Inquilab Logo Happiest Places to Work

ڈینیل کریگ کے بعد نیا جیمز بانڈ کون؟ اعلان جلد متوقع

Updated: August 08, 2026, 10:05 PM IST | London

ہالی ووڈ کی مقبول James Bond (007) فرنچائز میں ڈینیل کریگ کے جانشین کی تلاش آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ اگرچہ امیزون ایم جی ایم اسٹوڈیوز نے ابھی تک نئے بانڈ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا، تاہم برطانوی میڈیا اور بک میکرز کے مطابق کالم ٹرنر، ہیرس ڈکنسن، ٹام فرانسس، لوئی پرٹریج، جیکب ایلورڈی اور جیک لوڈین مضبوط امیدواروں میں شامل ہیں۔

Daniel Craig. Photo: INN
ڈینیل کریگ۔ تصویر: آئی این این

 

تقریباً پانچ برس قبل ’’نو ٹائم ٹو ڈائی‘‘ کے ذریعے ڈینیل کریگ کی جیمز بانڈ کے کردار میں رخصتی کے بعد سے دنیا بھر کے مداح ایک ہی سوال پوچھ رہے ہیں کہ برطانیہ کے مشہور جاسوس جیمس جیمز بانڈ (007) کا اگلا چہرہ کون ہوگا۔ اب تازہ اطلاعات کے مطابق اس طویل انتظار کا اختتام قریب دکھائی دے رہا ہے اور فلم سازوں نے نئے بانڈ کی تلاش آخری مرحلے میں پہنچا دی ہے۔ حالیہ رپورٹس کے مطابق Amazon MGM Studios اور فلم کے پروڈیوسرز Amy Pascal اور David Heyman متعدد اداکاروں کے اسکرین ٹیسٹ اور آڈیشن لے رہے ہیں۔ اگرچہ کسی نام کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی، لیکن بک میکرز اور فلمی تجزیہ کاروں کی فہرست میں اس وقت کالم ٹرنر سب سے مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں۔ ان کے علاوہ Harris Dickinson، Tom Francis، Louis Partridge، Jacob Elordi اور Jack Lowden بھی نمایاں دعوے داروں میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: سشمتا مکھرجی کو ایک کروڑ کا قرض چکانے کیلئے ’سی گریڈ‘ فلموں میں کام کرنا پڑا تھا

رپورٹس کے مطابق فلم ساز اس مرتبہ ایسے اداکار کی تلاش میں ہیں جو صرف ڈینیل کریگ کی نقل نہ ہو بلکہ کردار میں ایک نئی توانائی، نئی شخصیت اور مختلف انداز لے کر آئے۔ پروڈیوسر ایمی پاسکل نے حالیہ انٹرویو میں کہا: ’’ہم اس انتخاب میں بہت احتیاط اور سوچ بچار سے کام لے رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ نئے بانڈ کے انتخاب کا مقصد ایسا اداکار تلاش کرنا ہے جو ’’دلچسپ، متاثر کن اور مختلف‘‘ ہو۔ کالم ٹرنر اس وقت بک میکرز کی فہرست میں سرفہرست ہیں۔ ۳۶؍ سالہ برطانوی اداکار Masters of the Air اور Fantastic Beasts جیسی فلموں اور سیریز میں اپنی اداکاری کی وجہ سے شہرت حاصل کر چکے ہیں۔ ان کے بعد Harris Dickinson، Tom Francis اور نوجوان اداکار Louis Partridge کے نام بھی مسلسل زیرِ بحث ہیں۔ آسٹریلوی اداکار Jacob Elordi بھی مضبوط امیدواروں میں شمار کیے جا رہے ہیں، اگرچہ روایت کے مطابق جیمز بانڈ کا کردار زیادہ تر برطانوی اداکاروں نے نبھایا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: فہد فاضل نا کام آغاز سے ہندوستان کے منفرد اداکار تک کا سفر

دوسری جانب ماضی میں جن اداکاروں کے نام بار بار سامنے آتے رہے، ان میں Henry Cavill اور Aaron Taylor-Johnson بھی شامل ہیں، تاہم حالیہ رپورٹس کے مطابق فلم ساز اب نسبتاً نئی نسل کے اداکاروں پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ کسی نسبتاً کم معروف چہرے کو بھی موقع دیا جا سکتا ہے تاکہ کردار کو ایک نئی شناخت مل سکے۔ آنے والی Bond 26 کی ہدایت کاری معروف فلم ساز Denis Villeneuve کریں گے، جنہوں نے Dune اور Blade Runner 2049 جیسی کامیاب فلمیں بنائی ہیں، جبکہ اسکرپٹ Peaky Blinders کے خالق Steven Knight تحریر کر رہے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ ۲۰۲۷ء میں شروع ہونے اور ریلیز ۲۰۲۸ء میں متوقع ہے۔ 

واضح رہے کہ ڈینیل نے ۲۰۰۶ء سے ۲۰۲۱ء تک پانچ فلموں میں جیمز بانڈ کا کردار ادا کیا اور اس کردار کو زیادہ حقیقت پسند، جذباتی اور سنجیدہ انداز دیا۔ ان کی رخصتی کے بعد سے دنیا بھر میں یہ بحث جاری ہے کہ اگلا 007 کون ہوگا، تاہم فلم سازوں نے اب تک کسی بھی نام کی سرکاری تصدیق نہیں کی ہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK