• Thu, 26 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سحری میں اِن غذاؤں کا استعمال دن بھر توانا رکھتا ہے

Updated: February 26, 2026, 2:49 PM IST | Hafsa Thim | Mumbai

مونگ دال اور پنیر جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں اور پٹھوں کو مضبوط بناتے ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

رمضان میں سحری کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔ اسی پر منحصر کرتا ہے کہ انسان دن بھر کتنا توانا، چست اور آرام دہ رہتا ہے۔ سحری میں متوازن غذا کھانی چاہئے جس میں پروٹین، فائبر اور صحتمند چکنائی کے ساتھ ساتھ مناسب مقدار میں پانی شامل ہو تاکہ نہ کمزوری کا احساس ہو نہ ہی تیزابیت پیدا ہو۔ ساتھ ہی بھوک کی شدت کا احساس نہ ہو۔ آج اس کالم میں سحری میں کون سی غذائیں کھانی چاہئیں، جانئے:

پروٹین سے بھرپور غذائیں

٭مونگ دال کا چیلا ٭پنیر بھورجی ٭ایک پیالہ دہی ٭بھیگا ہوا بادام ٭ناریل پانی

ان میں وافر مقدار میں پروٹین اور صحتمند چکنائی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: رمضان اور ملازمت پیشہ خواتین: یوں معمولات کو آسان بنائیں

* مونگ دال اور پنیر جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں اور پٹھوں کو مضبوط بناتے ہیں۔

* دہی ہاضمہ درست کرنے اور تیزابیت کو کم کرنے میں مددگار ہے۔

* بادام اور صحتمند چکنائی سے بھرپور اشیاء پیٹ دیر تک بھرا رکھتی ہیں۔

* ناریل پانی جسم کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے جبکہ نمکیات کو متوازن کرتا ہے۔

یہ غذا ان کے لئے بہترین ثابت ہوسکتی ہیں جن پر دوپہر کے بعد سستی طاری رہتی ہے۔

فائبر سے بھرپور غذائیں

٭سبزیاں ٭دلیہ ٭کھچڑی (جس میں کم مقدار میں گھی شامل ہو) ٭زیرہ چھاچھ ٭ایک اُبلا ہوا انڈا ٭کوئی ایک پھل

یہ ایک مکمل، متوازن اور آسانی سے ہضم ہونے والی سحری ہے۔

* دلیہ میں کاربوہائیڈریٹس ہوتے ہیں جو جسم کی توانائی کو مستحکم رکھتے ہیں۔

* فائبر سے بھرپور سبزیاں قبض کی شکایت دور کرتی ہیں۔

* پروٹین سے بھرپور اُبلا ہوا انڈا بھوک کی شدت پر قابو پاتا ہے۔

* زیرہ چھاچھ ہاضمہ درست کرتا ہے اور پیٹ پھولا ہوا محسوس نہیں ہوتا۔

* پھل قدرتی وٹامنز اور ہلکی مٹھاس فراہم کرتے ہیں۔

یہ متبادل ان افراد کے لئے بہترین ثابت ہوسکتا ہے جنہیں روزے کے دوران ہاضمے کے مسائل یا بھاری پن کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: کمزور اور چٹخ کرٹوٹ جانیوالے ناخنوں کو مضبوط اور چمکدار بنانے کے نسخے

نتیجہ

جب سحری متوازن ہوتی ہے تب انسانی جسم توانا محسوس کرتا ہے۔ اس رمضان المبارک میں سمجھداری سے غذا کا انتخاب کریں اور سوچ سمجھ کر کھائیں تاکہ آپ اس ماہ صحتمند رہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK