سلکی اور اسٹریٹ بالوں میں کرل روکتے نہیں ہیں، اکثڑ کرل کے فوراً بعد یہ پہلے جیسے ہوجاتے ہیں۔
EPAPER
Updated: April 27, 2026, 2:32 PM IST | Mumbai
سلکی اور اسٹریٹ بالوں میں کرل روکتے نہیں ہیں، اکثڑ کرل کے فوراً بعد یہ پہلے جیسے ہوجاتے ہیں۔
سلکی اور اسٹریٹ بالوں میں کرل روکتے نہیں ہیں، اکثڑ کرل کے فوراً بعد یہ پہلے جیسے ہوجاتے ہیں۔ اس لئے یہاں چند کارگر ترکیبیں بتائی جا رہی ہیں جن پر عمل کرکے آپ گھر پر اپنے بالوں کو کرل کرسکتی ہیں جو دیر تک قائم رہیں گے:
کنڈیشنر کا کم استعمال کریں:
بالوں میں زیادہ کنڈیشنر انہیں ملائم بناتا ہے اور اس سے بالوں میں کرلس ٹک نہیں پاتے۔ اس لئے کنڈیشنر کم لگائیں۔ ساتھ ہی ہمیشہ ہیئر واش کرنے کے اگلے دن ہی بالوں کو کرل کریں کیونکہ ایسے میں بالوں میں نیچرل آئل ہوگا، جس سے بالوں میں کرل زیادہ ٹائم تک تکے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھئے: موسم ِ گرما اور بچوں کی چھٹیاں: معمولات کی ترتیب کیسی ہو؟
کرل کرنے سے پہلے:
بالوں کو کرلنگ آئرن میں لگانے سے پہلے اس میں موش لگا لیں۔ ایک بیس بال سائز جتنا موس لیں اور بالوں کی جڑوں سے لے کر آخری سرے تک لگائیں۔ یہ بالوں کے اوپر ایک پرت بنائیں گے، جس سے کرلس اچھے سے ٹکے رہیں گے۔ آپ ناریل یا آرگن تیل بھی لگا سکتی ہیں۔
کرل اور کلپ:
کم وقت میں کرلی ہیئر پانے کے لئے کئی کرلنگ راڈز اور پلیٹ آئرن آتی ہیں۔ لیکن کرل کرنے کے بعد اگلا اسٹیپ ہونا چاہئے کلپ۔ اگر آپ کے بال بہت ہی پھسلتے ہیں تب تو یہ بہت ضروری ہے۔ اسی لئے بالوں کو کرل کرنے کے ۵؍ سیکنڈ بعد بالوں سے راڈ ہٹائیں اور بابی پن لگائیں۔ ۵؍ سے ۱۰؍ منٹ روکیں۔ اگر آپ ہیٹ سے بالوں میں ہونے والے نقصان کے اندیشے سے پریشان ہیں تو رات کو سافٹ اسفنج رول لگا کر سوئیں۔ اس سے آپ کو بنا بالوں کا نقصان پہنچائے وہی نتیجہ ملے گا۔
یہ بھی پڑھئے: پیکجڈ پنیر خریدتے وقت اِن باتوں پر دھیان دیں
کلپ کے بعد:
بالوں سے کلپ نکالنے کے بعد بالوں کو انگلیوں سے بکھیریں۔ آپ کیسے بھی کرل کریں، ہر بار انہیں انگلیوں سے ہی بکھیریں، اس سے کرل بالوں میں زیادہ ٹائم تک قائم رہیں گے، آخر میں ہیئر اسپرے لگائیں۔ کرلی ہیئر تیار ہے۔