Inquilab Logo Happiest Places to Work

ریڈمی ٹربو ۵: طاقتور بیٹری اور شاندار کارکردگی والا اسمارٹ فون

Updated: July 27, 2026, 11:22 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

کمپنی ٹربو فون کو پوکو برانڈ کے تحت ہندوستان میں پیش کرتی ہے،اسے بھی پوکوایکس ۸؍پروکے تحت پہلے ہی مارچ میں پیش کیا جاچکا ہے۔

The first image shows the front and back of Xiaomi`s phone Redmi Turbo 5, while the second image shows information about its pixel matrix, camera, processor, and battery. Photo: INN
پہلی تصویر میںشائومی کے فون ریڈمی ٹربو ۵؍ کو آگے اور پیچھے سے جبکہ دوسری جانب اس کے پکسل میٹرکس،کیمرے، پروسیسر اور بیٹری کے تعلق سے معلومات دیکھی جاسکتی ہے۔ تصویر: آئی این این

شیاؤمی کی ریڈ می ٹربوسیریزنےکئی برس تک صرف چین تک محدود رہنے کے بعد بالآخر ہندوستانی مارکیٹ میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔ اب تک شیاؤمی نے’ٹربو‘ برانڈ کے تحت کوئی اسمارٹ فون ہندوستان میںلانچ نہیں کیا تھا، کیونکہ یہی ڈیوائسز عموماً پوکوبرانڈ کے تحت پیش کی جاتی رہی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پوکو ایکس ۸؍ پروپہلے ہی مارچ میں ہندوستان میں متعارف کرایا جا چکا ہے۔

قیمت:ریڈ می ٹربو۵؍اور پوکو ایکس ۸؍پروبنیادی ہارڈویئر، ڈیزائن اور سائز کے لحاظ سے تقریباً ایک جیسے ہیں، تاہم ریڈ می ٹربو ۵؍ کی سب سے بڑی خوبی اس کی زیادہ گنجائش والی بیٹری ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا صرف بڑی بیٹری اس فون کی نسبتاً زیادہ، یعنی ۳۷؍ ہزار ۹۹۹؍روپے کی قیمت کو جائز ثابت کرتی ہے؟

یہ بھی پڑھئے: انفنکس نوٹ ایج: پریمیم ڈیزائن اور متوازن کارکردگی کا حامل فون

ڈیزائن: اس کا ڈیزائن خاصا پریمیم محسوس ہوتا ہے۔ اس کی میٹل فریم اور گلاس باڈی پرانی پولی کاربونیٹ باڈی والے فونز کے مقابلے میں کہیں زیادہ اعلیٰ معیار کا احساس دلاتی ہے۔کیمرا ماڈیول کے اندرونی کناروں اور پاور بٹن کے گرد سرخ رنگ کی باریک جھلک اس کےڈیزائن کو منفرد بناتی ہے۔یہی سرخ رنگ پچھلی جانب موجود ریڈ می لوگو میں بھی نمایاں ہے۔

ڈسپلے:اس میں وہی ڈسپلے استعمال کیا گیا ہے جو پوکو ایکس ۸؍پرومیں موجود ہے۔فلیٹ اوایل ای ڈی ڈسپلےتیز دھوپ میں بھی بہترین برائٹنیس فراہم کرتاہے۔اوریجنل کلر پورموڈ میں رنگ قدرتی اور متوازن دکھائی دیتے ہیں، جبکہ ویویڈموڈ بھی دستیاب ہے، تاہم دونوں میں بہت زیادہ فرق محسوس نہیں ہوتا۔

گیمنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے شیاؤمی نے طاقتور اسٹیریو اسپیکرز بھی فراہم کیے ہیں، جو بلند آواز اور بھرپور ساؤنڈ کے ذریعے تفریحی تجربے کو مزید بہتر بناتے ہیں۔

ہارڈویئر:اس میںمیڈیا ٹیک ڈائمنسٹی۵۰۰؍الٹراپروسیسر استعمال کیا گیا ہے، جوخاص طور پر گیمنگ کے لیے تیار کیاگیاہے۔اس کے ساتھ تیز رفتار ریم فراہم کی گئی ہے۔طویل گیمنگ سیشنز کے دوران فون کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے بڑا ویپر چیمبر کولنگ سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: موٹورولاایج ۷۰؍پروپلس:ایک مثبت تبدیلی کی علامت

سافٹ ویئر:اس میںہائپر او ایس دیا گیا ہے، جو روزمرہ استعمال، ملٹی ٹاسکنگ، ایپس چلانے اورگیمنگ کے دوران انتہائی روانی سے کام کرتا ہے۔شیاؤمی نے میڈیا ٹیک پروسیسر کے لیے سافٹ ویئر کی بہترین آپٹیمائزیشن کی ہے، جس کی وجہ سے استعمال کے دوران یہ محسوس ہی نہیں ہوتا کہ فون میںایل ٹی پی او ڈسپلے موجود نہیں ہے۔فون میں حسبِ منشا تبدیلی کے بے شمار اختیارات موجود ہیں۔ فونٹس، ہوم اسکرین، لاک اسکرین، تھیمز، وال پیپرز اور ویجیٹس کی ایک وسیع لائبریری صارفین کو اپنی پسند کے مطابق فون کو سجانے کا موقع دیتی ہے۔اس کے علاوہ شیاؤمی کا ہائپر اے آئی بھی شامل کیا گیا ہے، جو اے آئی وال پیپرز تیار کرنے اور زبانوں کا ترجمہ کرنے میں اچھی کارکردگی دکھاتا ہے، البتہ تصویر میں ترمیم کے شعبے میں اس کی کارکردگی ابھی اتنی متاثر کن نہیں۔

کیمرہ:فون کا ۵۰؍میگا پکسل مین کیمرا دن کی روشنی میں اچھی تصاویرلیتا ہے۔ تصاویر میں تفصیلات مناسب مقدار میں محفوظ رہتی ہیںجبکہ رنگ ہلکے شوخ مگر قدرتی محسوس ہوتے ہیں۔ ڈائنامک رینج بھی اچھی ہے اور روشن و تاریک حصوں میں مناسب تفصیلات برقرار رہتی ہیں۔۲؍ایکس زوم سے لی گئی تصاویر دن کے وقت قابلِ استعمال ہیں، بشرطیکہ انہیں مزید کراپ نہ کیا جائے، جبکہ رات یا اسٹریٹ لائٹ میں ان کی کوالٹی واضح طور پر کم ہو جاتی ہے۔

بیٹری:اس کی سب سے نمایاں خوبی اس کی بڑی سلیکون کاربن بیٹری ہے جو ۱۷؍ گھنٹے چل سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: شائومی ۱۷؍ٹی: ایک عمدہ فون کی بیشتر خصوصیات کا حامل

چند اہم باتیں

 اسکرین سائز

۶ء۵۹؍انچ امولیڈ

ریزولیوشن

۱ء۵؍کے

سافٹ ویئر

اینڈرائڈ ۱۶؍ پر مبنی ہائپر او ایس ۳ء۰

پروسیسر

میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی ۸۵۰۰؍ الٹرا

ریم

۸؍ یا ۱۲؍جی بی 

اسٹوریج

۱۲۸؍ یا ۲۵۶؍جی بی 

بنیادی کیمرہ

۵۰؍+۸؍میگاپکسل

سیلفی کیمرہ

۲۰؍میگا پکسل

بیٹری

۷؍ہزار۵۴۰؍ ایم اے ایچ

یاد رہے: یہ محض رہنمائی کا کالم ہے، کسی بھی آلے کی قیمت یا فیچر وغیرہ کی حتمی تفصیل قارئین خود حاصل کرکے اطمینان کرلیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK