Updated: May 14, 2026, 3:42 PM IST
| Mumbai
بیڈ روم کی خوبصورتی اسی وقت برقرار رہتی ہے جب پردے، بیڈ شیٹ، تکیوں اور کشن کا صحیح طریقے سے خیال رکھا جائے۔ اگر یہ صاف ستھرے اور خوبصورت نظر آئیں تو کمرہ بھی خوبصورت لگے گا لیکن اکثر لوگ چادر اور تکیہ کے کور تو بدل دیتے ہیں مگر تکیے کی صفائی کرنا بھول جاتے ہیں۔
صاف تکیے سے کمرہ بھی خوبصورت لگتا ہے۔ تصویر: آئی این این
بیڈ روم کی خوبصورتی اسی وقت برقرار رہتی ہے جب پردے، بیڈ شیٹ، تکیوں اور کشن کا صحیح طریقے سے خیال رکھا جائے۔ اگر یہ صاف ستھرے اور خوبصورت نظر آئیں تو کمرہ بھی خوبصورت لگے گا لیکن اکثر لوگ چادر اور تکیہ کے کور تو بدل دیتے ہیں مگر تکیے کی صفائی کرنا بھول جاتے ہیں۔ اس وجہ سے تکیے سے عجیب سی بو آنے لگتی ہے اور اس پر پیلے داغ بھی پڑ جاتے ہیں۔ایسے میں چاہے آپ کتنا ہی نیا کور لگا لیں،اس کی بو پھر بھی پریشان کرتی ہے۔ اگر آپ بھی تکیے کی بدبو سے تنگ آچکے ہیں تو ہم آپ کو اسے صاف کرنے کے آسان طریقے بتا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: اپنے بچوں کو ’روبوٹ‘ کے بجائے ’کامل انسان‘ بنائیں
بیکنگ سوڈا سے بدبو دور کریں
اگر تکیےسے بہت زیادہ بدبو آ رہی ہو تو بیکنگ سوڈا استعمال کریں۔ اس کے لئے تکیے پر تھوڑا سا بیکنگ سوڈا چھڑک دیں اور۳۰؍ سے ۴۰؍منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد تکیے کو دھوپ میں رکھ دیں یا اچھی طرح جھاڑ لیں۔ اس طریقے سے کافی حد تک بدبو کم ہوجاتی ہے۔
لیمو اور ڈٹرجنٹ پاؤڈرسے داغ صاف کریں
تکیے کےپیلے داغ صاف کرنے کے لئے لیمو اور ڈٹرجنٹ پاؤڈر کا استعمال کریں۔ اس کے لئے نیم گرم پانی میں تھوڑا سا ڈٹرجنٹ ملا لیں اور اس میں۱؍ سے۲؍ چمچ لیمو کا رس شامل کر دیں۔ اب تکیے کو اس پانی میں ایک گھنٹے کے لئے بھگو دیں، پھر ہلکے ہاتھوں سے دھو لیں۔ اس سے پیلے داغ کم ہونے لگتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: گھر پر دہی سے مکھن نکالنے کا یہ طریقہ آزمائیں
دھوپ میں سکھانا نہ بھولیں
دھوپ ایک قدرتی کلینر کی طرح کام کرتی ہے۔ جب بھی تکیہ دھوئیں تو اسے اچھی طرح دھوپ میں ضرور سکھائیں۔ اس سے بیکٹیریا کم ہوتے ہیں اور بدبو بھی دور ہو جاتی ہے۔
تکیے کا کور بدلتے رہیں
ہفتے میں کم از کم ایک بار تکیے کا کور ضرور تبدیل کریں۔ اس سے تکیہ جلدی گندہ نہیں ہوگا اور آپ کو تازگی محسوس ہوگی۔
یہ بھی پڑھئے: کسی زمانے میں مہمانوں کی وجہ سے گھر آنگن میں رونق اور برکت ہوتی تھی
ان باتوں کا خاص خیال رکھیں:
سونے سے پہلے بالوں میں بہت زیادہ تیل نہ لگائیں۔
گیلے بالوں کے ساتھ تکیے پر نہ سوئیں۔
وقتاً فوقتاً تکیہ کو دھوپ ضرور دکھائیں۔
اگر آپ کے تکیہ پر بھی داغ پڑ گئے ہیں یا اس سے بدبو آتی ہے تو اوپر بتائے گئے طریقوں سے اسے صاف کریں۔ اس طرح آپ کا تکیہ دوبارہ نیا جیسا لگنے لگے گا۔