• Tue, 22 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کوچ: چمڑے کے بیگز کا امریکی برانڈ پوری دنیا میں پھیل چکا ہے

Updated: September 22, 2026, 3:34 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اس کی برانڈ کی شناخت چمڑے سے بنائے جانے والے بیگ، نفیس کاریگری، سادہ مگر نمایاں ڈیزائن اور امریکی طرزِ زندگی سے جڑی ہوئی ہے۔

A Coach showroom can be seen at Jio in BKC. Photo: INN
بی کے سی کے جیومال میں کوچ کا شوروم دیکھا جاسکتاہے۔ تصویر: آئی این این

کوچ کے بارے میں بات کی جائے تو یہ صرف ایک ہینڈ بیگ برانڈنہیں بلکہ نیویارک کی چمڑے کی دستکاری سے نکل کر عالمی فیشن ہاؤس بننے والی ایک طویل تاریخ کا نام ہے۔ اس کی خاص پہچان چمڑے کے بیگ، نفیس کاریگری، سادہ مگر نمایاں ڈیزائن اور امریکی طرزِ زندگی سے جڑی ہوئی ہے۔ موجودہ دور میں Coach خواتین اورمردوں کے بیگز کے علاوہ والٹس، جوتے، کپڑے، زیورات اور دیگر فیشن مصنوعات بھی پیش کرتا ہے۔ 

آغاز کیسے ہوا

کوچ کی بنیاد۱۹۴۱ءمیںنیویارک میں ۶؍ کاریگروں نے رکھی تھی۔ابتدا میں اس کا مقصدچمڑے کی خوب صورت، مضبوط اور قابل استعمال اشیا ہاتھ سے تیار کرناتھا۔ کمپنی کے مطابق بعد میں لیلیان اور مائلز کاہن کی بصیرت نے اس چھوٹے سے کاروبار کو ایک باقاعدہ برانڈ کی شکل دینے میںاہم کردار ادا کیا اور کوچ کو’چمڑے کی مصنوعات کے امریکہ حقیقی برانڈ‘کے طور پر شناخت ملی۔ 

یہ بھی پڑھئے: چارلس ٹر ِٹ: برطانوی معیار اور کلاسیکی انداز پر مبنی فیشن برانڈ

کوچ کی تاریخ میں بونی کیشن کا نام بھی خاص اہمیت رکھتا ہے۔ وہ ۱۹۶۲ءمیںکمپنی سے وابستہ ہوئیں اور اس کی پہلی اہم ڈیزائنر بنیں۔ ان کے ڈیزائن میں رنگ، ساخت، تناسب اور عملی استعمال کو خاص اہمیت حاصل تھی۔ کوچ کےمطابق کیشین کے دور میں برانڈ نےنیویارک کے بدلتے ہوئے سماجی اور ثقافتی مزاج کو اپنے فیشن میں شامل کیا۔ 

گھوڑے اور گاڑی پر مشتمل لوگو

کوچ کا گھوڑے اوراس کی گاڑی پرمشتمل لوگو بھی اس کی نمایاںشناخت ہے۔ واضح رہے کہ گھوڑا گاڑی کو انگریزی میں کوچ کہا جاتا ہے۔ برانڈ کے مطابق یہ نشان ۱۹۵۰ءکی دہائی میں اس کے پہلےلوگوز میں شامل تھا اور نیویارک کی تاریخی فضا اور کوچ کی ابتدائی شناخت سے جڑا ہوا ہے۔ آج بھی یہ لوگو مختلف بیگز اور دیگر مصنوعات پر نظر آتا ہے۔ اسی طرح کوچ کےمشہور ہینگ ٹیگ اور بعض مصنوعات پر موجود اسٹوری پیچ بھی اس کے ڈیزائن کی مخصوص علامتیں بن چکے ہیں۔ برانڈ کے مطابق یہ چھوٹی چھوٹی تفصیلات اس کی دستکاری اور ورثے کو نمایاں کرتی ہیں۔ 

برانڈ کی مصنوعات

وقت کے ساتھ کوچ نےخود کو صرف چمڑے کے بیگ بنانے والی کمپنی تک محدود نہیں رکھا۔ آج اس کی مصنوعات میں خواتین کے ہینڈ بیگز، شولڈر بیگز، کراس باڈی بیگز اور ٹوٹ بیگز کے ساتھ مردوں کےبیگز اور دیگر لوازمات بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ والٹس، کپڑے،جوتے، زیورات اور دھوپ کے چشمے بھی اس کی موجودہ مصنوعات کا حصہ ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: کنالی: اطالوی نفاست اور مردانہ ملبوسات کی نوے سالہ داستان

خواتین کے بیگز میں ٹیبی جیسےکلیکشن نے کوچ کی جدید شناخت میںخاص جگہ بنائی ہے۔ دوسری طرف برانڈ کے کلاسک چمڑے کے ڈیزائن اس کے روایتی مزاج کو برقرار رکھتے ہیں۔ یوں کوچ کی مصنوعات میں ایک طرف پرانے امریکی لیدرکرافٹ کی جھلک ملتی ہے تودوسری طرف موجودہ فیشن کے مطابق نئے سائز، رنگ اور ڈیزائن بھی نظر آتے ہیں۔

ممبئی و اطراف میں موجودگی

ہندوستان میں کوچ کا باضابطہ آن لائن اسٹور موجود ہے، جہاں خواتین اور مردوں کے بیگز، نئے کلیکشن،ٹیبی، شولڈر بیگز، کراس باڈی بیگز،ٹوٹ بیگز اور دیگر مصنوعات دیکھی اور خریدی جا سکتی ہیں۔ برانڈ کی ہندوستانی ویب سائٹ پر اسٹور لوکیٹر بھی موجود ہے، جس کے ذریعے صارف اپنے قریب موجود کوچ اسٹور تلاش کرسکتا ہے۔ 

آن لائن کے علاوہ اس کے آف لائن اسٹور بھی ہندوستان کے کئی مقامات پر قائم ہوچکے ہیں۔ ممبئی میں اس برانڈ کےاسٹور لوئر پریل کے پلاڈیم مال اور بی کے سی کے جیو مال میں موجود ہیں۔

کوچ اپنی مصنوعات کی خریداری کے لیے صارفین کو صرف اپنے مجاز ریٹیل اور آن لائن ذرائع استعمال کرنے کا مشورہ دیتا ہے۔ کمپنی نے جعلی ویب سائٹس اور غیر مجاز فروخت کنندگان سے محتاط رہنے کی بھی ہدایت کی ہے، کیونکہ مشہور برانڈ ہونے کی وجہ سےکوچ کی نقل شدہ مصنوعات بھی بازار میں مل سکتی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK