وکرانت میسی فرحان اختر کی فلم ’’ڈان ۳‘‘ سے نکل گئے ہیں۔ فلمساز وجئے دیورکونڈا اور اداکار آدتیہ رائے کپور ان کے کردار کیلئے دوسرے اداکار کی تلاش میں ہیں۔
EPAPER
Updated: July 15, 2025, 10:07 PM IST | Mumbai
وکرانت میسی فرحان اختر کی فلم ’’ڈان ۳‘‘ سے نکل گئے ہیں۔ فلمساز وجئے دیورکونڈا اور اداکار آدتیہ رائے کپور ان کے کردار کیلئے دوسرے اداکار کی تلاش میں ہیں۔
کچھ دنوں قبل وجے دیورکونڈا نے اپنی اگلی فلم ’’ڈان ۳‘‘ سے وکرانت میسی کو نکال دیا تھا۔ حال ہی میں جاری ہوئی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وکرانت میسی ازخود ہی فلم سے نکل گئے تھے کیونکہ انہیں محسوس ہوا تھا کہ ان کے کردار میں گہرائی نہیں ہے جس کی وجہ سے انہوں نے یہ قدم اٹھایا۔ رپورٹس کے مطابق وکرانت کا کردار ایک چرب زبان دھوکے باز تھا۔ چونکہ فلم جنوری ۲۰۲۶ء پر ریلیز ہونے والی ہے اس لئے فلمساز وکرانت کے کردار کیلئے اداکار کی تلاش میں ہیں۔ وکرانت کے کردار کیلئے وجئے دیورکونڈا اور آدتیہ رائے کپور نے متعدد امیدواروں سے رابطہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: کلیان جی نے زندگی سے پر نغموں کیلئے موسیقی ترتیب دی
بالی ووڈ ہنگامہ کو ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ ’’اس میں کوئی شک نہیں کہ وکرانت ایک بہترین انتخاب تھے۔ ہمیں یقین ہے کہ اُس کے معیار کا کوئی اور اداکار آگے آئے گا اور اس چیلنج کا بہادری سے سامنا کرے گا۔‘‘ وجے دیورکونڈا اور آدتیہ کپور نئے اداکار کے تعلق سے گفتگو کررہے ہیں لیکن اب تک آدتیہ کپور نے بھی اداکار کا نام ظاہر نہیں کیا ہے۔ قبل ازیں پپرازو اسنیح کمار زالا نے دعویٰ کیا تھا کہ وجئے دیورکونڈا فلم سے وکرانت میسی کو ہٹانا چاہتے تھے۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ فرحان اختر فی الحال لندن میں فلم کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے شوٹنگ کے مقامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: پہلے ہفتے میں ’’سپر مین‘‘ کا ۲۱۷؍ ملین ڈالر کا کاروبار، بالی ووڈ فلمیں ناکام
متعدد رپورٹس میں یہ اشارہ دیا گیا ہے کہ فلم میں شاہ رخ خان اور پرینکا چوپڑہ بھی نظر آئیں گے۔ انڈیا ٹوڈے کی خبر میں یہ کہا گیا ہے کہ ’’فلمساز شاہ رخ خان کے کردار میں تھوڑا سا ڈراما شامل کرنے پر غور کررہے ہیں۔ اس تعلق سے زیادہ تفصیلات شیئر نہیں کی گئی ہیں۔ تاہم، مبینہ طور پر فرحان اختر کو فلم میں ان کے کردار اور فلم کی کہانی سنائی ہے۔ فی الحال شاہ رخ خان اپنی اگلی فلم ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن جاوید اختر سے اپنے قریبی مراسم کو مدنظر رکھتے ہوئے وہ فلم کرنے پر راضی ہوگئے ہیں۔‘‘
یاد رہے کہ شاہ رخ خان اور پرینکا چوپڑہ نے ۲۰۱۱ء سے ایک ساتھ کام نہیں کیا ہے۔ آخری مرتبہ وہ فلم ’’ڈان ۲‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے جس کی ہدایتکاری فرحان اختر نے انجام دی تھی جبکہ یہ ۲۰۰۶ء کی فلم ’’ڈان‘‘ کا سیکوئل تھی۔ پرینکا چوپڑہ نے فلم میں ایک انٹروپول آفیسر روما کا کردار نبھایا تھا جو اپنے بھائی کی موت کیلئے انصاف کی لڑائی لڑتی ہیں۔