Inquilab Logo Happiest Places to Work

کیا آپ بھی انجانے میں اپنی آنکھوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں؟

Updated: August 30, 2025, 7:28 PM IST | New Delhi

آنکھیں جسم کا سب سے اہم حصہ ہیں لیکن آج کے بدلتے ہوئے طرز زندگی میں ہم اکثر اپنی آنکھوں کی مناسب دیکھ بھال نہیں کر پاتے اور انجانے میں ایسی عادات اپنا لیتے ہیں، جو ہماری بینائی کو کمزور کر دیتی ہیں۔

Eyescare.Photo:INN
آنکھں کی دیکھ بھال۔ تصویر:آئی این این

آنکھیں ہمارے جسم کا سب سے اہم حصہ ہیں۔ ہماری آنکھیں جسم کے سب سے زیادہ کام کرنے والے اعضاء میں سے ہیں۔ پڑھائی ہو، ڈرائیونگ ہو، لیپ ٹاپ پر کام ہو یا موبائل پر مسلسل اسکرولنگ، ہم ہر کام میں آنکھوں کا استعمال کرتے ہیں۔ ہمیں اپنی آنکھوں کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔ لیکن آج کے بدلتے ہوئے طرز زندگی میں ہم اپنی آنکھوں کا زیادہ خیال نہیں رکھ پا رہے ہیں۔ دانستہ اور نادانستہ ہم ایسی بہت سی عادتیں اپنا لیتے ہیں جو ہماری نظر کو کمزور کر دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھئیے:رونے سے بھی آپ کی صحت پر مثبت اثر پڑتا ہے

اسکرین کا وقت کم کریں
آج کے دور میں ڈجیٹل ڈیوائسزکا استعمال بہت ضروری ہوگیا ہے لیکن انہیں زیادہ دیرتک دیکھنا کمپیوٹر ویژن سینڈروم کا سبب بن سکتا ہے۔ اس سے آنکھیں خشک ہونا، سر درد، دھندلا پن اور گردن میں درد جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ہر۲۰؍ منٹ میں۲۰؍ سیکنڈ کے لیے۲۰؍ فٹ دور کسی چیز کو دیکھیں۔ آنکھوں کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے بار بار آنکھیں جھپکتے رہیں۔
 آنکھیں نہ رگڑیں 
اگر آپ بھی اکثر آنکھوں کو رگڑتے رہتے ہیں تو ہوشیار رہیں، بار بار آنکھوں کو رگڑنے سے آنکھوں کو سکون ملتا ہے۔ لیکن اس کی وجہ سے ہاتھوں سے بیکٹیریا آنکھوں میں جا سکتے ہیں اور انفیکشن کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ آنکھوں کو رگڑنے کے بجائے آنکھوں کو صاف پانی سے دھوئیں یا  موئسچرائزنگ آئی ڈراپس استعمال کریں۔
 آنکھوں کی صحت کے لیے کیا کھائیں  
آنکھوں کی اچھی صحت کے لیے غذائیت بھی بہت ضروری ہے۔ وٹامن اے، سی، ای، زنک اور اومیگا تھری بینائی کو بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں۔ پتوں والی سبزیاں، گاجر، میوے، بیج اور مچھلی جیسے سالمن اس کے لیے اچھے اختیارات ہیں۔
 دھوپ کا چشمہ پہنیں 
الٹرا وائلیٹشعاعیں نہ صرف جلد بلکہ آنکھوں کے لیے بھی نقصان دہ ہیں۔ تحفظ کے بغیر زیادہ دیر تک باہر رہنے سے موتیا بند اور میکولر ڈیجنریشن کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ہمیشہ دھوپ کے چشمے پہنیں جویو ای اے اور یو وی بی  شعاعوں سے ۱۰۰؍فیصد تحفظ فراہم کرتے ہیں، چاہے دن ابر آلود ہو۔
 اپنا میک اپ بھی بدل لیں 
پرانا یا ختم شدہ کاجل اور آئی لائنر بیکٹیریا کی افزائش کا سبب بن سکتا ہے، جو آنکھوں میں جلن کا سبب بن سکتا ہے۔ اس لیے ہر ۳؍سے ۶؍ ماہ بعد اپنی آنکھوں کا میک اپ تبدیل کریں اور اسے کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔
 ڈاکٹر سے ملیں 
آنکھوں کے سنگین امراض آہستہ آہستہ بڑھتے ہیں اور ابتدائی مراحل میں کوئی علامات ظاہر نہیں کرتے۔ اس لیے آنکھوں کا سالانہ چیک اپ کروانے سے ان مسائل کا بروقت پتہ لگانے میں مدد ملتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK