۔ میں نے آف اسکرین بہت سے اسٹنٹ کئے ہیں اور میں ایکشن میں بھی کچھ کرنا چاہتا تھا۔ اسی لئے جب ماسٹر نے اس طرح کی ایم ایم اے پر مبنی کہانی پر فلم بنانے کا خیال ظاہر کیا تو میں نے دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔میں نے ایک سال سے زائد عرصے تک ایم ایم اے کیلئے مشق کی ہے۔‘‘ ۴؍ جولائی ۲۰۲۵ءکو ریلیز کے بعد اس فلم کو مداحوں کی طرف سے مثبت ردعمل موصول ہوا۔نجی اسکریننگ میں سب سے پہلے سوریہ کے خاندان نے اس کی تعریف کی تھی۔ ان کے والد وجے سیتھوپتی نے کہا کہ وہ اس فلم سے بہت خوش ہیں۔ سوریہ نے کہا کہ ’’ میری والدہ اور میری بہن تھوڑے جذباتی ہوگئے تھے۔ یہ میرے لئے سب سے بڑا تحفہ تھا کیونکہ میری بہن میرے لئے میری چھوٹی ماں جیسی ہے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: کیا ’’رامائن‘‘ کیلئے رنبیر کپور نے ۱۵۰؍ کروڑ روپے معاوضہ لیا ہے؟

فلم کے اعلان میں سوریہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ’’اپنے بچپن میں کی گئی جدوجہد کی وجہ سےمیں آج اس مقام پر ہوں۔ میرے والد روزانہ کے خرچ کیلئے مجھے ۵۰۰؍ روپے دیتے تھے۔ اسی لئے میں سنیما کو جیتنے کیلئے آیا ہوں۔‘‘ سوریہ کے اس بیان کو تنقیدوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ بعد ازیں انہوں نے اپنا بیان تبدیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ میں سنیما کو جیتنے کی خواہش نہیں رکھتا۔ سنیما کو جیتنے میں کچھ نہیں رکھا ہے۔ میں صرف بہت سی ایکشن فلمیں اور مختلف اسٹنٹس کرنے کا خواہشمند ہوں۔ میرا مقصد بہت بڑا نہیں ہے میں صرف اپنے فن سے لطف اندوز ہونا چاہتا ہوں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK