Inquilab Logo Happiest Places to Work

وکرانت میسی کے قریبی دوست ایئرانڈیا کے کریش ہوئے طیارے کے فرسٹ آفیسر تھے، اظہار تعزیت کیا

Updated: June 13, 2025, 9:07 PM IST | Mumbai

وکرانت میسی کے قریبی دوست کلیو کندر ایئر انڈیا کے کریش ہوئے طیارے کے فرسٹ آفیسر تھے- انہوں نے حادثے کے بعد اپنے دوست اور دیگر متاثرین کیلئے اظہار تعزیت کیا-

Vikrant Massey. Photo: INN
وکرانت میسی ۔ تصویر: آئی این این

احمد آباد، گجرات کے سردار ولبھ بھائی پٹیل ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے بعد جمعرات کو ایئر انڈیا کا ایک طیارہ میڈیکل کالج کی ایک عمارت پر گر کر تباہ ہوگیا تھا- 
یہ طیارہ مگھانی نگر کے بی جے میڈیکل کالج یو جی ہوٹل میس پر جا گرا تھا جس کے نتیجے میں ۵؍ طلبہ کی موت ہوئی تھی جبکہ دیگر زخمی ہوئے تھے- 
جہاز کے کریش ہونے کے بعد بالی ووڈ کے بہت سے اداکاروں نے متاثرین کیلئے دعا کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا- 


وکرانت میسی نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کئے گئے پوسٹ میں بتایا کہ فلائٹ کا فرسٹ آفیسر ان کے انکل کے بیٹے تھے- وکرانت میسی نے لکھا کہ "آج احمد آباد میں جہاز کے کریش میں ہلاک ہونے والے خاندانوں اور متاثرین کیلئے مجھے افسوس ہے- یہ جان کر مجھے مزید افسوس ہورہا ہے کہ اس حادثے میں میرے انکل کلیفورڈ کندر اور ان کے بیٹے کلیو کندر، جو اس فلائٹ میں فرسٹ آفیسر تھے، نے بھی اپنی جانیں گنوائی ہیں- میری دعا ہے کہ خدا آپ کے خاندان کو، میرے انکل کو اور دیگر افراد کو ہمت 
عطا کرے جو بری طرح متاثر ہوئے ہیں-" 

یہ بھی پڑھئے: شکیرا نے کہا کہ ہمیں ’’ہپس ڈونٹ لائی‘‘ کا انڈین ورژن بنانا چاہئے: دلجیت دوسانجھ

سوشل میڈیا پر وکرانت کی پوسٹ تیزی سے وائرل ہوگئی ہے اور میڈیا اور سوشل میڈیا پر بہت سے افراد نے یہ لکھا کہ جہاز کے فرسٹ آفیسر وکرانت کے کزین بھائی تھے- بعد ازیں وکرانت میسی نے تصدیق کی کہ کلیو کندر ان کے کزین بھائی نہیں بلکہ ان کے قریبی دوست تھے-

انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر تصدیق کی کہ "میڈیا اور دیگر مقامات پر جو ذکر کیا گیا ہے، مسٹر کلیو کندر میرے کزن بھائی نہیں تھے- کندرس ہمادے خاندانی دوست ہیں- مزید قیاس آرائیاں نہ پھیلانے کی درخواست ہے-" اس درمیان ٹاٹا گروپ نے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کیلئے ایک کروڑ معاوضہ کا اعلان کیا ہے-

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK